(۲۰) وَكَانَ مِنْ دُعَآئِهٖ عَلَیْهِ السَّلَامُ فِی مَكَارِمِ الْاَخْلَاقِ وَمَرْضِیِّ الْاَفْعَالِ۔ دُعا (۲۰) پسندیدہ اخلاق و شائستہ کردار کے سلسلہ میں حضرتؑ کی دُعا:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
1
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
1
وَبَلِّغْ بِاِیْمَانِیْۤ اَكْمَلَ الْاِیْمَانِ
2
اور میرے ایمان کو کامل ترین ایمان کی حد تک پہنچا دے
2
وَاجْعَلْ یَقِیْنِیْۤ اَفْضَلَ الْیَقِیْنِ
3
اور میرے یقین کو بہترین یقین قرار دے
3
وَانْتَهِ بِنِیَّتِیْۤ اِلٰى اَحْسَنِ النِّیَّاتِ
4
اور میری نیت کو پسندیدہ ترین نیت
4
وَبِعَمَلِیْۤ اِلٰى اَحْسَنِ الْاَعْمَالِ۔
5
اور میرے اعمال کو بہترین اعمال کے پایہ تک بلند کر دے۔
5
اَللّٰهُمَّ وَفِّرْ بِلُطْفِكَ نِیَّتِیْ
6
خداوندا! اپنے لطف سے میری نیت کو خالص و بے ریا
6
وَصَحِّحْ بِمَا عِنْدَكَ یَقِیْنِیْ
7
اور اپنی رحمت سے میرے یقین کو استوار
7
وَاسْتَصْلِحْ بِقُدْرَتِكَ مَا فَسَدَ مِنِّیْ۔
8
اور اپنی قدرت سے میری خرابیوں کی اصلاح کر دے۔
8
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
9
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
9
وَاكْفِنِیْ مَا یَشْغَلُنِی الْاِهْتِمَامُ بِهٖ
10
اور مجھے ان مصروفیتوں سے جو عبادت میں مانع ہیں بے نیاز کر دے
10
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِمَا تَسْئَلُنِیْ غَدًا عَنْهُ
11
اور انہی چیزوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے جن کے بارے میں مجھ سے کل کے دن سوال کرے گا
11
وَاسْتَفْرِغْ اَیَّامِیْ فِیْمَا خَلَقْتَنِیْ لَهٗ
12
اور میرے ایام زندگی کو غرض خلقت کی انجام دہی کیلئے مخصوص کر دے
12
وَاَغْنِنِیْ، وَاَوْسِعْ عَلَیَّ فِیْ رِزْقِكَ
13
اور مجھے (دوسروں سے) بے نیاز کر دے، اور میرے رزق میں کشائش و وسعت عطا فرما
13
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالنَّظَرِ
14
احتیاج و دست نگری میں مبتلا نہ کر
14
وَاَعِزَّنِیْ، وَلَا تَبْتَلِیَنِّیْ بِالْكِبْرِ
15
عزت و توقیر دے، کبر و غرور سے دو چار نہ ہونے دے
15
وَعَبِّدْنِیْ لَكَ
16
میرے نفس کو بندگی و عبادت کیلئے رام کر
16
وَلَا تُفْسِدْ عِبَادَتِیْ بِالْعُجْبِ
17
اور خود پسندی سے میری عبادت کو فاسد نہ ہونے دے
17
وَاَجْرِ لِلنَّاسِ عَلٰى یَدِیَ الْخَیْرَ
18
اور میرے ہاتھوں سے لوگوں کو فیض پہنچا
18
وَلَا تَمْحَقْهُ بِالْمَنِّ
19
اور اسے احسان جتانے سے رائیگاں نہ ہونے دے
19
وَهَبْ لِیْ مَعَالِیَ الْاَخْلَاقِ
20
مجھے بلند پایہ اخلاق مرحمت فرما
20
وَاعْصِمْنِیْ مِنَ الْفَخْرِ۔
21
اور غرور اور تفاخر سے محفوظ رکھ۔
21
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
22
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
22
وَلَا تَرْفَعْنِیْ فِی النَّاسِ دَرَجَةً
23
اور لوگوں میں میرا درجہ جتنا بلند کرے
23
اِلَّا حَطَطْتَّنِیْ عِنْدَ نَفْسِیْ مِثْلَهَا
24
اتنا ہی مجھے خود اپنی نظروں میں پست کر دے
24
وَلَا تُحْدِثْ لِیْ عِزًّا ظَاهِرًاۤ
25
اور جتنی ظاہری عزت مجھے دے
25
اِلَّاۤ اَحْدَثْتَ لِیْ ذِلَّةً بَاطِنَةً عِنْدَ نَفْسِیْ بِقَدَرِهَا۔
26
اتنا ہی میرے نفس میں باطنی بے وقعتی کا احساس پیدا کر دے۔
26
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ
27
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
27
وَمَتِّعْنِیْ بِهُدًى صَالِحٍ لَاۤ اَسْتَبْدِلُ بِهٖ
28
اور مجھے ایسی نیک ہدایت سے بہرہ مند فرما کہ جسے دوسری چیز سے تبدیل نہ کروں
28
وَطَرِیْقَةِ حَقٍّ لَّاۤ اَزِیْغُ عَنْهَا
29
اور ایسے صحیح راستہ پر لگا جس سے کبھی منہ نہ موڑوں
29
وَنِیَّةِ رُشْدٍ لَاۤ اَشُكُّ فِیْهَا
30
اور ایسی پختہ نیّت دے جس میں ذرا شبہ نہ کروں
30
وَعَمِّرْنِیْ مَا كَانَ عُمُرِیْ بِذْلَةً فِیْ طَاعَتِكَ
31
اور جب تک میری زندگی تیری اطاعت و فرمانبرداری کے کام آئے مجھے زندہ رکھ
31
فَاِذَا كَانَ عُمُرِیْ مَرْتَعًا لِّلشَّیْطٰنِ
32
اور جب وہ شیطان کی چراگاہ بن جائے
32
فَاقْبِضْنِیْۤ اِلَیْكَ قَبْلَ اَنْ یَّسْبِقَ مَقْتُكَ اِلَیَّ
33
تَو مجھے اپنی طرف اٹھا لے اس سے پہلے کہ تیری ناراضگی سے سابقہ پڑے
33
اَوْ یَسْتَحْكِمَ غَضَبُكَ عَلَیَّ۔
34
یا تیرا غضب مجھ پر یقینی ہو جائے۔
34
اَللّٰهُمَّ لَا تَدَعْ خَصْلَةً تُعَابُ مِنِّیْ اِلَّاۤ اَصْلَحْتَهَا
35
اے معبود! کوئی ایسی خصلت جو میرے لئے معیوب سمجھی جاتی ہو اس کی اصلاح کئے بغیر نہ چھوڑ
35
وَلَا عَآئِبَةً اُؤَنَّبُ بِهَاۤ اِلَّا حَسَّنْتَهَا
36
اور کوئی ایسی بری عادت جس پر میری سرزنش کی جا سکے اسے درست کئے بغیر نہ رہنے دے
36
وَلَاۤ اُكْرُوْمَةً فِیَّ نَاقِصَةً اِلَّاۤ اَتْمَمْتَهَا۔
37
اور جو پاکیزہ خصلت ابھی مجھ میں ناتمام ہو اسے تکمیل تک پہنچا دے۔
37
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ
38
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
38
وَاَبْدِلْنِیْ مِن بِغْضَةِ اَهْلِ الشَّنَاٰنِ الْمَحَبَّةَ
39
اور بدل دے میری نسبت کینہ توز دشمنوں کی دشمنی کو الفت سے
39
وَمِنْ حَسَدِ اَهْلِ الْبَغْیِ الْمَوَدَّةَ
40
سرکشوں کے حسد کو محبت سے
40
وَمِنْ ظِنَّةِ اَهْلِ الصَّلَاحِ الثِّقَةَ
41
نیکوں سے بے اعتمادی کو اعتماد سے
41
وَمِنْ عَدَاوَةِ الْاَدْنَیْنَ الْوَلَایَةَ
42
قریبیوں کی عداوت کو دوستی سے
42
وَمِنْ عُقُوْقِ ذَوِی الْاَرْحَامِ الْمَبَرَّةَ
43
عزیزوں کی قطع تعلقی کو صلہ رحمی سے
43
وَمِنْ خِذْلَانِ الْاَقْرَبِیْنَ النُّصْرَةَ
44
قرابتداروں کی بے اعتنائی کو نصرت و تعاون سے
44
وَمِنْ حُبِّ الْمُدَارِیْنَ تَصْحِیْحَ الْمِقَةِ
45
خوشامدیوں کی ظاہری محبت کو سچی محبت سے
45
وَمِنْ رَدِّ الْمُلَابِسِیْنَ كَرَمَ الْعِشْرَةِ
46
اور ساتھیوں کے اہانت آمیز برتاؤ کو حسن معاشرت سے
46
وَمِنْ مَرَارَةِ خَوْفِ الظّٰلِمِیْنَ حَلَاوَةَ الْاَمَنَةِ۔
47
اور ظالموں کے خوف کی تلخی کو امن کی شیرینی سے بدل دے۔
47
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
48
خداوندا! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
48
وَاجْعَلْ لِّیْ یَدًا عَلٰى مَنْ ظَلَمَنِیْ
49
اور جو مجھ پر ظلم کرے اس پر مجھے غلبہ دے
49
وَلِسَانًا عَلٰى مَنْ خَاصَمَنِیْ
50
جو مجھ سے جھگڑا کرے اس کے مقابلہ میں زبان (حجت شکن) دے
50
وَظَفَرًا بِمَنْ عَانَدَنِیْ
51
جو مجھ سے دشمنی کرے اس پر مجھے فتح و کامرانی بخش
51
وَهَبْ لِیْ مَكْرًا عَلٰى مَنْ كَایَدَنِیْ
52
جو مجھ سے مکر کرے اس کے مکر کا توڑ عطا کر
52
وَقُدْرَةً عَلٰى مَنِ اضْطَهَدَنِی
53
جو مجھے دبائے اس پر قابو دے
53
وَتَكْذِیْبًا لِّمَنْ قَصَبَنِیْ
54
جو میری بدگوئی کرے اسے جھٹلانے کی طاقت دے
54
وَسَلَامَةً مِّمَّنْ تَوَعَّدَنِی
55
اور جو ڈرائے دھمکائے اس سے مجھے محفوظ رکھ
55
وَوَفِّقْنِیْ لِطَاعَةِ مَنْ سَدَّدَنِی
56
توفیق عطا فرما کہ جو میری اصلاح کرے اس کی اطاعت،
56
وَمُتَابَعَةِ مَنْ اَرْشَدَنِیْ۔
57
اور جو راہِ راست دکھائے اس کی پیروی کروں۔
57
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
58
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
58
وَسَدِّدْنِیْ لِاَنْ اُعَارِضَ مَنْ غَشَّنِیْ بِالنُّصْحِ
59
اور مجھے اس امر کی توفیق دے کہ جو مجھ سے غش و فریب کرے میں اس کی خیر خواہی کروں
59
وَاَجْزِیَ مَنْ هَجَرَنِی بِالْبِرِّ
60
جو مجھے چھوڑ دے اس سے حسن سلوک سے پیش آؤں
60
وَاُثِیْبَ مَنْ حَرَمَنِی بِالْبَذْلِ
61
جو مجھے محروم کرے اسے عطا و بخشش کے ساتھ عوض دوں
61
وَاُكَافِیَ مَنْ قَطَعَنِیْ بِالصِّلَةِ
62
اور جو قطع رحمی کرے اسے صلہ رحمی کے ساتھ بدلہ دوں
62
وَاُخَالِفَ مَنِ اغْتَابَنِیْ اِلٰى حُسْنِ الذِّكْرِ
63
اور جو پس پشت میری برائی کرے میں اس کے بر خلاف اس کا ذکرِ خیر کروں
63
وَاَنْ اَشْكُرَ الْحَسَنَةَ
64
اور حسن سلوک پر شکریہ بجا لاؤں
64
وَاُغْضِیَ عَنِ السَّیِّئَةِ۔
65
اور بدی سے چشم پوشی کروں۔
65
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
66
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
66
وَحَلِّنِیْ بِحِلْیَةِ الصّٰلِحِیْنَ
67
اور مجھے آراستہ کر نیکوکاروں کے زیور سے
67
وَاَلْبِسْنِیْ زِیْنَةَ الْمُتَّقِیْنَ
68
اور پرہیزگاروں کی سج دھج سے
68
فِیْ بَسْطِ الْعَدْلِ، وَكَظْمِ الغَیْظِ
69
[بذریعہ] عدل کے نشر، غصّہ کے ضبط،
69
وَاِطْفَآءِ النَّآئِرَةِ، وَضَمِّ اَهْلِ الْفُرْقَةِ
70
اور فتنہ کے فرو کرنے، متفرق و پراگندہ لوگوں کو ملانے،
70
وَاِصْلَاحِ ذَاتِ الْبَیْنِ
71
آپس میں صلح صفائی کرانے،
71
وَاِفْشَآءِ الْعَارِفَةِ، وَسَتْرِ الْعَآئِبَةِ
72
نیکی کے ظاہر کرنے، عیب پر پردہ ڈالنے،
72
وَلِیْنِ الْعَرِیْكَةِ، وَخَفْضِ الْجَنَاحِ
73
نرم خوئی و فروتنی اختیار کرنے
73
وَحُسْنِ السِّیْرَةِ، وَسُكُوْنِ الرِّیْحِ
74
اور حسن سیرت اور رکھ رکھاؤ رکھنے،
74
وَطِیْبِ الْمُخَالَقَةِ
75
حسن اخلاق سے پیش آنے،
75
وَالسَّبْقِ اِلَى الْفَضِیْلَةِ
76
فضیلت کی طرف پیش قدمی کرنے،
76
وَاِیْثَارِ التَّفَضُّلِ، وَتَرْكِ التَّعْیِیْرِ
77
تفضل و احسان کو ترجیح دینے، خوردہ گیری سے کنارا کرنے،
77
وَالْاِفْضَالِ عَلٰى غَیْرِ الْمُسْتَحِقِّ
78
اور غیر مستحق کے ساتھ حسن سلوک کے ترک کرنے،
78
وَالْقَوْلِ بِالْحَقِّ وَاِنْ عَزَّ
79
اور حق بات کے کہنے میں اگرچہ وہ گراں گزرے،
79
وَاسْتِقْلَالِ الْخَیْرِ وَاِنْ كَثُرَ مِنْ قَوْلِیْ وَفِعْلِیْ
80
اور اپنی گفتار و کردار کی بھلائی کو کم سمجھنے میں اگرچہ وہ زیادہ ہو،
80
وَاسْتِكْثَارِ الشَّرِّ وَاِنْ قَلَّ مِنْ قَوْلِیْ وَفِعْلِیْ
81
اور اپنے قول و عمل کی برائی کو زیادہ سمجھنے میں اگرچہ وہ کم ہو۔
81
وَاَكْمِلْ ذٰلِكَ لِیْ بِدَوَامِ الطَّاعَةِ
82
اور ان تمام چیزوں پایۂ تکمیل تک پہنچا دے کو دائمی اطاعت،
82
وَلُزُوْمِ الْجَمَاعَةِ
83
اور جماعت سے وابستگی،
83
وَرَفْضِ اَهْلِ الْبِدَعِ، وَمُسْتَعْمِلِ الرَّاْیِ الْمُخْتَرَعِ۔
84
اور اہل بدعت اور ایجاد کردہ رایوں پر عمل کرنے والوں سے علیحدگی کے ذریعہ۔
84
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
85
بارِالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
85
وَاجْعَلْ اَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَیَّ اِذَا كَبِرْتُ
86
اور جب میں بوڑھا ہو جاؤں تو اپنی وسیع روزی میرے لئے قرار دے
86
وَاَقْوٰى قُوَّتِكَ فِیَّ اِذَا نَصِبْتُ
87
اور جب عاجز و درماندہ ہو جاؤں تو اپنی قوی طاقت سے مجھے سہارا دے
87
وَلَا تَبْتَلِیَنِّیْ بِالْكَسَلِ عَنْ عِبَادَتِكَ
88
اور مجھے اس بات میں مبتلا نہ کر کہ تیری عبادت میں سستی و کوتاہی کروں
88
وَلَا الْعَمٰى عَنْ سَبِیْلِكَ
89
تیری راہ کی تشخیص میں بھٹک جاؤں
89
وَلَا بِالتَّعَرُّضِ لِخِلَافِ مَحَبَّتِكَ
90
تیری محبت کے تقاضوں کی خلاف ورزی کروں
90
وَلَا مُجَامَعَةِ مَنْ تَفَرَّقَ عَنْكَ
91
اور جو تجھ سے متفرق و پراگندہ ہوں ان سے میل جول رکھوں
91
وَلَا مُفَارَقَةِ مَنِ اجْتَمَعَ اِلَیْكَ۔
92
اور جو تیری جانب بڑھنے والے ہیں ان سے علیحدہ رہوں۔
92
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِیْۤ اَصُوْلُ بِكَ عِنْدَ الضَّرُوْرَةِ
93
خداوندا! مجھے ایسا قرار دے کہ ضرورت کے وقت تیرے ذریعہ حملہ کروں
93
وَاَسْئَلُكَ عِنْدَ الْحَاجَةِ
94
حاجت کے وقت تجھ سے سوال کروں
94
وَاَتَضَرَّعُ اِلَیْكَ عِنْدَ الْمَسْكَنَةِ
95
اور فقر و احتیاج کے موقع پر تیرے سامنے گڑگڑاؤں
95
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالِاسْتِعَانَةِ بِغَیْرِكَ اِذَا اضْطُرِرْتُ
96
اور اس طرح مجھے نہ آزمانا کہ اضطرار میں تیرے غیر سے مدد مانگوں
96
وَلَا بِالْخُضُوْعِ لِسُؤَالِ غَیْرِكَ اِذَا افْتَقَرْتُ
97
اور فقر و ناداری کے وقت تیرے غیر کے آگے عاجزانہ درخواست کروں
97
وَلَا بِالتَّضَرُّعِ اِلٰى مَنْ دُوْنَكَ اِذَا رَهِبْتُ
98
اور خوف کے موقع پر تیرے سوا کسی دوسرے کے سامنے گِڑگڑاؤں
98
فَاَسْتَحِقَّ بِذٰلِكَ خِذْلَانَكَ وَمَنْعَكَ وَاِعْرَاضَكَ
99
کہ تیری طرف سے محرومی، ناکامی اور بے اعتنائی کا مستحق قرار پاؤں
99
یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
100
اے تمام رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
100
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِیْ رُوْعِیْ
101
خدایا! جو جذبات شیطان میرے دل میں پیدا کرے
101
مِنَ التَّمَنِّیْ وَالتَّظَنِّیْ وَالْحَسَدِ
102
حرص، بدگمانی اور حسد کے
102
ذِكْرًا لِّعَظَمَتِكَ
103
انہیں بدل دے اپنی عظمت کی یاد،
103
وَتَفَكُّرًا فِیْ قُدْرَتِكَ
104
اپنی قدرت میں تفکر
104
وَتَدْبِیْرًا عَلٰى عَدُوِّكَ
105
اور دشمن کے مقابلہ میں تدبیر و چارہ سازی کے تصورات سے۔
105
وَمَاۤ اَجْرٰى عَلٰى لِسَانِیْ مِنْ لَّفْظَةِ فُحْشٍ
106
اور [جب شیطان] میری زبان پر لانا چاہے فحش کلامی،
106
اَوْ هُجْرٍ ،اَوْ شَتْمِ عِرْضٍ
107
یا بے ہودہ گوئی، یا دُشنام طرازی،
107
اَوْ شَهَادَةِ بَاطِلٍّ
108
یا جھوٹی گواہی،
108
اَوِ اغْتِیَابِ مُؤْمِنٍ غَآئِبٍ
109
یا غائب مومن کی غیبت،
109
اَوْ سَبِّ حَاضِرٍ
110
یا موجود سے بد زبانی،
110
وَمَاۤ اَشْبَهَ ذٰلِكَ نُطْقًا
111
اور اس قبیل کی باتیں،
111
بِالْحَمْدِ لَكَ
112
انہیں تبدیل کر دے اپنی حمد سرائی،
112
وَاِغْرَاقًا فِی الثَّنَآءِ عَلَیْكَ
113
مدح میں کوشش و انہماک،
113
وَذَهَابًا فِیْ تَمْجِیْدِكَ
114
تمجید و بزرگی کے بیان،
114
وَشُكْرًا لِّنِعْمَتِكَ، وَاعْتِرَافًا بِاِحْسَانِكَ
115
شکر نعمت و اعتراف احسان،
115
وَاِحْصَآءً لِّمِنَنِكَ۔
116
اور اپنی نعمتوں کے شمار سے۔
116
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
117
اے اللہ ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
117
وَلَاۤ اُظْلَمَنَّ وَاَنْتَ مُطِیْقٌ لِّلدَّفْعِ عَنِّیْ
118
اور مجھ پر ظلم نہ ہونے پائے جبکہ تو اس کے دفع کرنے پر قادر ہے
118
وَلَاۤ اَظْلِمَنَّ وَاَنْتَ الْقَادِرُ عَلٰى الْقَبْضِ مِنِّیْ
119
اور کسی پر ظلم نہ کروں جبکہ تو مجھے ظلم سے روک دینے کی طاقت رکھتا ہے
119
وَلَاۤ اَضِلَّنَّ وَقَدْ اَمْكَنَتْكَ هِدَایَتِیْ
120
اور گمراہ نہ ہو جاؤں جبکہ میری راہنمائی تیرے لئے آسان ہے
120
وَلَاۤ اَفْتَقِرَنَّ وَمِنْ عِنْدِكَ وُسْعِیْ
121
اور محتاج نہ ہوں جبکہ میری فارغ البالی تیری طرف سے ہے
121
وَلَاۤ اَطْغَیَنَّ وَمِنْ عِنْدِكَ وُجْدِیْ۔
122
اور سرکش نہ ہو جاؤں جبکہ میری خوشحالی تیری جانب سے ہے۔
122
اَللّٰهُمَّ اِلٰى مَغْفِرَتِكَ وَفَدْتُّ
123
بارِالٰہا! میں تیری مغفرت کی جانب آیا ہوں
123
وَاِلٰى عَفْوِكَ قَصَدْتُّ
124
اور تیری معافی کا طلبگار
124
وَاِلٰى تَجَاوُزِكَ اشْتَقْتُ
125
اور تیری بخشش کا مشتاق ہوں
125
وَبِفَضْلِكَ وَثِقْتُ
126
میں صرف تیرے فضل پر بھروسا رکھتا ہوں
126
وَلَیْسَ عِنْدِیْ مَا یُوْجِبُ لِیْ مَغْفِرَتَكَ
127
اور میرے پاس کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو میرے لئے مغفرت کا باعث بن سکے
127
وَلَا فِیْ عَمَلِیْ مَاۤ اَسْتَحِقُّ بِهٖ عَفْوَكَ
128
اور نہ میرے عمل میں کچھ ہے کہ تیرے عفو کا سزاوار قرار پاؤں
128
وَمَا لِیْ بَعْدَ اَنْ حَكَمْتُ عَلٰى نَفْسِیْۤ اِلَّا فَضْلُكَ
129
اور اب اس کے بعد کہ میں خود ہی اپنے خلاف فیصلہ کر چکا ہوں تیرے فضل کے سوا میرا سرمایۂ امید کیا ہو سکتا ہے؟
129
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ، وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ۔
130
لہٰذا محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل کر اور مجھ پر تفضل فرما۔
130
اَللّٰهُمَّ وَاَنْطِقْنِیْ بِالْهُدٰى
131
خدایا! مجھے ہدایت کے ساتھ گویا کر
131
وَاَلْهِمْنِی التَّقْوٰى
132
میرے دل میں تقویٰ و پرہیزگاری کا القاء فرما
132
وَوَفِّقْنِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَزْكٰى
133
پاکیزہ عمل کی توفیق دے
133
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِمَا هُوَ اَرْضٰى۔
134
پسندیدہ کام میں مشغول رکھ۔
134
اَللّٰهُمَّ اسْلُكْ بِیَ الطَّرِیْقَةَ الْمُثْلٰى
135
خدایا! مجھے بہترین راستہ پر چلا
135
وَاجْعَلْنِیْ عَلٰى مِلَّتِكَ اَمُوْتُ وَاَحْیَا۔
136
اور ایسا کر کہ تیرے دین و آئین پر مروں اور اسی پر زندہ رہوں۔
136
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
137
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
137
وَمَتِّعْنِیْ بِالِاقْتِصَادِ
138
اور مجھے (گفتار و کردار میں) میانہ روی سے بہرہ مند فرما
138
وَاجْعَلْنِیْ مِنْ اَهْلِ السَّدَادِ
139
اور مجھے قرار دے درست کاروں
139
وَمِنْ اَدِلَّةِ الرَّشَادِ، وَمِنْ صَالِحِ الْعِبَادِ
140
اور ہدایت کے رہنماؤں اور نیک بندوں میں سے
140
وَارْزُقْنِیْ فَوْزَ الْمَعَادِ
141
اور عطا کر آخرت کی کامیابی
141
وَسلَامَةَ الْمِرْصَادِ۔
142
اور جہنم سے سلامتی۔
142
اَللّٰهُمَّ خُذْ لِنَفْسِكَ مِنْ نَفْسِیْ مَا یُخَلِّصُهَا
143
خدایا! میرے نفس کا ایک حصہ اپنی (ابتلاء و آزمائش کیلئے) مخصوص کر دے تاکہ اسے (عذاب سے ) رہائی دلا سکے
143
وَاَبْقِ لِنَفْسِیْ مِنْ نَّفْسِیْ مَا یُصْلِحُهَا
144
اور ایک حصہ کہ جس سے اس کی (دنیوی) اصلاح و درستی وابستہ ہے، میرے لئے رہنے دے
144
فَاِنَّ نَفْسِیْ هَالِكَةٌ اَوْ تَعْصِمَهَا۔
145
کیونکہ میرا نفس تو ہلاک ہونے والا ہے مگر یہ کہ تو اسے بچا لے جائے۔
145
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ عُدَّتِیْۤ اِنْ حَزِنْتُ
146
اے اللہ! اگر میں غمگین ہوں تو میرا ساز و سامان (تسکین) تو ہے
146
وَاَنْتَ مُنْتَجَعِیْۤ اِنْ حُرِمْتُ
147
اور اگر (ہر جگہ سے) محروم رہوں تو میری امید گاہ تو ہے
147
وَبِكَ اسْتِغَاثَتِیْۤ اِنْ كَرِثْتُ
148
اور اگر مجھ پر غموں کا ہجوم ہو تو تجھ ہی سے داد فریاد ہے۔
148
وَعِنْدَكَ مِمَّا فَاتَ خَلَفٌ
149
تیرے ہاتھ میں ہے جو چیز جا چکی اس کا عوض،
149
وَلِمَا فَسَدَ صَلَاحٌ
150
اور جو شے تباہ ہو گئی اس کی درستی،
150
وَفِیْمَاۤ اَنْكَرْتَ تَغْیِیْرٌ
151
اور جسے تو ناپسند کرے اس کی تبدیلی۔
151
فَامْنُنْ عَلَیَّ قَبْلَ الْبَلَآءِ بِالْعَافِیَةِ
152
لہٰذا مجھ پر احسان فرما بلا کے نازل ہونے سے پہلے عافیت،
152
وَقَبْلَ الْطَّلَبِ بِالْجِدَةِ
153
مانگنے سے پہلے خوشحالی،
153
وَقَبْلَ الضَّلَالِ بِالرَّشَادِ
154
اور گمراہی سے پہلے ہدایت سے۔
154
وَاكْفِنِیْ مَئُوْنَةَ مَعَرَّةِ الْعِبَادِ
155
اور لوگوں کی سخت و درشت باتوں کے رنج سے محفوظ رکھ
155
وَهَبْ لِیْۤ اَمْنَ یَوْمِ الْمَعَادِ
156
اور قیامت کے دن امن و اطمینان عطا فرما
156
وَامْنَحْنِیْ حُسْنَ الْاِرْشَادِ۔
157
اور حسن ہدایت و ارشاد کی توفیق مرحمت فرما۔
157
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
158
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
158
وَادْرَاْ عَنِّیْ بِلُطْفِكَ
159
اور اپنے لطف سے (برائیوں کو) مجھ سے دور کر دے
159
وَاغْذُنِیْ بِنِعْمَتِكَ
160
اور اپنی نعمت سے میری پرورش کر
160
وَاَصْلِحْنِیْ بِكَرَمِكَ
161
اور اپنے کرم سے میری اصلاح فرما
161
وَدَاوِنِیْ بِصُنْعِكَ
162
اور اپنے فضل و احسان سے (جسمانی و نفسانی امراض سے) میرا مداوا کر
162
وَاَظِلَّنِیْ فِیْ ذَرَاكَ
163
مجھے اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے
163
وَجَلِّلْنِیْ رِضَاكَ
164
اور اپنی رضامندی میں ڈھانپ لے
164
وَوَفِّقْنِیْ اِذَا اشْتَكَلَتْ عَلَیَّ الْاُمُوْرُ لِاَهْدَاهَا
165
اور توفیق عطا فرما کہ جب امور مشتبہ ہو جائیں تو جو اُن میں زیادہ قرین صواب ہو [وہ اختیار کروں]
165
وَاِذَا تَشَابَهَتِ الْاَعْمَالُ لِاَزْكَاهَا
166
اور جب اعمال میں اشتباہ واقع ہو جائے تو جو اُن میں پاکیزہ تر ہو
166
وَاِذَا تَنَاقَضَتِ الْمِلَلُ لِاَرْضَاهَا۔
167
اور جب مذاہب میں اختلاف پڑ جائے تو جو اُن میں پسندیدہ تر ہو اس پر عمل پیرا ہو جاؤں ۔
167
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
168
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
168
وَتَوِّجْنِیْ بِالْكِفَایَةِ
169
اور مجھے بے نیازی کا تاج پہنا
169
وَسُمْنِیْ حُسْنَ الْوِلَایَةِ
170
اور متعلقہ کاموں کو احسن طریق سے انجام دینے پر مامور فرما
170
وَهَبْ لِیْ صِدْقَ الْهِدَایَةِ
171
اور ایسی ہدایت سے سرفراز فرما جو دوام و ثبات لئے ہوئے ہو
171
وَلَا تَفْتِنِّیْ بِالسَّعَةِ
172
اور غنا و خوشحالی سے مجھے بے راہ نہ ہونے دے
172
وَامْنَحْنِیْ حُسْنَ الدَّعَةِ
173
اور آسودگی و آسائش عطا فرما
173
وَلَا تَجْعَلْ عَیْشِیْ كَدًّا كَدًّا
174
اور زندگی کو سخت دشوار نہ بنا دے
174
وَلَا تَرُدَّ دُعَآئِیْ عَلَیَّ رَدًّا
175
میری دُعا کو ردنہ کر
175
فَاِنِّیْ لَاۤ اَجْعَلُ لَكَ ضِدًّا
176
کیونکہ میں کسی کو تیرا مد مقابل نہیں قرار دیتا
176
وَلَاۤ اَدْعُوْ مَعَكَ نِدًّا۔
177
اور نہ تیرے ساتھ کسی کو تیرا ہمسر سمجھتے ہوئے پکارتا ہوں۔
177
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
178
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
178
وَامْنَعْنِیْ مِنَ السَّرَفِ
179
اور مجھے فضول خرچی سے باز رکھ
179
وَحَصِّنْ رِّزْقِیْ مِنَ التَّلَفِ
180
اور میری روزی کو تباہ ہونے سے بچا
180
وَوَفِّرْ مَلَكَتِیْ بِالْبَرَكَةِ فِیْهِ
181
اور میرے مال میں برکت دے کر اس میں اضافہ کر
181
وَاَصِبْ بِیْ سَبِیْلَ الْهِدَایَةِ لِلْبِرِّ فِیْمَاۤ اُنْفِقُ مِنْهُ۔
182
اور مجھے اس میں سے امور خیر میں خرچ کرنے کی وجہ سے راہ حق و صواب تک پہنچا۔
182
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
183
بارالٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
183
وَاكْفِنِیْ مَئُوْنَةَ الْاِكْتِسَابِ
184
اور مجھے کسب معیشت کے رنج و غم سے بے نیاز کر دے
184
وَارْزُقْنِیْ مِنْ غَیْرِ احْتِسَابٍ
185
اور بے حساب روزی عطا فرما
185
فَلَاۤ اَشْتَغِلَ عَنْ عِبَادَتِكَ بِالطَّلَبِ
186
تاکہ تلاشِ معاش میں الجھ کر تیری عبادت سے روگرداں نہ ہو جاؤں
186
وَلَاۤ اَحْتَمِلَ اِصْرَ تَبِعَاتِ الْمَكْسَبِ۔
187
اور (غلط و نامشروع) کار و کسب کا خمیازہ نہ بھگتوں۔
187
اَللّٰهُمَّ فَاَطْلِبْنِیْ بِقُدْرَتِكَ مَاۤ اَطْلُبُ
188
اے اللہ! میں جو کچھ طلب کرتا ہوں اسے اپنی قدرت سے مہیا کر دے
188
وَاَجِرْنِیْ بِعِزَّتِكَ مِمَّاۤ اَرْهَبُ۔
189
اور جس چیز سے خائف ہوں اس سے اپنی عزت و جلال کے ذریعہ پناہ دے۔
189
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
190
خدایا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
190
وَصُنْ وَّجْهِیْ بِالْیَسَارِ
191
میری آبرو کو غنا و تو نگری کے ساتھ محفوظ رکھ
191
وَلَا تَبْتَذِلْ جَاهِیْ بِالْاِقْتَارِ
192
اور فقر و تنگ دستی سے میری منزلت کو نظروں سے نہ گرا
192
فَاَسْتَرْزِقَ اَهْلَ رِزْقِكَ
193
کہ تجھ سے رزق پانے والوں سے رزق مانگنے لگوں
193
وَاَسْتَعْطِیَ شِرَارَ خَلْقِكَ
194
اور تیرے پست بندوں کی نگاہِ لطف و کرم کو اپنی طرف موڑنے کی تمنا کروں
194
فَاَفْتَتِنَ بِحَمْدِ مَنْ اَعْطَانِیْ
195
اور جو مجھے دے اس کی مدح و ثنا میں
195
وَاُبْتَلٰى بِذَمِّ مَنْ مَّنَعَنِیْ
196
اور جو نہ دے اس کی برائی کرنے میں مبتلا ہو جاؤں
196
وَاَنْتَ مِنْ دُوْنِهِمْ وَلِیُّ الْاِعْطَآءِ وَالْمَنْعِ۔
197
اور تو ہی عطا کر نے اور روک لینے کا اختیار رکھتا ہے نہ کہ وہ۔
197
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
198
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
198
وَارْزُقْنِیْ صِحَّةً فِیْ عِبَادَةٍ
199
اور مجھے ایسی صحت دے جو عبادت میں کام آئے
199
وَفَرَاغًا فِیْ زَهَادَةٍ
200
اور ایسی فرصت جو دنیا سے بے تعلقی میں صرف ہو
200
وَعِلْمًا فِی اسْتِعْمَالٍ
201
اور ایسا علم جو عمل کیساتھ ہو
201
وَوَرَعًا فِیْۤ اِجْمَالٍ۔
202
اور ایسی پرہیزگاری جو حد اعتدال میں ہو (کہ وسواس میں مبتلا نہ ہو جاؤں)۔
202
اَللّٰهُمَّ اخْتِمْ بِعَفْوِكَ اَجَلِیْ
203
اے اللہ! میری مدت حیات کو اپنے عفو و درگزر کے ساتھ ختم کر
203
وَحَقِّقْ فِیْ رَجَآءِ رَحْمَتِكَ اَمَلِیْ
204
اور میری آرزو کو رحمت کی امید میں کامیاب فرما
204
وَسَهِّلْ اِلٰى بُلُوْغِ رِضَاكَ سُبُلِیْ
205
اور اپنی خوشنودی تک پہنچنے کیلئے راہ آسان کر
205
وَحَسِّنْ فِیْ جَمِیْعِ اَحْوَالِیْ عَمَلِیْ۔
206
اور ہر حالت میں میرے عمل کو بہتر قرار دے۔
206
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
207
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
207
وَنَبِّهْنِیْ لِذِكْرِكَ فِیْۤ اَوْقَاتِ الْغَفْلَةِ
208
اور مجھے غفلت کے لمحات میں اپنے ذکر کیلئے ہوشیار کر
208
وَاسْتَعْمِلْنِیْ بِطَاعَتِكَ فِیْۤ اَیَّامِ الْمُهْلَةِ
209
اور مہلت کے دنوں میں اپنی اطاعت میں مصروف رکھ
209
وَانْهَجْ لِیْۤ اِلٰى مَحَبَّتِكَ سَبِیْلًا سَهْلَةً
210
اور اپنی محبت کی سہل و آسان راہ میرے لئے کھول دے
210
اَكْمِلْ لِّیْ بِهَا خَیْرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ۔
211
اور اس کے ذریعہ میرے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی کو کامل کر دے۔
211
اَللّٰهُمَّ وَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
212
اے اللہ!محمدؐ اور ان کی اولادؑ پر بہترین رحمت نازل فرما
212
كَاَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ قَبْلَهٗ
213
ایسی رحمت جو اس سے پہلے تو نے مخلوقات میں سے کسی ایک پر نازل کی ہو
213
وَاَنْتَ مُصَلٍّ عَلٰۤى اَحَدٍ بَعْدَهٗ
214
اور اس کے بعد کسی پر نازل کرنے والا ہو
214
وَاٰتِنَا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً
215
اور ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی
215
وَقِنِیْ بِرَحْمَتِكَ عَذابَ النَّارِ۔
216
اور اپنی رحمت سے ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔
216

