اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ كَلَّفْتَنِیْ مِنْ نَّفْسِیْ مَاۤ اَنْتَ اَمْلَكُ بِهٖ مِنِّیْ
1
اے میرے معبود! تو نے (اصلاح و تہذیب نفس کے بارے میں) جو تکلیف مجھ پر عائد کی ہے اس پر تو مجھ سے زیادہ قدرت رکھتا ہے
1
وَقُدْرَتُكَ عَلَیْهِ وَعَلَیَّ اَغْلَبُ مِنْ قُدْرَتِیْ
2
اور تیری قوت و توانائی اس امر پر اور خود مجھ پر میری قوت و طاقت سے فزوں تر ہے
2
فَاَعْطِنِیْ مِنْ نَّفْسِیْ مَا یُرْضِیْكَ عَنِّیْ
3
لہٰذا مجھے ان اعمال کی توفیق دے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں
3
وَخُذْ لِنَفْسِكَ رِضَاهَا مِنْ نَّفْسِیْ فِیْ عَافِیَةٍ۔
4
اور صحت و سلامتی کی حالت میں اپنی رضامندی کے تقاضے مجھ سے پورے کر لے۔
4
اَللّٰهُمَّ لَا طَاقَةَ لِیْ بِالْجَهْدِ
5
بارِالہا! مجھ میں نہیں ہے مشقت کے مقابلہ میں ہمت
5
وَلَا صَبْرَ لِیْ عَلَى الْبَلَآءِ
6
نہ مصیبت کے مقابلہ میں صبر
6
وَلَا قُوَّةَ لِیْ عَلَى الْفَقْرِ
7
اور نہ فقر و احتیاج کے مقابلہ میں قوت۔
7
فَلَا تَحْظُرْ عَلَیَّ رِزْقِیْ
8
لہٰذا میری روزی کو روک نہ لے
8
وَلَا تَكِلْنِیْۤ اِلٰى خَلْقِكَ
9
اور مجھے اپنی مخلوق کے حوالے نہ کر
9
بَلْ تَفَرَّدْ بِحَاجَتِیْ
10
بلکہ بلا واسطہ میری حاجت بر لا
10
اور خود ہی میرا کارساز بن
11
وَانْظُرْ اِلَیَّ، وَانْظُرْ لِیْ فِیْ جَمِیْعِ اُمُوْرِیْ
12
اور مجھ پر نظر شفقت فرما، اور تمام کاموں کے سلسلہ میں مجھ پر نظر کرم رکھ
12
فَاِنَّكَ اِنْ وَّكَلْتَنِیْۤ اِلٰى نَفْسِیْ عَجَزْتُ عَنْهَا
13
اس لئے کہ اگر تو نے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا تو میں اپنے امور کی انجام دہی سے عاجز رہوں گا
13
وَلَمْ اُقِمْ مَا فِیْهِ مَصْلَحَتُهَا
14
اور جن کاموں میں میری بہبودی ہے انہیں انجام نہ دے سکوں گا
14
وَاِنْ وَكَلْتَنِیْۤ اِلٰى خَلْقِكَ تَجَهَّمُوْنِیْ
15
اور اگر تو نے مجھے لوگوں کے حوالے کر دیا تو وہ تیوریوں پر بل ڈال کر مجھے دیکھیں گے
15
وَاِنْ اَلْجَاْتَنِیْۤ اِلٰى قَرَابَتِیْ حَرَمُوْنِیْ
16
اور اگر عزیزوں کی طرف ڈھکیل دیا تو وہ مجھے ناامید رکھیں گے
16
وَاِنْ اَعْطَوْاۤ اَعْطَوْا قَلِیْلًا نَكِدًا
17
اور اگر کچھ دیں گے تو قلیل و ناخوشگوار
17
وَمَنُّوْا عَلَیَّ طَوِیْلًا
18
اور اس کے مقابلہ میں احسان زیادہ رکھیں گے
18
اور برائی بھی حد سے بڑھ کر کریں گے
19
فَبِفَضْلِكَ اللّٰهُمَّ فَاَغْنِنِیْ
20
لہٰذا اے میرے معبود! تو اپنے فضل و کرم کے ذریعہ مجھے بے نیاز کر
20
وَبِعَظَمَتِكَ فَانْعَشْنِیْ
21
اور اپنی بزرگی و عظمت کے وسیلہ سے میری احتیاج کو برطرف فرما
21
وَبِسَعَتِكَ فَابْسُطْ یَدِیْ
22
اور اپنی تونگری و وسعت سے میرا ہاتھ کشادہ کر دے
22
وَبِمَا عِنْدَكَ فَاكْفِنِیْ۔