بادی النظر میں نیکی و بدی میں امتیاز نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ نیک و بد اعمال ظاہری صورت کے لحاظ سے یکساں ہوتے ہیں اور ان میں کوئی امتیازی فرق نظر نہیں آتا۔ چنانچہ زن و مرد کے تعلقات وہ جائز ذریعہ سے ہوں یا ناجائز طریقہ سے دونوں ایک سے ہیں۔ اسی طرح دروغِ مصلحت آمیز و دروغِ بے مصلحت، اَکل حلال اور اَکل حرام، قتل بے گناہ اور قتل خطا کار، ان میں بظاہر کوئی فرق نہیں ہے۔ وہاں بھی ایک خلافِ واقع چیز کا بیان کرنا ہے اور یہاں بھی، وہاں بھی پیٹ بھرنا ہے اور یہاں بھی، وہاں بھی انسانی جان سے کھیلنا ہے اور یہاں بھی۔ یونہی متکبّر کے مقابلہ میں تکبر کرنے اور عام طور سے اترانے اور ماہِ رمضان میں دن کے وقت کھانے پینے اور دوسرے دنوں میں کھانے پینے میں فعل کی نوعیت یکساں ہے۔ تو اس یکسانیت کے باوجود ایک کو اچھائی اور ایک کو برائی، اور ایک کو کارِ ثواب اور دوسرے کو گناہ سے تعبیر کرنے کی کیا وجہ اور دونوں میں تفریق کرنے کی کیا ضرورت؟