23
اور اپنے ہاں کی نعمتوں کے ذریعہ مجھے (دوسروں سے) بے نیاز بنا دے۔
23
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
24
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
24
وَخَلِّصْنِیْ مِنَ الْحَسَدِ
25
اور مجھے حسد سے نجات دے
25
وَاحْصُرْنِیْ عَنِ الذُّنُوْبِ
26
اور گناہوں کے ارتکاب سے روک دے
26
وَوَرِّعْنِیْ عَنِ الْمَحَارِمِ
27
اور حرام کاموں سے بچنے کی توفیق دے
27
وَلَا تُجَرِّئْنِیْ عَلَى الْمَعَاصِیْ
28
اور گناہوں پر جرأت پیدا نہ ہونے دے
28
وَاجْعَلْ هَوَایَ عِنْدَكَ
29
اور میری خواہش و رغبت اپنے سے وابستہ رکھ
29
وَرِضَایَ فِیْمَا یَرِدُ عَلَیَّ مِنْكَ
30
اور میری رضامندی انہی چیزوں میں قرار دے جو تیری طرف سے مجھ پر وارد ہوں
30
وَبَارِكْ لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ
31
اور میرے لئے افزائش فرما رزق میں
31
وَفِیْمَا خَوَّلْتَنِیْ، وَفِیْمَاۤ اَنْعَمْتَ بِهٖ عَلَیَّ
32
وَاجْعَلْنِیْ فِیْ كُلِّ حَالَاتِیْ مَحْفُوْظًا مَّكْلُوْٓءًا
33
اور ہر حال میں مجھے رکھ اپنے حفظ و نگہداشت میں
33
مَّسْتُوْرًا مَّمْنُوْعًا مُّعَاذًا مُّجَارًا۔
34
اور حجاب و نگرانی اور پناہ و امان میں۔
34
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
35
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
35
وَاقْضِ عَنِّیْ كُلَّ مَاۤ اَلْزَمْتَنِیْهِ وَفَرَضْتَهٗ عَلَیَّ لَكَ
36
اور مجھے ہر قسم کا لازم و واجب بجا لانے کی توفیق عطا فرما
36
فِیْ وَجْهٍ مِّنْ وُجُوْهِ طَاعَتِكَ اَوْ لِخَلْقٍ مِّنْ خَلْقِكَ
37
جو اطاعت تو نے اپنے لئے یا مخلوقات میں سے کسی کیلئے مجھ پر واجب کی ہو
37
وَاِنْ ضَعُفَ عَنْ ذٰلِكَ بَدَنِیْ
38
اگرچہ اسے انجام دینے کی سکت میرے جسم میں نہ ہو
38
وَوَهَنَتْ عَنْهُ قُوَّتِیْ
39
اور میری قوت اس کے مقابلہ میں کمزور ثابت ہو
39
وَلَمْ تَنَلْهُ مَقْدُرَتِیْ
40
اور میری مقدرت سے باہر ہو
40
وَلَمْ یَسَعْهُ مَالِیْ وَلَا ذَاتُ یَدِیْ
41
اور میرا مال و اثاثہ اس کی گنجائش نہ رکھتا ہو
41
ذَكَرْتُهٗ اَوْ نَسِیْتُهٗ
42
وہ مجھے یاد ہو یا بھول گیا ہوں
42
هُوَ یَا رَبِّ مِمَّا قَدْ اَحْصَیْتَهٗ عَلَیَّ
43
وہ تو اے میرے پروردگار! ان چیزوں میں سے ہے جنہیں تو نے میرے ذمہ شمار کیا ہے
43
وَاَغْفَلْتُهٗ اَنَا مِنْ نَّفْسِیْ
44
اور میں اپنی سہل انگاری کی وجہ سے اسے بجا نہ لایا
44
فَاَدِّهٖ عَنِّیْ مِنْ جَزِیْلِ عَطِیَّتِكَ وَكَثِیْرِ مَا عِنْدَكَ
45
لہٰذا اپنی وسیع بخشش اور کثیر رحمت کے پیش نظر اس (کمی) کو پورا کر دے
45
فَاِنَّكَ وَاسِعٌ كَرِیْمٌ
46
اس لئے کہ تو تونگر و کریم ہے
46
حَتّٰى لَا یَبْقٰى عَلَیَّ شَیْءٌ مِّنْهُ
47