اگرچہ حدود و قیود سے آزاد نگاہیں ان میں تفرقہ نہیں کر سکتیں، مگر جو لوگ کسی آئین و شریعت اور ضابطۂ اخلاق کے پابند ہوتے ہیں وہ ان کی ظاہری ہیئت و صورت اور یکسانیت و یک رنگی پر نظر نہیں کرتے۔ بلکہ ان دونوں کے درمیان جو حدّ فاصل حائل ہے اس پر نظر کرتے ہوئے دونوں کو بالکل جدا جدا تصور کرتے ہیں اور اسی حد فاصل سے خیر و شر کی حدیں قائم ہوتیں اور عیوب و محاسن کے پیمانے مقرر ہوتے ہیں اور یہ حد فاصل اُسی وقت نظر آتی ہے جب ایمان کے ساتھ تقویٰ اپنا نورانی پرتو ڈالتا ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللہَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا اے ایماندارو! اگر تم تقویٰ و پرہیزگاری اختیاری کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے (نیک و بد میں) ایک حد فاصل قرار دے گا ۱۔

اگر اس حد فاصل کو نظرانداز کر کے اخلاقِ فاضلہ اور اوصافِ رذیلہ کا معیار عوامی عقل کو قرار دے لیا جائے تو اگرچہ وہ ایک حد تک اخلاقی اصولوں کی طرف راہنمائی کرتی ہے، مگر اخلاق کا عملی لائحہ پیش کرنے سے قاصر ہے۔ چنانچہ جنہوں نے عقل پر اخلاق کی بنیاد رکھی، وہ یہ نہیں کہتے کہ راست گفتاری و عدل گستری معیوب اور سخاوت و شجاعت بری چیز ہے اور اس کے مقابلہ میں کذب و ظلم اور بخل و بزدلی اچھی صفتیں ہیں، مگر ان کے حدود اور مواقع استعمال کیا ہیں تو اس میں ان کی رائیں مختلف نظر آتی ہیں اور ایک، ایک راہ پر چلتا ہے تو دوسرا اس سے بالکل الگ راستہ اختیار کرتا ہے۔ کیونکہ مختلف عقول و افہام کے قائم کر دہ نظریات کسی ایک مرکزی نقطہ پر مجتمع نہیں ہو سکتے۔ ایسی صورت میں ان کی پیروی کرنے میں قدم قدم پر رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور مختلف نظریات میں سے صحیح نظریہ کا انتخاب مشکل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ عقل کا دائرۂ عمل محدود ہے اور وہ دنیائے محسوسات سے الگ ہو کر کسی قسم کا کوئی قطعی فیصلہ نہیں کر سکتی اور قدم قدم پر حواس کا سہارا ڈھونڈنے پر مجبور ہو جاتی ہے اور اس کے مقابلہ میں خواہشات و جذبات بھی پراجمائے ہوئے ہیں جو اسے سپر انداختہ ہونے پر مجبور کر دیتے ہیں۔چناچہ جب انسان میں خواہشات و جذبات اُبھرتے ہیں تو وہ عقل کے مقابلہ میں اُن سے جلد مغلوب ہو جاتا ہے اور عقل کے صریحی احکام کو ٹھکرا کر ہوائے نفسانی کے پیچھے ہو لیتا ہے۔ لہٰذا تنہا عقل نہ کسی صورت میں کافی ہو سکتی ہے اور نہ ہر جگہ اسے معیار قرار دیا جا سکتا ہے۔ اور اس کی روشنی میں اجتماعی زندگی کا نصب العین تو درکنار انفرادی زندگی کا بھی کوئی یقینی، صحیح اور ناقابلِ ترمیم آئین اخلاق ترتیب نہیں دیا جا سکتا۔

ان حالات میں ایک ایسے معیار کی ضرورت سے انکار نہیں ہو سکتا جو عقل کی درماندگیوں میں رہنمائی کر سکے اور ایک ایسا ناقابلِ تغییر آئین پیش کرے جو حیاتِ انسانی کے ہر دور میں قابلِ عمل ہو۔ اور وہ معیار وحی و تنزیل ہے جس کی روشنی میں ترتیب دیا ہوا آئین وہ ہے جس کے اصول منضبط اور ضوابط ناقابلِ ترمیم ہیں اور جسے حاملانِ نبوت و رسالت ہر دور میں پیش کرتے رہے اور اس کے ذریعہ تہذیبِ نفس و تزکیۂ اخلاق کا درس دیتے رہے ہیں۔ ان معلمین اخلاق میں سب سے بلند مرتبت حضرت ختمی مرتبتؐ ہیں جنہوں نے زیورِ اخلاق سے آراستہ کرنے اور انسانیت کی زلفِ پریشان کو سنوارنے کیلئے وہ تعلیمات دئیے جو محاسن اخلاق کا سرچشمہ ہیں۔ یہ تعلیمات صرف قول تک محدود نہ تھے بلکہ ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ پاکیزگئ سیرت کا ایک ضابطہ اور حسن اخلاق کا ایک زندہ قانون تھا۔ اور آنحضرتؐ کی بعثت کا مقصد ہی یہ تھا کہ وہ علماً و عملاً اخلاقِ حسنہ کی تکمیل فرمائیں۔ چنانچہ ارشادِ نبویؐ ہے کہ: بُعِثْتُ لِاُتَمِّمَ مَکَارِمَ الْاَخْلَاقِ ”میں اس لئے مبعوث ہوا ہوں تا کہ مکارم الاخلاق کو پایۂ تکمیل تک پہنچاؤں۔۲“ اور ان اخلاقی تعلیمات کو زندہ رکھنے کیلئے ان کے اوصیاء و نائبین جو سیرت و کردار اور اخلاق و اطوار میں ان کے ورثہ دار اور علم و عمل میں اُن کے آئینہ دار تھے ان تعلیمات کو نشر کرتے اور اپنے قول و عمل سے ان کا احیاء کرتے رہے۔ چنانچہ ان کے چوتھے وصی و جانشین حضرت زین العابدین علیہ السلام نے اس دعائے مکارم الاخلاق میں اخلاقیات کے وہ درس دئیے ہیں جو اخلاقِ نبویؐ کے آئینہ دار اور الہامی تعلیمات کے حامل ہیں اور ان تمام جواہر پاروں کو سمیٹ لیا ہے جو تحلّی بالفضائل (علمی و عملی اوصاف سے آراستگی) اور تخلی عن الرذائل (قبیح و پست عادات سے علیحدگی) پر مشتمل ہیں۔ ان دونوں جنبوں میں سے اگر ایک جنبہ کمزور ہے تو اس سے دوسرے جنبہ کا متاثر ہونا بھی ضروری ہے۔ اس لئے اخلاقی تکمیل کیلئے ان ایجابی و سلبی دونوں پہلوؤں کو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

وہ ایجابی صفات جو اس دُعا میں بیان ہوئے ہیں یہ ہیں:

ایمان:

یہ تمام محاسن اخلاق کا سرچشمہ ہے، اس لئے اسے سرفہرست جگہ دی ہے۔ ”ایمان“ کے معنی تصدیق کے ہیں اور کبھی تصدیق و عمل دونوں کے مجموعہ پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس کے متعدد درجات ہیں اور اہل ایمان کے مراتب و درجات میں جو تفاوت ہوتا ہے وہ ایمان ہی کے درجات کے بلند و پست ہونے کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ زبیری کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفرصادق علیہ السلام کے سامنے کہا کہ اِنَّ لِلْاِيْمَانِ دَرَجَاتٍ وَّ مَنَازِلَ يَتَفَاضَلُ الْمُؤْمِنُوْنَ فِيْهَا عِنْدَ اللّٰهِ؟ قَالَ نَعَمْ ”ایمان کے مختلف درجے اور مرتبے ہیں جن کے اعتبار سے ایمان لانے والے اللہ کے نزدیک ایک دوسرے سے فضیلت لے جاتے ہیں؟

حضرتؑ نے فرمایا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔“ ۳

چنانچہ پہلا درجہ یہ ہے کہ صرف زبان سے اللہ کی اُلوہیت اور پیغمبرؐ کی رسالت کا اقرار کیا جائے اور بس۔ یہ ایمان اسلام کا مرادف ہے۔ جب انسان یہ اقرار کر لیتا ہے تو وہ ”مسلم“ کہلانے لگتا ہے اور اس کا ذبیحہ حلال اور جان و مال محفوظ ہو جاتا ہے۔

دوسرا مرتبہ یہ ہے کہ زبان سے اقرار کیا جائے اور دل سے اعتقاد بھی رکھا جائے، مگر اسلام کے تعلیمات اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل نہ کیا جائے۔

تیسرا مرتبہ یہ ہے کہ اس اقرار و اعتقاد کے ساتھ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے اور ان فرائض کو پورا کیا جائے جنہیں ترک کرنا کبائر میں داخل ہے، جیسے نماز، زکوٰۃ، حج وغیرہ۔ یہ واضح رہے کہ احادیث میں جو نماز و حج وزکوٰۃ کے تارک کو کافر کہا گیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس مرتبۂ ایمان سے خارج ہو گیا ہے، یہ مقصد نہیں ہے کہ وہ تمام مراتبِ ایمان سے خارج ہو گیا ہے کہ اب اُس پر کفر کے احکام عائد ہونے لگیں۔

چوتھا مرتبہ یہ ہے کہ اقرار و اعتقاد کے ساتھ تمام واجبات بھی بجا لائے جائیں اور تمام محرمات سے اجتناب بھی کیا جائے۔

پانچواں مرتبہ یہ ہے کہ واجبات کے ساتھ مستحبات بھی ادا کئے جائیں اور محرمات کے ساتھ مکروہات سے بھی پرہیز کیا جائے۔

چھٹا مرتبہ یہ ہے کہ بعض مباحات کو بھی اس خیال سے چھوڑ دیا جائے کہ مبادا یہ کسی برائی کا پیش خیمہ بن جائیں اور کوئی غلط قدم اٹھ جائے۔ جیسے زیادہ باتیں کرنے سے اس لئے اجتناب کیا جائے کہ زبان سے کوئی ناشائستہ کلمہ یا جھوٹی بات نہ نکل جائے، یا کسی کی غیبت و بدگوئی نہ ہو جائے۔ یہ انبیاء و اوصیاء علیہم السلام کے ایمان کا درجہ ہے اور اسی درجہ کو امام علیہ السلام نے ”اکمل الایمان“ سے تعبیر کیا ہے۔

”ایمان“ صرف عقبیٰ ہی کا سرمایہ نہیں ہے، بلکہ دنیا میں بھی انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کی فلاح و بہبود اس سے وابستہ ہے۔ چنانچہ جب انسان کے دل و دماغ میں ایک بالادست ہستی کا تصور پیدا ہوتا اور خدا پرستی کا جذبہ اُبھرتا ہے تو اُسے کچھ ذمہ داریوں کا احساس ہوتا ہے جس کے پیش نظر وہ چوری، رشوت، خیانت، ظلم اور اس قسم کے دوسرے اخلاقی عیوب سے کنارہ کش ہو جاتا ہے اور خودغرضی و مفاد پرستی کی سطح سے بلند ہو کر سیرت و کردار کے وہ اعلیٰ نمونے پیش کرتا ہے جس سے اجتماعی زندگی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی اور بڑی حد تک معاشرے کی بے اعتدالیاں کم ہو جاتی ہیں۔ اگرچہ حکومت کا قانون اور اس کا احتساب ایک حد تک ان مفاسد کی روک تھام کرتا ہے، مگر قانون کا خوف انسان کے باطن میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتا۔ اور اقتدار اُسی حد تک حفاظت کر سکتا ہے جہاں تک اس کا دسترس ہے۔ وہ بازاروں، کوچوں، عام گزرگاہوں اور مفاسد کے مرکزوں سے برائیوں کو دور کر سکتا ہے، مگر گھر کے گوشوں اور رات کے اندھیروں میں اُس کا بس نہیں چلتا اور برائی کا چلن بدستور باقی رہتا ہے۔ اس موقع پر خدا کا خوف ہی قلب و روح کو متاثر کر سکتا اور برائیوں سے مانع ہو سکتا ہے۔ حکومت کے کارندے کبھی نظروں سے اوجھل بھی ہو جاتے ہیں اور کبھی ان کی بے راہ روی کی وجہ سے خود اُن پر نگران چھوڑنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ مگر اخلاقی وجدان جو ایمان کی بدولت طاقتور ہوتا ہے ہردم نگرانی و حفاظت کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ خواہ دن کا اجالا ہو یا رات کا اندھیرا، خلوت ہو یا جلوت، آبادی ہو یا ویرانہ۔

یقین:

کسی چیز کا علم اس طرح ہو جائے کہ اس کے خلاف کوئی احتمال نہ رہے ”یقین“ کہلاتا ہے۔ اس لحاظ سے یقین دو علموں کا مجموعہ ہو گا۔ ایک معلوم کا علم اور دوسرے اس کے خلاف کے محال ہونے کا علم۔ اور یہ ایمان ہی کا دوسرا نام ہے۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے: اَلْيَقِيْنُ الْاِيْمَانُ كُلُّهٗ۔‏ ”یقین ہی ایمانِ کامل ہے"۔ ۴۔ اس یقین کے تین درجے ہیں:

پہلا درجہ یہ ہے کہ دھوئیں کو دیکھ کر آگ کی موجودگی کا علم حاصل ہو۔ یہ اہل نظر و استدلال کا یقین ہے جو انہیں ترتیب مقدمات سے حاصل ہوتا ہے، یہ ”علم الیقین“ کہلاتا ہے۔

دوسرا درجہ یہ ہے کہ اُس آگ کو آنکھ سے دیکھ لیا جائے۔ یہ خواص کو چشم بصیرت و دیدۂ باطن کے مشاہدہ سے حاصل ہوتا ہے۔ چنانچہ ذعلب یمانی نے امیر المومنین علیہ السلام سے دریافت کیا کہ هَلْ رَاَيْتَ رَبَّكَ؟ ”کیا آپؑ نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟“ فرمایا لَمْ اَعْبُدْ رَبًّا لَّمْ اَرَهُ ”میں اُس ربّ کی پرستش نہیں کرتا جس کی جلوہ طرازی میری آنکھوں کے سامنے نہ ہو“۔۵۔ یہ ”عین الیقین“ کہلاتا ہے۔

تیسرا درجہ یہ ہے کہ آگ کے شعلوں میں کود کر آگ کا علم حاصل ہو، یہ اہل شہود کا یقین ہے جو انہیں مبدأ فیض سے اتصال معنوی کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ یہ ”حق الیقین“ کہلاتا ہے۔ امامؑ نے اسی یقین کو ”افضل الیقین“ فرمایا ہے اور اسی مرتبۂ عالیہ پر فائز ہونے کی اللہ تعالیٰ سے التجا کی ہے۔

نیت:

کسی عمل کی انجام دہی کے قصد و ارادہ کا نام ”نیّت“ ہے۔ اور یہ علم و عمل کے درمیان ایک واسطہ ہے جو ایک طرف علم سے وابستہ ہے اور دوسری طرف عمل سے۔ کیونکہ علم نہ ہو تو قصد نہیں ہو سکتا اور قصد نہ ہو تو عمل واقع نہیں ہو سکتا۔ اور قوائے عمل کے استعمال کے موقع پر یہ ایک ناگزیر اور طبعی چیز ہے۔ چنانچہ شارع کی طرف سے اگر بغیر نیت کے اعمال و عبادات کے بجا لانے کا حکم ہوتا تو اس سے کوئی بھی عہدہ بر آ نہ ہو سکتا۔ اس سے یہ امر بھی واضح ہو گیا کہ نیت ان الفاظ کا نام نہیں ہے جو کسی عمل کے بجا لانے کے وقت زبان سے کہے جاتے ہیں۔ کیونکہ نیت کا تعلق دل سے ہوتا ہے اور الفاظ کا تعلق زبان سے۔ اس لئے زبان کے الفاظ کے بجائے دل کے قصد و ارادہ کو نیت تصور کرنا چاہیے۔

اس نیت کے مختلف درجات ہیں جن کے لحاظ سے اعمال میں رفعت یا پستی پیدا ہوتی ہے۔ اگر نیت میں صدق و خلوص ہے تو عمل بلند اور اگر ریاء و نمود ہے تو عمل فاسد۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ”نیت پر عمل کا انحصار ہے“ ۶۔ ان درجات میں سے:

٭ پہلا درجہ یہ ہے کہ اس میں ریا و نمود کارفرما ہو۔ اس نیت کے ماتحت جو عمل واقع ہو گا اس پر ثواب کا مرتب ہونا تو درکنار گناہ عائد ہو گا۔ عبادات میں جو ریا کارفرما ہوتا ہے اس کی تین قسمیں ہیں۔ پہلی قسم یہ ہے کہ نفس عبادت میں تو ریا نہ ہو لیکن اس کے دوسرے اوصاف میں نمائش مقصود ہو۔ اس طرح کہ گھر پر نماز پڑھی جائے تو مختصر اور گھر سے باہر دوسروں کے سامنے پڑھی جائے تو طویل۔ دوسری قسم یہ ہے کہ مستحب عبادتوں میں ریا کرے اس طرح کہ گھر میں یا تنہائی میں تو نوافل بجا نہ لائے مگر کہیں دوسری جگہ ہو تو نوافل بھی پڑھے اور نمازِ شب بھی بجا لائے۔ اور تیسری قسم یہ ہے کہ واجب عبادتوں میں ریا کرے۔ اس طرح کہ گھر میں تو نہ نماز پڑھے اور نہ روزہ رکھے اور جب دکھلاوے کا موقع ہو تو نماز بھی پڑھے اور روزہ بھی رکھے۔ ریا کی یہ صورت سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

٭ نیت کا دوسرا درجہ یہ ہے کہ جنت کی خواہش اور عذاب سے بچاؤ کیلئے عمل کرے۔ یہ نیت اخلاص کے منافی نہیں ہے، کیونکہ شارع نے خود ترغیب و ترہیب سے کام لیا ہے۔