تاکہ اے میرے پروردگار! اس میں سے کوئی ایسی بات میرے ذمہ باقی نہ رہے
47
تُرِیْدُ اَنْ تُقَاصَّنِیْ بِهٖ مِنْ حَسَنَاتِی
48
کہ تو اس کے مقابلہ میں یہ چاہے کہ میری نیکیوں میں کمی
48
اَوْ تُضَاعِفَ بِهٖ مِنْ سَیِّئَاتِیْ، یَوْمَ اَلْقَاكَ یَا رَبِّ۔
49
یا میری بدیوں میں اضافہ کر دے جس دن میں تیری ملاقات کروں۔
49
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
50
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
50
وَارْزُقْنِی الرَّغْبَةَ فِی الْعَمَلِ لَكَ لِاٰخِرَتِیْ
51
اور آخرت کے پیش نظر صرف اپنے لئے عمل کی رغبت عطا کر
51
حَتّٰۤى اَعْرِفَ صِدْقَ ذٰلِكَ مِنْ قَلْبِیْ
52
یہاں تک کہ میں اپنے دل میں اس کی صحت کا احساس کر لوں
52
وَحَتّٰى یَكُوْنَ الْغَالِبُ عَلَیَّ الزُّهْدَ فِیْ دُنْیَایَ
53
اور دنیا میں زہد و بے رغبتی کا جذبہ مجھ پر غالب آجائے
53
وَحَتّٰۤى اَعْمَلَ الْحَسَنَاتِ شَوْقًا
54
اور نیک کام شوق سے کروں
54
وَاٰمَنَ مِنَ السَّیِّئَاتِ فَرَقًا وَّخَوْفًا
55
اور خوف و ہراس کی وجہ سے برے کاموں سے محفوظ رہوں
55
وَهَبْ لِیْ نُوْرًا اَمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ
56
اور مجھے ایسا نور (علم و دانش) عطا کر جس کے پرتو میں لوگوں کے درمیان (بے کھٹکے) چلوں پھروں
56
وَاَهْتَدِیْ بِهٖ فِی الظُّلُمَاتِ
57
اور اس کے ذریعہ تاریکیوں میں ہدایت پاؤں
57
وَاَسْتَضِیْٓءُ بِهٖ مِنَ الشَّكِّ وَالشُّبُهَاتِ۔
58
اور شکوک و شبہات کے دھندلکوں میں روشنی حاصل کروں۔
58
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
59
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
59
وَارْزُقْنِیْ خَوْفَ غَمِّ الْوَعِیْدِ
60
اور میرے اندر پیدا کر دے اندوہِ عذاب کا خوف
60
وَشَوْقَ ثَوَابِ الْمَوْعُوْدِ
61
حَتّٰۤى اَجِدَ لَذَّةَ مَاۤ اَدْعُوْكَ لَهٗ
62
تاکہ محسوس کر سکوں جس چیز کا تجھ سے طالب ہوں اس کی لذت
62
وَكَاْبَةَ مَاۤ اَسْتَجِیْرُ بِكَ مِنْهُ۔
63
اور جس سے پناہ مانگتا ہوں اس کی تلخی۔
63
اَللّٰهُمَّ قَدْ تَعْلَمُ مَا یُصْلِحُنِیْ مِنْ اَمْرِ دُنْیَایَ وَاٰخِرَتِیْ
64
بار الٰہا! جن چیزوں سے میرے دینی اور دنیوی امور کی بہبودی وابستہ ہے تو انہیں خوب جانتا ہے
64
فَكُن بِحَوَآئِجِیْ حَفِیًّا۔
65
لہٰذا میری حاجتوں کی طرف خاص توجہ فرما۔
65
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ
66
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
66
وَارْزُقْنِی الْحَقَّ عِنْدَ تَقْصِیْرِیْ فِی الشُّكْرِ لَكَ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ
67
اور جو نعمتیں تو نے بخشی ہیں ان پر ادائے شکر میں کوتاہی کے وقت مجھے اعتراف حق کی توفیق عطا کر
67
فِی الْیُسْرِ وَالْعُسْرِ، وَالصِّحَّةِ وَالسَّقَمِ