٭ تیسرا درجہ یہ ہے کہ شکر و سپاس کو ملحوظ رکھتے ہوئے عمل کرے تاکہ اس شکر کے نتیجہ میں اس کی نعمتوں میں اضافہ ہو۔ یہ عمل بھی خلوص کا حامل ہو گا۔ اسی طرح اُن عبادات میں جو دنیوی اغراض سے وابستہ ہوتی ہیں ان میں رزق، اولاد وغیرہ کا قصد کرنا صحت و اخلاص کے منافی نہ ہو گا۔

٭ چوتھا درجہ یہ ہے کہ حیا کے احساس سے متاثر ہو کر عبادت کرے۔

٭ پانچواں درجہ یہ ہے کہ خدا کے جلال و جبروت کے اثر سے متاثر ہو کر اعمال بجا لائے۔

٭ چھٹا درجہ یہ ہے کہ تعمیل حکم کے لحاظ سے عبادت کرے۔

٭ ساتواں درجہ یہ ہے کہ اُسے عبادت کا اہل و سزاوار سمجھتے ہوئے اس کے آگے سر نیاز خم کرے۔ یہ نیت ان بندوں سے مخصوص ہے جو تقرب کے مدارجِ عالیہ پر فائز ہوتے ہیں اور اسی کو حضرتؑ نے ”احسن النّیات“ سے تعبیر فرمایا ہے۔ کیونکہ اس کے اندر حسن و خوبی اور اظہارِ عبودیت کے علاوہ اور کوئی جذبہ نہیں ہوتا۔ اسی کا ذکر امیرالمومنین علیہ السلام کے اس ارشاد میں ہے:\n مَا عَبَدْتُّكَ خَوْفًا مِّنْ نَّارِكَ وَلَا طَمَعًا فِیْ جَنَّتِكَ، وَلٰكِنْ وَّجَدْتُّكَ اَهْلًا لِّلْعِبَادَةِ فَعَبَدْتُّكَ‏۔

میں نے تیری پرستش جہنم کے ڈر سے اور جنت کی طمع سے نہیں کی، بلکہ تجھے عبادت کا سزاوار پایا ہے اس لئے تیری پرستش کی ہے۔۷

سایه طوبیٰ و دلجویی حور و لب حوض

به هوای سر کوی تو برفت از یادم

عمل:

اسلام نے اگرچہ” علم“ کو بڑی اہمیت دی ہے، مگر ”عمل“ کی اہمیت بھی ناقابل انکار ہے، بلکہ علم کی اہمیت بھی اسی صورت میں ہے جب اس کے مقتضیات پر عمل کیا جائے اور اگر اس کے تقاضوں کو ٹھکرا دیا جائے تو وہ علم جہل، بلکہ جہل سے بھی بدتر ہے۔ کیونکہ جہالت کبھی معذوری کا سبب قرار پا جاتی ہے مگر علم کے بعد تو کوئی عذر مسموع نہیں ہوتا۔ لہٰذا علم اسی صورت میں سود مند سمجھا جا سکتا ہے جب اس کے ساتھ عمل بھی ہو۔ اور عمل چونکہ نیت سے وابستہ ہے اس لئے جس مرتبہ پر نیت ہو گی اسی مرتبہ پر عمل ہو گا۔اگر اس میں نمود و ریا ہو تو وہ عمل وبالِ جان ہے۔ اور اگر صدق و خلوص کا حامل ہو تو وہ اُخروی فوز و کامرانی کا پروانہ ہے۔ خداوند عالم عمل کی ظاہری شکل و صورت اور اس کی کمیت و مقدار کو نہیں دیکھتا، بلکہ اس جذبۂ اخلاص کو دیکھتا ہے جس کے ماتحت وہ عمل بجا لایا گیا ہو۔ اگر خلوص کے ساتھ کم عبادت ہو تو وہ اس طویل ذکر و ریاضت سے بہتر ہے جس میں خلوص کارفرما نہ ہو۔ ایسے اعمال ہی کو امام علیہ السلام نے ”احسن الاعمال“ سے یاد کیا ہے اور قدرت نے انہیں اعمالِ صالحہ سے تعبیر کیا ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:\n فَمَنْ كَانَ يَرْجُوْا لِقَاءَ رَبِّہٖ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ اَحَدًا

جو شخص لقائے پروردگار کی آرزو رکھتا ہے اسے عمل صالح بجا لانا چاہیے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرنا چاہیے۔۸

عدل:

افراط و تفریط کی دو مختلف سمتوں کے درمیان حدّ وسط کا نام ”عدل“ ہے۔ اس حدّ وسط کے التزام سے ”فضائل“ اور اس سے انحراف کے نتیجہ میں ”رذائل“ وجود میں آتے ہیں۔ چنانچہ اخلاق کے بنیادی عناصر چار ہیں: حکمت، عفت، شجاعت اور عدالت۔ اور ان میں سے ہر عنصر وسط اور نقطۂ اعتدال پر واقع ہے اور اگر مرکزِ اعتدال سے اُسے ہٹا دیا جائے تو ایک دوسری ہی نوعیت کی چیز پیدا ہو جائے گی۔

”حکمت“ میں اگر افراط کی صورت ہو تو وہ خباثت اور چالاکی بن جاتی ہے اور تفریط کی صورت ہو تو وہ نافہمی و کند ذہنی ہو جاتی ہے۔

”عفّت“ میں اگر افراط ہو تو وہ خمود و بے حسی ہے اور تفریط ہو تو ہوس رانی و شہوت پرستی کہلاتی ہے۔

”شجاعت“ میں اگر افراط ہو تو وہ قہر و تہور ہے اور تفریط ہو تو بزدلی و کم ہمتی کے نام سے پکاری جاتی ہے۔

اور عدالت حدّ وسط سے انحراف کی صورت میں ظلم یا ذلّت و خواری کی شکل اختیار کرے گی۔

اسی طرح دوسرے اخلاقِ فاضلہ میں عدل و توازن ہی باعثِ حُسن و خوبی ہے۔ چنانچہ ”اقتصاد و میانہ روی“ میں خوبی اسی لئے ہے کہ وہ بخل اور اسراف کے وسط میں ہے۔ اور” تواضع“ میں حُسن اسی لئے ہے کہ وہ نہ غرور کی حد تک پہنچتی ہے اور نہ ذلّتِ نفس کی سطح پر اُتر آتی ہے۔ غرض ہر فضیلت وہ قول سے متعلق ہو یا عمل سے یا اعتقاد سے، عدل ہی اس کا اصل جوہر ہے۔ اور چونکہ ہر چیز میں حدّ وسط سے انحراف کی صورت میں متفرّق راہیں پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے ضلالت کے راستے متعدد اور ہدایت کا راستہ ایک ہو گا۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:\n وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِہٖ

یہ میرا سیدھا راستہ ہے اس کی پیروی کرو۔ اور دوسرے متعدد راستوں کی پیروی نہ کرو، ورنہ وہ تمہیں حق کی راہ سے منتشر کر دیں گے۔۹

ذکر و فکر:

”ذکر“ یہ ہے کہ دل اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل نہ رہے اور ”فکر“ یہ ہے کہ انسان خلقتِ کائنات و مظاہر فطرت پر نظرِ غائر ڈال کر صانع کے حُسنِ صنعت کا کرشمہ دیکھے۔ ذکر سے تزکیۂ نفس ہوتا ہے اور غفلت کے پردے چاک ہو جاتے ہیں اور فکر سے علم و یقین کی روشنی بڑھتی ہے۔ چنانچہ جب وہ تعقل و تفکر سے کام لیتا ہے اور اپنے اندر اور باہر کی کائنات میں غور و فکر کرتا ہے تو اُسے ہر چیز کی تَہ میں ایک حکیمانہ تدبر و فہم کارفرما نظر آتا ہے۔ خود اپنی ذات پر نظر کرتا ہے تو دیکھتا ہے کہ نطفہ کے ایک حقیر قطرہ سے اس کے وجود کی بنیاد رکھی گئی اور ایک معینہ مدت تک شکمِ مادر میں اس کی نشو و نما کے سامان ہوتے رہے اور دنیائے ہست و بود میں قدم رکھتے ہی سانس لینے کیلئے ہوا، تشنگی بجھانے کیلئے پانی اور گرسنگی دُور کرنے کیلئے ہر طرف رزق کے انبار فراوانی سے موجود۔ اور جسمانی ساخت کا ایسا مستحکم نظام جس میں ذرّہ بھر نقص نہیں۔ اس طرح کہ ہڈیوں کے سہارے پر جسم کو کھڑا کیا گیا، اس میں رگوں کا جال اس طرح پھیلایا گیا کہ از سر تا پا خون کی گردش ہوتی رہے اور ہر عضو کو اس کی ضرورت کے مطابق غذا ملتی رہے۔ اور ہڈیوں کے جوڑ بند اس طرح ملائے کہ اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے میں ذرا رکاوٹ نہ ہو اور تمام وظائف خوش اسلوبی سے انجام پاتے رہیں۔ اس منظم کارخانہ اور اس کے نظم و نسق کو دیکھنے کے بعد وہ یہ تسلیم کرنے کیلئے کبھی آمادہ نہ ہو گا کہ یہ بے شعور مادہ کی کارفرمائی اور بعض عناصر کے اتفاقی تصادم کا نتیجہ ہے۔ اس لئے کہ اگر ایسا ہوتا تو کائنات میں یکسانیت اور نظمِ خلقت میں وحدت نظر نہ آتی، جبکہ یہ مسلّم ہے کہ اتفاق نہ حدود کا پابند ہوتا ہے نہ قیود کا۔ لہٰذا یہ نظم و انضباطِ عالم اس کی قوی دلیل ہے کہ دیکھ بھال کرنے والی کوئی مدبر ہستی موجود ہے اور جوں جوں غور و فکر میں ترقی ہو گی، اللہ تعالیٰ کی ہستی کا یقین دل کے ہر رگ و ریشہ میں سرایت کرتا جائے گا اور اس کے رُخِ مستور سے شک و ابہام کا پردہ اٹھ جائے گا۔ چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے:\n وَالْعَجَبُ مِنْ مَّخْلُوْقٍ يَّزْعُمُ اَنَّ اللّٰهَ يَخْفٰى عَلٰى عِبَادِهٖ وَهُوَ يَرٰۤى اَثَرَ الصُّنْعِ فِیْ نَفْسِهٖ بِتَرْكِيْبٍ يَّبْهَرُ عَقْلَهٗ وَتَاْلِيْفٍ يُّبْطِلُ حُجَّتَهٗ‏۔

تعجب ہے اس پر جو یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔ حالانکہ وہ اپنے اندر اس کی صنعت کے ایسے آثار دیکھتا ہے جن کی ترکیب و ترتیب اس کی عقل کو حیران اور اس کے خلاف اس کی ہر دلیل کو توڑ دیتی ہے۔۱۰

یونہی کائناتِ عالم کی طرف نگاہ دوڑاتا ہے تو دیکھتا ہے کہ کس حکمتِ کاملہ سے سورج، چاند اور ان گنت ستارے ضیا پاشی کا سامان کر رہے ہیں، اور فضا میں ہر طرف ہوائیں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاکہ زمین کے ہر حصہ پر سانس لی جا سکے اور اس کی متموج لہروں کے ذریعہ شرق و غربِ عالم کی آوازوں کو سمیٹا جائے اور اس فرشِ زمین کو کس طرح انسانی بُود و ماند کے قابل بنایا گیا ہے کہ نہ اتنا سخت کہ چلنے پھرنے میں تکلیف ہو اور نہ اتنا نرم کہ پیر اندر دھنسنے لگیں۔ اور اجزائے ارضی میں قوت نامیہ ودیعت کر کے اُس کی عریانی کو سبزے سے ڈھانپا اور اس کی گود کو پھلوں اور خوش رنگ پھولوں سے بھَرا گیا ہے۔ اور اس کی سیرابی کیلئے بادلوں سے مینہ برسائے گئے اور پہاڑوں سے آبِ شیریں کے چَشمے جاری کئے گئے۔ اور اس کی تہہ میں قیمتی دھاتوں کے خزانے بھر دئیے گئے۔ کیا یہ سب کچھ خود بخود ہو گیا ہے یا کسی صانع کی اعجاز نمائی ہے۔ جب وہ اپنے اندر اور عالم میں بکھری ہوئی نشانیوں کو دیکھتا تو اس میں شک و تذبذب کا شائبہ بھی باقی نہیں رہتا اور اس کی ہستی کا یقین دل میں راسخ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:\n وَفِي الْاَرْضِ اٰيٰتٌ لِّلْمُوْقِنِيْنَ وَفِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ

یقین رکھنے والوں کیلئے زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں اور خود تمہارے اندر بھی، تو کیا تم اتنا بھی نہیں دیکھتے۔۱۱

پھر دنیا کے تغیرات و انقلابات کو دیکھتا ہے کہ جو بنتا ہے وہ بگڑتا ہے، جو کھِلتا ہے وہ مرجھاتا ہے اور جو پیدا ہوتا ہے وہ مرتا ہے۔ تو کیا یہ تمام کارخانۂ شکست و ریخت بغیر کسی مقصد کے ہے؟ غور و فکر اسے اس نتیجہ تک پہنچائے گا کہ جب ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے تو اس دنیا کی عظیم زندگانی کا بھی کوئی مقصد ہونا چاہیے۔ اور جب کہ ہر بگاڑ کے پیچھے بناؤ اور سلجھاؤ ہے تو اس فانی زندگی کے پیچھے بھی کوئی باقی و جاوداں زندگی ہونا چاہیے جسے دنیوی زندگی کا مقصد قرار دیا جا سکے۔ اور جب ان دونوں زندگیوں میں موازنہ کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ایک کا نتیجہ فنا اور ایک کا انجام بقا ہے تو وہ آخرت کی دائمی راحت کو دنیا کی چند روزہ زندگی پر ترجیح دے گا۔ جب غور و فکر سے اس نتیجہ پر پہنچتا ہے تو عمل کی تحریک اور آخرت کے سر و سامان کی فکر دامن گیر ہوتی ہے اور اس طرح وہ ذخیرۂ آخرت فراہم کرنے اور عملِ صالح بجا لانے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد ہے: اَلتَّفَكُّرُ يَدْعُوْ اِلَى الْبِرِّ وَالْعَمَلِ بِهٖ۔ تفکر، نیکی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دیتا ہے۔۱۲

تقویٰ:

تقویٰ نام ہے اس تاثر کا جو عظمت و اقتدارِ الٰہی کے تصور سے انسان کے دل و دماغ پر طاری ہوتا ہے، جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور ادائے فرض پر آمادہ ہوتا ہے، تا کہ عقبیٰ کی باز پرس اور جہنم کے عذاب سے اپنا تحفظ کر سکے۔ خداوند عالم نے بہت سے محامد و اوصاف کو تقویٰ سے وابستہ کیا ہے، جن میں چند یہ ہیں جو قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں:

۱۔ تقویٰ ایک ممدوح صفت ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بے شک یہ بڑے حوصلہ کے کام ہیں۔۱۳

۲۔ یہ کید و مکر سے حفظ و نگہداشت کرتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُھُمْ شَيْئاً اور اگر تم صبر اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہیں ان کا مکر ذرا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔۱۴

۳۔ یہ تائید و نصرتِ الٰہی کا وسیلہ ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا اللہ تعالیٰ تو بس ان لوگوں کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں۔۱۵

۴۔یہ سختیوں سے رہائی اور رزق کی فراوانی کا باعث ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: وَمَنْ يَّتَّقِ اللہَ يَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا وَّيَرْزُقْہُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ جو خدا سے ڈرے گا تو خدا اس کیلئے رہائی کی صورت پیدا کر دے گا اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے سان گمان بھی نہ ہو۔۱۶

۵۔ یہ اصلاحِ عمل کا ذریعہ ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا۔ يُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ اے ایمان والو! خدا سے ڈرتے رہو اور جب کہو تو درست بات کہو تو خدا تمہارے اعمال درست کر دے گا۔۱۷

۶۔ یہ محبت الٰہی کا پیش خیمہ ہے۔ چنانچہ ارشاد باری ہے: اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ بیشک اللہ پر ہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے۔۱۷

۷۔ اس پر قبولیتِ اعمال کا انحصار ہے۔ چنانچہ ارشادِ خداوندی ہے: اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ اللہ تعالیٰ صرف پرہیزگاروں کے اعمال قبول کرتا ہے۔۱۸

۸۔یہ دشواریوں کے حل کرنے کا ذریعہ ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: وَمَنْ يَّتَّقِ اللہَ يَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ اَمْرِہٖ يُسْرًا جو خدا سے ڈرتا ہے خدا اس کے کام میں سہولت و آسانی پیدا کر دیتا ہے۔۱۹

۹۔ یہ عفوِ گناہ اور اجرِ عظیم کا باعث ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: وَمَنْ يَّتَّقِ اللہَ يُكَفِّرْ عَنْہُ سَيِّاٰتِہٖ وَيُعْظِمْ لَہٗٓ اَجْرًا جو خدا سے ڈرتا رہے گا تو وہ اس کے گناہ دُور کر دے گا اور اُسے بڑا اجر دے گا۔۲۰

۱۰۔ یہ فلاح و کامرانی کا باعث ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ خدا سے ڈرو تا کہ تم فلاح و کامرانی حاصل کرو۔۲۱

۱۱۔ یہ عزت و سرفرازی کا سبب ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللہِ اَتْقٰىكُمْ بے شک خدا کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ باعزت وہی ہے جو بڑا پرہیزگار ہو۔۲۲

۱۲۔ یہ موت کے وقت نوید و بشارت کا سبب ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ لَھُمُ الْبُشْرٰي فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَۃِ وہ لوگ جو ایمان لائے اور خوف کھاتے رہے، انہیں دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔۲۳

۱۳۔ یہ نجات کا ذریعہ ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِيْنَ اتَّقَوْا پھر انہی کو نجات دیں گے جو ڈرتے رہے ہیں۔۲۴

۱۴۔ یہ فوزِ اُخروی کا ضامن ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰى پرہیزگاری ہی کا تو انجام بخیر ہے۔۲۵

محبت و مودّت:

دنیا میں زندگی بسر کرنے کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں سب سے زیادہ ضروری چیز تعلقات کی خوشگواری اور باہمی تعاون و سازگاری ہے۔ کیونکہ انسان اپنے ضروریات میں ایک دوسرے کا محتاج ہے اور دوسروں سے بے نیاز رہ کر زندگی بسر نہیں کر سکتا۔ اور محبت و باہمی وابستگی کی صورت میں بآسانی ان ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے اور محبت کے ہوتے ہوئے کسی کو کسی سے شکایت کا موقع نہ ملے گا۔ کیونکہ محبت ایثار کی مقتضی ہوتی ہے اور روابط محبت کی استواری کے بعد اگر کوئی نقصان ہوتا بھی ہو تو اُسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ اسی لئے شارع اسلام نے نماز پنجگانہ، جمعہ کے اجتماع، مصافحہ اور میل ملاقات کو خاص اہمیت دی ہے، تاکہ لوگوں میں اُلفت و یگانگت کے رابطے بڑھیں اور ایک دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہوں، دوسروں کی ضرورتوں کو پورا کریں اور اپنے بنی نوع کے کام آئیں۔

صلۂ رحمی:

صلۂ رحمی یہ ہے کہ اپنے عزیزوں اور قریبیوں سے قطع تعلق نہ کرے، نہ انہیں کسی قسم کا گزند پہنچائے اور نہ اُن کے متعلق کوئی ایسی بات کہے جو رنجش و دل شکستگی کا باعث ہو، بلکہ ہر طرح سے اُن کی دلجوئی و ہمدردی کرے، احتیاج و ضرورت کے موقع پر اگر استطاعت رکھتا ہو تو اُن کی مدد کرے، کسی مصیبت میں مبتلا ہوں تو ان کی رہائی کیلئے تگ و دو کرے، بیمار ہوں تو عیادت کیلئے جائے، غمی خوشی میں شرکت کرے۔ اس صلۂ رحمی کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے محبت و موانست کے جذبات قوی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے وابستہ کر دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ وقت پر کام آتے ہیں، دُکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور اس اجتماع و اتحاد سے قوت و پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔ اور احادیث میں وارد ہوا ہے کہ اس سے عمر میں اضافہ اور فقر و پریشانی کا ازالہ ہوتا ہے۔

احسان:

کسی کے ساتھ نیکی کرنا احسان کہلاتا ہے۔ احسان کا پھل دنیا میں ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔ چنانچہ انسان جب دوسرے کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے تو اَلْاِنْسَانُ عَبِيْدُ الْاِحْسَانِ ”انسان بندۂ احسان ہے“ کی بنا پر دوسرا اس حسن سلوک و ہمدردی سے متاثر ہو گا اور اس کے دل میں محبت و خیرسگالی کے جذبات پیدا ہوں گے اور وہ اس احسان کے بدلہ میں اپنی تمام ہمدردیوں کو اس کیلئے وقف کر دے گا۔ اور وہ خود بھی جب نام و نمود اور ذاتی اغراض کے جذبات سے الگ ہو کر کسی کے ساتھ نیکی کرتا ہے مثلاً کسی بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے یا کسی نادار کی مدد کرتا ہے تو ایک ایسی ملکوتی مسرت محسوس کرتا ہے جو مادی لذائذ سے کہیں زیادہ کیف افزا ہوتی ہے۔ اور اگر اس کے احسان کو ناقدری و ناشکری کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے تو اسے اس پر کبیدہ خاطر نہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ اس کا احسان رائیگاں نہیں گیا۔ اس لئے کہ اُس نے روحانی مسرت کے ساتھ محبت الٰہی کی دولت حاصل کر لی ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ ”اللہ تعالیٰ کی محبت ان کیلئے ہے جو احسان کرنے والے ہیں“۔۲۶

چشم :

اگر انسان دوسروں کے عیوب ہی پر نظر رکھے اور کسی موقع پر ”چشم “ سے کام نہ لے تو وہ کبھی اپنی زندگی کو خوشگوار نہیں بنا سکتا۔ کیونکہ انسانوں میں عیب تو ہوتے ہی ہیں۔ اگر اُن کی ہر ہر غلطی پر نظر رکھی جائے اور ہر بات سے اثر لیا جائے تو وہ ان کی نظروں میں کھٹکھنے لگے گا اور تعلقات کی خوشگواری ختم ہو جائے گی اور اس طرح وہ اپنے ہاتھ سے اپنے دوستوں کو کھو دے گا اور وقت پر اُسے کوئی معاون و مددگار نہ مل سکے گا۔

خوش خلقی:

یہ وہ جوہر ہے جو اپنی تابانیوں سے چاروں طرف مسرت پھیلاتا اور دل و دماغ کو غم و غصہ کے مضر جذبات سے بچا کر ایک کیف افزا ماحول میں پہنچا دیتا ہے۔ چنانچہ جو خوش خوئی و نرم روی کے صفات رکھتا ہے وہ نہ تنہا اپنی ذہنی فضا کو پُر مسرت بناتا ہے بلکہ دوسروں کیلئے بھی بساطِ مسرت چن دیتا ہے اور اس طرح وہ بڑی آسانی سے دوسروں کا تعاون حاصل کرتا اور اپنے بگڑے کاموں کو بنا لیتا ہے۔

اصلاحِ ذات البین:

باہم غلط فہمیوں کو دور کرکے دو شخصوں کو آپس میں ملا دینا ”اصلاح ذات البین“ کہلاتا ہے۔ اس سلسلہ میں اگر کوئی بات خلافِ واقع کہنی پڑے، اس طرح کہ ایک کو دوسرے کی طرف سے یہ کہے کہ وہ تمہارے متعلق بڑے اچھے خیال کا اظہار کرتا تھا اور دوسرے سے یہ کہے کہ وہ تمہارے فلاں کام کی بڑی تعریف کرتا تھا تو یہ باتیں اگرچہ خلافِ واقع ہیں لیکن مقصد کی اہمیت کے پیشِ نظر اس دروغ مصلحت آمیز کی شرعاً اجازت ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ دونوں طرف سے دل صاف ہو جائیں گے اور کدورتیں ختم ہو جائیں گی۔ اسی اہمیت کے پیشِ نظر قدرت کا ارشاد ہے: اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَ اَخَوَيْكُمْ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے دو بھائیوں میں (اگر رنجش ہو تو) میل کرا دیا کرو۔ ۲۸

راست گوئی:

علم و یقین کے مطابق کسی بات کے کہنے کا نام سچ اور خلاف واقعہ اظہار کا نام جھوٹ ہے۔ خواہ یہ خلافِ واقعہ اظہار زبان سے ہو یا سَر کی حرکت سے یا ہاتھ کے اشارہ سے۔ سچ اخلاقی تعمیر کی بنیاد اور خود اعتمادی و ذہنی سکون کا سر چشمہ ہے اور جھوٹ سے اطمینان و ذہنی اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ سچ فطری اور جھوٹ فطرت سے بغاوت ہے۔ چنانچہ ایک بچے سے جو ابھی غلط ماحول سے متاثر نہ ہوا ہو، کوئی بات دریافت کی جائے تو بے ساختہ اس کی زبان پر سچی بات آئے گی اور جب پہلے پہل کسی سے کوئی خلافِ واقعہ بات سنتا ہے تو اسے ایک طرح سے حیرت ہوتی ہے کہ یہ کیا؟ اور اس کی صاف و سادہ طبیعت پر یہ چیز گراں گزرتی ہے۔ سچا انسان بغیر کسی ہتھیار کے اپنے اندر اتنی قوت رکھتا ہے کہ اس کا مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف جھوٹا آدمی جھوٹ کے ظاہر ہو جانے کے اندیشہ سے غیر مطمئن اور ذہنی الجھاؤ میں مبتلا اور متذبذب و متزلزل رہتا ہے۔ اور چونکہ لوگ اس کی بات پر اعتماد نہیں کرتے اس لئے وہ ان کی نگاہوں میں بھی ذلیل اور خود اپنی نظروں میں بھی حقیر ہو جاتا ہے۔اسلام اصلاحِ معاشرہ اور باہمی تعاون و اعتماد کا داعی ہے اور یہ دونوں چیزیں سچائی سے وابستہ ہیں۔ اس لئے وہ ایک مسلمان کو زندگی کے ہر شعبہ میں سچائی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔ خواہ سچائی بہت سے منافع سے محرومی اور جھوٹ بہت سے فوائد کا باعث کیوں نہ ہو۔ چنانچہ امیرالمومنین علیہ السلام کا ارشاد ہے: عَلَامَةُ الْاِیْمَانِ اَنْ تُؤْثِرَ الصِّدْقَ حَیْثُ یَضُرُّكَ عَلَى الْكَذِبِ حَیْثُ یَنْفَعُكَ۔

ایمان کی علامت یہ ہے کہ جہاں سچائی سے نقصان اور جھوٹ سے کچھ فائدہ بھی حاصل ہو رہا ہو، سچائی ہی کو اختیار کرے۔۲۹

وہ اوصاف جن سے انسان کو خالی ہونا چاہیے تاکہ اخلاق کی تربیت بہ احسن طریق ہو سکے، یہ ہیں:

بدعت:

بدعت کے لغوی معنی نئی چیز کے ہیں اور اصطلاحاً اس چیز کو کہتے ہیں جو قرآن و سنت کے خلاف ہونے کے باوجود دین میں داخل کر لی گئی ہو۔ یہ حرام اور سراسر ضلالت و گمراہی ہے۔ جیسے نوافل میں جماعت، جمعہ کے دن اذان میں اضافہ، قبل از وقت افطار، اعضائے مسح کو مسح کے بجائے دھونا، امامِ حق کے خلاف بغاوت وغیرہ۔ اور ہر نئی چیز پر بدعت کا اطلاق صحیح نہیں ہے، چنانچہ شہیدؒ نے قواعد میں تحریر کیا ہے کہ صرف انہی چیزوں کو بدعت سے تعبیر کیا جائے گا جو ادلّۂ تحریم کے تحت میں آتی ہوں۔ اور جو اس کے تحت میں نہ آتی ہوں انہیں حرام نہیں کہا جائے گا، بلکہ اُن میں سے بعض واجب ہیں، جیسے کتاب و سنت کی تدوین جبکہ ان کے تلف ہونے کا اندیشہ ہو، اور بعض مستحب ہیں جیسے دینی مدارس کی تاسیس، اور بعض مکروہ ہیں جیسے تزئین مساجد، اور بعض مباح ہیں جیسے آرام و رفاہیت کی زندگی بسر کرنا۔

قیاس:

دین میں قیاس کے معنیٰ یہ ہیں کہ کسی امر مشترک کی وجہ سے ایک چیز کا حکم دوسری چیز پر جاری کرنا، کیونکہ وہ امرِ مشترک ہی اس حکم کی علّت ہے اور علّت کا اتحاد حکم کے اتحاد کا مقتضی ہوتا ہے۔ اس قیاس کی تین قسمیں ہیں:

پہلی قسم قیاس منصوص العلۃ ہے۔ جیسے ارشادِ نبویؐ حُرِمَتِ الْخَمْرُ لِاِسْکَارِهَا ”شراب نشہ آور ہونے کے سبب سے حرام ہے“۳۰ سے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دینا۔ یہ قیاس صحیح ہے، کیونکہ شارع نے خود علّت کو بیان کر دیا ہے۔

دوسری قسم قیاس بطریق اولیٰ ہے۔ جیسے ارشادِ الہٰی فَلَا تَـقُلْ لَّہُمَا اُفٍّ ”ماں باپ کو اُف تک نہ کہو“۳۱ سے گزند و اذیت کا حرام قرار دینا۔ یہ قیاس بھی اپنی اولویت کی بنا پر درست ہے۔

تیسری قسم قیاس مستنبط العلۃ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی رائے سے علت کا استنباط کر لیا جائے اور اسے مناطِ حکم قرار دے لیا جائے۔ یہ قیاس شیعی نقطۂ نظر سے صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ قیاس و رائے کی تجویز کی ہوئی علّت کا علّت ہونا ضروری نہیں ہے۔ چنانچہ چور کا ہاتھ اگر ایک چوتھائی دینار کی وجہ سے کاٹا جاتا ہے تو از روئے قیاس غاصب کا ہاتھ بھی اس مقدار پر قطع ہونا چاہیے، حالانکہ وہ ہزار دینار بھی غصب کر لے جب بھی اس کے ہاتھ قطع نہیں ہوں گے۔اس لئے آئمہ معصومین علیہ السلام نے اس قسم کے قیاس سے منع کیا ہے تا کہ انسانی رایوں سے شریعت کے خدوخال مسخ نہ ہونے پائیں۔ چنانچہ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا ارشاد ہے:\n اِنَّ السُّنَّةَ اِذَا قِيْسَتْ مُحِقَ الدِّيْنُ۔ ”سنت میں اگر قیاس کیا جائے تو دین ہی ختم ہو جائے گا“۔۳۲

البتہ ایک گروہ اس قسم کے قیاس کو صحیح سمجھتا اور اسے شرعی ماخذ قرار دیتا ہے۔ ابن قتیبہ نے المعارف میں اس گروہ کے نمایاں افراد کے نام گنوائے ہیں جو یہ ہیں: ابن ابی لیلیٰ، ابو حنیفہ، ربیعہ ابن ابی عبد الرحمٰن، زفر ابن ہذیل، عبدالرحمٰن ابن عمرو اوزاعی، سفیان ثوری، مالک ابن انس، قاضی ابو یوسف اور محمد ابن الحسن الفقیہ۔ ان سب میں حضرت ابوحنیفہ کو ایک خاص شہرت و امتیاز حاصل ہے۔ چنانچہ ذہبی نے میزان الاعتدال میں اور دمیری نے حیٰوۃ الحیوان میں انہیں اہل قیاس و رائے کا امام تحریر کیا ہے اور زمخشری نے ربیع الابرار میں یوسف ابن اسباط کا یہ قول نقل کیا ہے: رَدَّ اَبُوْ حَنِيْفَةَ عَلٰى رَسُوْلِ اللهِ اَرْبَعَ مِائَةِ حَدِيْثٍ اَوْ اَكْثَرَ۔ امام ابوحنیفہ نے چار سو یا اس سے زیادہ حدیثوں کو قیاس کے مقابلے میں ناقابلِ عمل قرار دیا۔۳۳

عُجب و کبر:

”عُجب“ (خود بینی) یہ ہے کہ انسان اپنی کسی خوبی پر ناز کرتے ہوئے دوسروں سے اپنے کو بلند و برتر تصور کرے، اعم اس سے کہ (خواہ) وہ خوبی اس میں پائی جاتی ہو یا نہ پائی جاتی ہو، یا جسے وہ خوبی سمجھ رہا ہے وہ واقع میں خوبی ہو یا صرف اسے خوبی تصور کر لیا ہو۔ اور ”کبر“ (غرور) یہ ہے کہ دوسروں کے مقابلہ میں ایسے افعال و حرکات کا مظاہرہ کرے جن میں اپنی بلندی اور دوسروں کی تحقیر کا پہلو نکلتا ہو۔ مثلاً کسی کے ساتھ کھانے پینے میں ناک بھوں چڑھائے، غریب کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور تعلقات پیدا کرنا پسند نہ کرے، راستہ چلنے میں ساتھ والوں سے آگے رہنے کی کوشش کرے، دوسروں سے سلام کا منتظر رہے اور بات چیت میں بے رُخی و بے التفاتی کا رویہ اختیار کرے۔ یہ تمام چیزیں تکبّر کی علامات ہیں۔ ایسا شخص فیضانِ رحمت سے ہمیشہ محروم رہتا ہے۔ چنانچہ جب مینہ برستا ہے تو سربلند چوٹیوں پر سے پانی گزر جاتا ہے اور جہاں نشیب ہوتا ہے وہاں جمع ہو جاتا ہے اور اس کے رگ و ریشہ کو سیراب کر دیتا ہے۔

اس غرور و خود پسندی کا علاج یہ ہے کہ انسان اپنے آغاز و انجام کو دیکھے کہ اَوَّلُهٗ نُطْفَةٌ وَّاٰخِرُهْ جِيْفَةٌ ”اس کی ابتدا نطفہ اور انتہا مردار ہے“۳۴ اور اپنی شکستگی و درماندگی پر نظر کرے کہ وہ زندگی کے ہر گوشہ میں سراپا احتیاج ہے، اور ہر مرحلہ پر دوسروں کے سہارے کا منتظر۔ جب پیدا ہوا اس وقت دوسروں کی تربیت و نگرانی کا دست نگر، جب مرے گا اس وقت دوستوں کے قبر تک پہنچانے کا محتاج، اور جب تک زندہ رہا لباس، رہائش، غذا، دوا، غرض زندگی کے تمام ضروریات میں دوسروں کا سہارا ڈھونڈتا رہا۔ اس کے مقابلہ میں حیوان کا دائرہ احتیاج کہیں محدود ہے۔ وہ اپنی جائے رہائش اور خوراک خود مہیّا کر لیتا ہے، لباس کی اسے احتیاج نہیں، مرض کا حملہ اس پر بہت کم ہوتا ہے اور جب ہوتا ہے تو اپنی دوا خود تلاش کر لیتا ہے۔

اگر انسان کو اپنے حسب ونسب پر غرور ہو تو اسے غور کرنا چاہیے کہ اس میں اس کی کارکردگی کا کیا دخل ہے کہ بلند نسبی اس کیلئے سرمایۂ افتخار بن سکے۔ اُسے یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے آباء کے کمالات کا ورثہ دار ہے، یا ننگِ اسلاف۔ اگر ورثہ دار ہے تو یہی ذاتی جوہر کیا کم ہے کہ وہ قصر عز و افتخار کی تعمیر کیلئے بوسیدہ ہڈیوں کا سہارا ڈھونڈے۔ اور اگر باعثِ ننگ ہے تو ان پر افتخار موجبِ عار ہے۔

اور اگر مال و دولت کی وجہ سے غرور ہو تو یہ دیکھے کہ یہ تو مبروص اور کوڑھی لوگوں کے پاس بھی فراوانی کے ساتھ ہو سکتی ہے اور کافر و بے دین بھی اس میں سے زیادہ حصہ سمیٹ سکتا ہے۔ تو اس پر فخر ہی کیا جس میں ایک کافر بھی بڑھ جائے۔

اور قوت و طاقت پر ناز ہو تو ایک چیونٹی کو دیکھے کہ وہ دن بھر چلتی پھرتی اور اپنے سے چارسو گنا بوجھ اٹھا لیتی ہے، مگر تھکتی نہیں، اور شہد کی مکھی ایک قطرہ شہد تیار کرنے کیلئے تین سو پھولوں کا رَس چوستی ہے مگر تھکن محسوس نہیں کرتی، اور مچھر انتہائی قلیل غذا کے باوجود دن بھر پرواز کر سکتا ہے اور اسے چند گھنٹے بھی پیدل چلنا پڑے تو ہلکان ہو جائے۔

حسد:

یہ ایک شدید قسم کا نفسانی مرض ہے جو حاسد کو گھن کی طرح اندر ہی اندر چاٹ لیتا ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ حسد سے نہ محسود کا کچھ بگڑ سکتا ہے، نہ اس کی نعمتیں اور آسائشیں سلب ہو سکتی ہیں۔ پھر جَلنا اور کڑھنا تقاضائے ہوشمندی کے سراسر خلاف ہے۔ بلکہ دوسرے کو نقصان پہنچنے کے بجائے خود اس کیلئے تلخیوں کے ایسے اسباب فراہم ہو جاتے ہیں جو اسے ہمیشہ قرار و سکون سے محروم اور ذہنی الجھنوں میں مبتلا رکھتے ہیں۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے کہ اَقَلُّ النَّاسِ لَذَّةً الْحَسُوْدُ۔ حاسد سب سے بڑھ کر تلخ کام ہوتا ہے۔۳۵

اگر اسے یہ یقین ہو کہ خداوند عالم جو کچھ کرتا ہے اس میں خیر و مصلحت ہی کارفرما ہوتی ہے۔ اگر کسی کو عزت و اقبال اور جاہ و ثروت سے وافر حصہ دیتا ہے تو اس میں بھی اس کی حکمت و مصلحت ہوتی ہے۔ لہٰذا حسد کرنا حکمت و مصلحت الٰہی کے خلاف چاہنا ہے اور یہ ایک طرح سے سرکشی و الحاد ہے جو خیر و سعادت سے محرومی کا باعث ہوتا ہے۔

غیظ و غضب:

یہ بھی ایک نفسانی مرض ہے جس کے نتیجہ میں انسان بے قابو ہو جاتا ہے اور زبان سے ایسے نازیبا کلمات نکل جاتے ہیں، یا ہاتھ سے ایسی حرکت سرزد ہو جاتی ہے جس کے نتائج عموماً ناخوشگوار ہوتے ہیں۔ اگر اس ہیجانی کیفیت پر صبر و ضبط کے ذریعہ غلبہ پا لیا جائے تو بہت سے مفاسد کا سدباب ہو جاتا ہے اور دوسرے رفیق پر یہ اثر پڑتا ہے کہ وہ اس زیادتی پر جو غصہ دلانے کا باعث ہوئی ہے خود نادم و شرمسار ہوتا ہے اور اپنی خطا کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت پر آمادہ ہو جاتا ہے جس سے تلخی پھر خوشگواری سے بدل جاتی ہے۔

غیبت:

کسی مومن کی پس پشت برائی کرنا غیبت کہلاتا ہے۔ یہ ایک ایسی ناشائستہ خصلت ہے کہ انسان دوسروں کے عیوب کی ٹوہ میں لگا رہتا ہے تاکہ اپنی عادت کو پورا کرنے کیلئے اُسے مواد حاصل ہوتا رہے۔ قدرت نے اس خصلت کو مُردار خواری سے تعبیر کیا ہے، تاکہ انسان کی فطری کراہت کو اُبھار کر اُسے نفرت دلائے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا، اَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِيْہِ مَيْتًا ”تم آپس میں ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو، کیا تم میں سے کوئی یہ گوارا کرے گا کہ وہ اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھائے“ ۳۶۔ غیبت سے منع کرنے اور اس سے نفرت دلانے کیلئے اس سے بہتر کیا تعبیر ہو گی کہ یہ غیبت کرنا ایسا ہی ہے جیسے مُردہ بھائی کا گوشت کھانا۔ یہ قید اس لئے ہے کہ مُردہ نہ زبان سے کچھ کہہ سکتا ہے اور نہ ہاتھ سے روک سکتا ہے جس طرح چاہو اسے چیر و پھاڑو اور اس کی بوٹیاں نوچو۔ یہی حالت اس شخص کی ہوتی ہے جس کی غیبت کی جاتی ہے کہ وہ نہ غیبت کرنے والے کی زبان روک سکتا ہے اور نہ اُسے منع کر سکتا ہے۔ کیونکہ یہ سب بُرائی اس کے پسِ پشت ہوتی ہے۔ اس غیبت کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے آپس میں نفرت بڑھتی ہے، پھر رفتہ رفتہ اس نفرت کا دائرہ اتنا وسیع ہو جاتا ہے کہ خاندانوں اور قوموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ جس سے ایسے مفاسد جنم لیتے ہیں جو تباہی و بربادی کی تکمیل کر دیتے ہیں۔

تعییر:

کسی شخص کو اس کے عیب یا گناہ کی بنا پر مطعون قرار دینا ”تعییر“ کہلاتا ہے۔ یہ بھی بعض لوگوں کا دلچسپ مشغلہ ہے کہ وہ جس میں کوئی بری بات دیکھتے ہیں اس کی تنقیص شروع کر دیتے ہیں اور بعض تو اپنی تقشف پسندی و تنگ مزاجی کی وجہ سے اُسے نہی عن المنکر کے قبیل سے تصور کرتے ہوئے موقع و بے موقع زبانِ طعن کھول دیتے ہیں، حالانکہ اگر وہ خود اپنا جائزہ لیں تو اس جیسے کتنے ہی عیوب ان کے اندر موجود ہوں گے۔ درحقیقت یہ عیب بینی و نکتہ چینی اپنی ہی خامی ہوتی ہے جو دوسروں کے اندر نظر آتی ہے:

ای بسا ظلمی که بینی در کسان

خوی تو باشد دریشان ای فلان

اگر یہ گناہ سے نفرت دلانے اور نصیحت و خیر خواہی کے عنوان سے ہو تو یہ نہی عن المنکر کے قبیل سے سمجھی جائے گی جو اپنے محل و مورد سے وابستہ ہے، مگر یہ نکتہ چینی تو علاج کے بجائے دوسرے کی تحقیر و تذلیل کیلئے ہوتی ہے جس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہوتا ہے کہ وہ خود اس عیب سے بری ہیں۔ لیکن بری ہوں بھی تو اس کا ذمہ تو نہیں لے سکتے کہ ان کا دامن کبھی داغدار نہ ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ جو آج دوسروں میں کیڑے ڈال رہے ہیں کل ان میں بھی پڑ جائیں۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے: مَنْ عَيَّرَ مُؤْمِنًا بِذَنْبٍ لَّمْ يَمُتْ حَتّٰى يَرْكَبَهٗ۔ جو کسی مومن پر اس کے کسی گناہ کی وجہ سے عیب لگاتا ہے وہ ویسے ہی گناہ کا مرتکب ہو کر مرتا ہے۔۳۷

سوء ظن:

کسی مسلم و مومن کے متعلق خود ساختہ قرائن کی بنا پر خیال فاسد قائم کرنا سوء ظن کہلاتا ہے۔ یہ چیز خبث فطرت و سُوء باطن کی دلیل ہے جس کے نتیجہ میں باہمی تعاون و اعتماد کا ماحول ختم ہو جاتا ہے۔ اس لئے قدرت نے بدگمانی کو گناہ سے تعبیر کرتے ہوئے اس سے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے: يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ اے ایمان والو! بہت سی بدگمانیوں سے بچے رہا کرو کیونکہ بعض گمانِ بد گناہ ہوتے ہیں۔۳۸

اور پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے: اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ مِنَ الْمُسْلِمِ دَمَهٗ وَعِرْضَهٗ وَاَنْ يُّظَنَّ بِهٖ ظَنُّ السُّوْٓءِ۔ خداوند عالم نے مُسلم کا خون بہانے، اس کی عزت پر حملہ آور ہونے اور اس کے متعلق سوء ظن رکھنے کو حرام قرار دیا ہے۔۳۹

بدگمانی کو وہی شخص اپنے دل میں جگہ دے گا جس کا دل خود صاف نہ ہو گا۔ اس لئے کہ انسان ہر آئینہ میں اپنی ہی صورت دیکھتا ہے اور جیسا وہ خود ہوتا ہے ویسا ہی دوسروں کے متعلق تصور قائم کرنے لگتا ہے۔ اور جس کا دل پاک و صاف ہو گا وہ بدگمانی کو اپنے دل میں نہ آنے دے گا اور نہ زبان سے کوئی ایسی بات کہے گا جس سے بدگمانی کا اظہار ہوتا ہو۔ اس قسم کی بدگمانی صرف اغوائے شیطانی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ کیونکہ اندرونی کیفیت و باطنی حالت پر خداوند علیم و خبیر کے علاوہ کوئی دوسرا آگاہ نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی دوسرے کے اندر جھانک کر نیت کی اچھائی یا بُرائی کو دیکھ سکتا اور دل کا حال جان سکتا ہے۔ لہٰذا کسی کے متعلق بے جانے، بے دیکھے ایک خیال قائم کر لینا صرف اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ شیطان نے اس کی قوت واہمہ میں نیکی کا تصور قائم کرنے کے بجائے بُرا تصور قائم کر دیا ہے اور جو تصور شیطانی وسوسہ کا نتیجہ ہو اس پر اثرات مرتب کرنا غلط ہو گا۔ اس طرح کہ کسی کو خیرات کرتے دیکھیں تو یہ خیال قائم کر لیں کہ یہ نام و نمود کیلئے ایسا کر رہا ہے، یا کوئی اور عملِ خیر کر رہا ہو تو اُسے اُس کی ذاتی غرض پر محمول کیا جائے۔ ہمیں ظاہر کو دیکھتے ہوئے حُسنِ ظن ہی سے کام لینا چاہیے۔ رہا نیت کا سوال تو اس کا محاسبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے، لیکن اس سے یہ نہ سمجھ لینا چاہیے کہ جب حسن ظن ہی پر بنیاد ہے تو پھر جو ہو اس پر اعتماد کر لینا چاہیے۔ جسے چاہیں گھر میں چھوڑ جائیں جسے چاہیں اپنا مال سپرد کر دیں۔ اور جو شخص کوئی دعویٰ کرے اُسے بغیر دلیل و سند کے تسلیم کر لیں تو یہ حزم و احتیاط اور تقاضائے عقل کے خلاف ہو گا۔ ایسے موارد پر حسن ظن کو بنیاد نہیں قرار دیا جا سکتا اور نہ ہر ایک پر پرکھے بغیر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ امیر المومنین علیہ السلام کا ارشاد ہے: وَالطُّمَانِیْنَةُ اِلٰى كُلِّ اَحَدٍ قَبْلَ الْاِخْتِبَارِ عَجْزٌ۔ پرکھے بغیر ہر ایک پر بھروسا کر لینا عجز و کمزوری کی دلیل ہے۔۴۰

فحش کلامی:

یہ بازاری لوگوں کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنے جیسے لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے اول فول بکنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔ مگر ایک شریف و معیاری انسان کبھی یہ گوارا نہیں کرتا کہ وہ اپنی زبان پر کوئی فحش کلمہ آنے دے۔ اور اگر کسی موقعہ پر ایسی ضرورت پڑ جائے کہ کوئی فحش کلمہ کہنا پڑے تو وہ اسے اشارے کنائے سے ادا کرے گا اور کُھل کر کہنے سے ہچکچائے گا۔

دشنام طرازی:

یہ عادت نفس کی خباثت و دنایت کی علامت ہے۔ اس سے مقصد دوسروں کو گزند پہنچانا ہوتا ہے اور کبھی بُرے لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے اس کی عادت پڑ جاتی ہے۔ بہرحال یہ کسی کو گزند پہنچانے کیلئے ہو یا بر بنائے عادت، انتہائی اشتعال انگیزی کا باعث ہوتی ہے جس سے جھگڑے، فساد اور خون خرابے تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور کبھی قتل ایسے سنگین جرم کا بھی ارتکاب ہو جاتا ہے۔ لہٰذا کوئی گالی دے تو گالی کا جواب گالی سے دینے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور گالی گلوچ سے اپنی زبان کو بچائے رکھنا چاہیے تا کہ یہ سلسلہ آگے نہ بڑھے۔

اسراف:

جہاں جتنا صرف کرنا چاہیے اس سے زیادہ مقدار میں صرف کرنا ”اسراف“ کہلاتا ہے۔ اور بعض اسے دریا دلی سمجھتے ہوئے جہاں ایک صرف کرنا چاہیے وہاں دس صرف کرتے ہیں اور دعوتوں اور نمائشی کاموں میں دل کے حوصلے نکالتے ہیں۔ اور جہاں کسی غریب و نادار کی اعانت اور کسی بیوہ و یتیم کی مدد کا سوال آتا ہے تو مالی کمزوری و کساد بازاری کا رونا لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسی دریا دلی نام ونمود کی ہوس کا نتیجہ ہوتی ہے اور یہی اسراف ہے۔ یہ اسراف اگر کھانے پینے کے سلسلہ میں ہو تو اس کے نتیجہ میں طرح طرح کے امراض سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور دوسرے اُمور میں ہو تو اس کا نتیجہ تباہی و بدحالی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسی مثالوں کی کمی نہیں کہ کسی منچلی طبیعت والے نے کسی تقریب میں نام و نمود کی خاطر یا رسم و رواج کو نباہنے کیلئے زمین یا مکان کو رہن رکھا اور ایک آدھ دن خوب چہل پہل اور تزک و احتشام دکھانے میں گزارا اور ہوا یہ کہ جو رہا سہا پاس تھا وہ ختم ہوا۔ سود در سود کی بدولت مکان نیلام ہوا۔ اب نہ کوئی ٹھکانہ رہا اور نہ سر چھپانے کی کوئی جگہ۔ انسان راحت و آسائش کی زندگی اسی صورت میں گزار سکتا ہے جب وہ اعتدال و میانہ روی سے کام لے۔ ورنہ اسراف کے نتیجہ میں اقتصادی الجھن اور تنگ دستی و پریشانی سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔

تبذیر:

جہاں صرف نہ کرنا چاہیے وہاں صرف کرنا ”تبذیر“ کہلاتا ہے۔ اس بے محل جود و سخا کے مظاہرہ کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے شخص کے گرد خوشامدیوں اور بازاری قسم کے لوگوں کا ایک حلقہ پیدا ہو جاتا ہے جو اس کی بے جا تعریف و خوشامد کر کے اُسے خود پسند بنا دیتے ہیں اور وہ انہیں اپنا خیرخواہ دوست سمجھ کر دیتا دلاتا رہتا ہے اور غریب و نادار اور مستحق و فقیر اُس کے ہاں سے محروم رہتے ہیں۔ یہ بے محل داد و دہش بدبختی کی علامت اور اُخروی سعادت سے محرومی کا باعث ہوتی ہے۔ چنانچہ امام جعفرصادق علیہ السلام کا ارشاد ہے:\n اِذَاۤ اَرَدْتَّ اَنْ تَعْلَمَ أَ شَقِیٌّ الرَّجُلُ اَمْ سَعِيْدٌ، فَانْظُرْ سَيْبَهٗ وَمَعْرُوْفَهٗ اِلٰى‏ مَنْ يَّصْنَعُهٗ۔ فَاِنْ كَانَ يَصْنَعُهٗ اِلٰى‏ مَنْ هُوَ اَهْلُهٗ فَاعْلَمْ اَنَّهٗ اِلٰى‏ خَيْرٍ۔ وَاِنْ كَانَ يَصْنَعُهٗ اِلٰى‏ غَيْرِ اَهْلِهٖ فَاعْلَمْ اَنَّهٗ لَيْسَ لَهٗ عِنْدَ اللّٰهِ خَيْرٌ۔

جب تم یہ جاننا چاہو کہ فلاں شخص بدبخت ہے یا نیک، تو اس کی داد و دہش کو دیکھو کہ وہ کن سے حُسنِ سلوک کرتا ہے۔ اگر وہ اہل و مستحق افراد کو دیتا ہے تو وہ بھلائی کی راہ پر گامزن ہے اور اگر نااہل سے سلوک کرتا ہے تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس کیلئے کوئی بھلائی نہیں ہے۔۴۱

سوال:

دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانا اپنی عزت سے ہاتھ اٹھانا ہے۔ اس لئے کوئی باعزت انسان انتہائی تنگی و عسرت کے باوجود سوال کرنا گوارا نہیں کر سکتا۔ یہ دنیا میں بھی رُوسیاہی کا سبب ہے اور آخرت میں بھی۔ اس سے جواب دہی ہو گی۔ چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے: اِيَّاكُمْ وَسُؤَالَ النَّاسِ، فَاِنَّهٗ ذُلٌّ فِی الدُّنْيَا، وَفَقْرٌ تُعَجِّلُوْنَهٗ، وَحِسَابٌ طَوِيْلٌ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ۔ لوگوں سے سوال کرنے اور مانگنے سے بچے رہو، کیونکہ یہ دنیا میں ذلت و فقر کا باعث ہے اور آخرت میں حساب کتاب دینا ہو گا۔۴۲

سوال کی عادت عموماً فقر و ناداری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جس سے انسان عزتِ نفس کھو بیٹھتا ہے۔ اسی چیز کے پیشِ نظر صلحاء و ابرار احتیاج و تنگ دستی سے پناہ مانگتے رہے ہیں کہ مبادا یہ تنگ دستی سوال پر مجبور کر دے اور اخلاق کی پاکیزگی ختم ہو جائے۔ مال و دولت سے بھی اگر اس کا مصرف صحیح ہو تو اخلاق کی نگہداشت کی جا سکتی ہے۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے کہ: نِعْمَ الْعَوْنُ عَلٰى‏ تَقْوَى اللّٰهِ الْغِنٰى‏۔ وسعتِ مالی، تقویٰ الٰہی میں معین و معاون ہوتی ہے ۴۳۔ اسی مال و دولت کی وجہ سے انسان مالی عبادات کو سرانجام دیتا ہے اور حج، خمس، زکوٰۃ، کفارہ، صلہ رحم و صدقات سب اسی سے وابستہ ہیں۔

سورۂ انفال، آیت ۲۹

مجموعہ ورام، ج۱، ص ۸۹

الکافی، ج ۲ ص ۴۰

مجموعہ ورام، ج ۲ ص ۲۳۶

تفسیر الصافی، ج ۲ ص ۲۳۶

مصباح الشریعہ، ص ۵۳

عوالی اللئالی، ج ۱ ص ۴۰۴

سورۂ کہف، آیت ۱۱۰

سورۂ انعام، آیت ۱۵۳

بحارالانوار، ج ۲ ص ۵۵

سورۂ ذارایات، آیت ۲۰-۲۱

الکافی، ج ۲ ص ۵۵

سورۂ آل عمران، آیت ۱۸۶

سورۂ آل عمران، آیت ۱۲۰

سورۂ نحل، آیت ۱۲۸

سورۂ طلاق، آیت ۲-۳

سورۂ احزاب، آیت ۷۰-۷۱

سورۂ توبہ، آیت ۴

سورۂ مائدہ، ایت ۲۷

سورۂ طلاق، آیت ۴

سورۂ طلاق، آیت ۵

سورۂ آل عمران، آیت ۲۲

سورۂ حجرات، آیت ۱۳

سورۂ یونس، آیت ۶۳-۶۴

سورۂ مریم، آیت ۷۲

سورۃ طٰہٰ، آیت ۱۳۲

سورۃ آل عمران، آیت ۱۴۸

سورۂ الحجرات، آیت ۱۰

نہج البلاغہ، حکمت نمبر ۴۵۷

بیان المختصر شرح مختصر ابن الحاجب، ج ۲ ص ۱۹۴

سورۂ بنی اسرائیل، آیت ۲۴

الکافی، ج ۱ ص ۵۷

ربیع الابرار، ج ۱ ص ۳۱۱

نہج البلاغہ، حکمت نمبر ۴۵۴

من لا یحضرہ الفقیہ، ج ۴ ص ۱۹۵

سورۂ حجرات، آیت ۱۲

الکافی، ج ۲، ص ۳۵۶

سورۂ حجرات، آیت ۱۲

ریاض السالکین، ج ۳ ص ۳۲۰

نہج البلاغہ، حکمت نمبر ۳۸۴

الکافی، ج ۴ ص ۳۰

الکافی، ج ۴ ص ۲۰

الکافی، ج ۵ ص ۷۱