68
خوشحالی و تنگدستی اور صحت و بیماری میں
68
حَتّٰۤى اَتَعَرَّفَ مِنْ نَّفْسِیْ رَوْحَ الرِّضَا وَطُمَاْنِیْنَةَ النَّفْسِ مِنِّیْ
69
تاکہ میں مسرّتِ قلبی و اطمینانِ نفس محسوس کروں
69
بِمَا یَجِبُ لَكَ فِیْمَا یَحْدُثُ
70
تیرے حقوق و وظائف کے انجام دینے میں
70
فِیْ حَالِ الْخَوْفِ وَالْاَمْنِ
71
وَالرِّضَا وَالسُّخْطِ، وَالضَّرِّ وَالنَّفْعِ۔
72
اور رضا و غضب اور نفع و نقصان کے موقع پر۔
72
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
73
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
73
وَارْزُقْنِیْ سَلَامَةَ الصَّدْرِ مِنَ الْحَسَدِ
74
اور میرے سینہ کو حسد سے پاک کر دے
74
حَتّٰى لَاۤ اَحْسُدَ اَحَدًا مِّنْ خَلْقِكَ عَلٰى شَیْءٍ مِّنْ فَضْلِكَ
75
تاکہ میں مخلوقات میں سے کسی ایک پر اس چیز کی وجہ سے جو تو نے اسے اپنے فضل و کرم سے عطا کی ہے حسد نہ کروں
75
وَحَتَّى لَاۤ اَرٰى نِعْمَةً مِّنْ نِّعَمِكَ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ
76
یہاں تک کہ میں تیری نعمتوں میں سے کوئی نعمت مخلوقات میں سے کسی ایک کے پاس نہ دیکھوں
76
فِیْ دِیْنٍ اَوْ دُنْیَا
77
وہ دین سے متعلق ہو یا دنیا سے
77
اَوْ عَافِیَةٍ اَوْ تَقْوٰى
78
عافیت سے متعلق ہو یا تقویٰ سے
78
اَوْ سَعَةٍ اَوْ رَخَآءٍ
79
وسعت رزق سے متعلق ہو یا آسائش سے
79
اِلَّا رَجَوْتُ لِنَفْسِیْۤ اَفْضَلَ ذٰلِكَ
80
مگر یہ کہ اس سے بہتر کی اپنے لئے آرزو کروں
80
بِكَ وَمِنْكَ، وَحْدَكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ۔
81
تیرے وسیلہ سے اور تجھ سے اے خدائے یگانہ و لا شریک۔
81
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
82
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
82
وَارْزُقْنِی التَّحَفُّظَ مِنَ الْخَطَایَا
83
اور مجھے خطاؤں سے تحفظ
83
وَالِاحْتِرَاسَ مِنَ الزَّلَلِ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ
84
اور لغزشوں سے اجتناب کی توفیق عطا فرما دنیا و آخرت کے امور میں
84
فِیْ حَالِ الرِّضَا وَالْغَضَبِ
85
خواہ خوشنودی کی حالت ہو یا غضب کی
85
حَتّٰۤى اَكُوْنَ بِمَا یَرِدُ عَلَیَّ مِنْهُمَا بِمَنْزِلَةٍ سَوَآءٍ
86
یہاں تک کہ غضب و رضا کی جو حالت پیش آئے میری حالت یکساں رہے
86
اور تیری اطاعت پر عمل پیرا رہوں
87
مُؤْثِرًا لِّرِضَاكَ عَلٰى مَا سِوَاهُمَا فِی الْاَوْلِیَآءِ وَالْاَعْدَآءِ
88
اور دوست و دشمن کے بارے میں تیری رضا اور اطاعت کو دوسری چیزوں پر مقدم کروں
88
حَتّٰى یَاْمَنَ عَدُوِّیْ مِنْ ظُلْمِیْ وَجَوْرِیْ
89
یہاں تک کہ دشمن کو میرے ظلم و جور کا کوئی اندیشہ نہ رہے
89
وَیَیْاَسَ وَلِیِّیْ مِنْ مَّیْلِیْ وَانْحِطَاطِ هَوَایَ
90
اور میرے دوست کو بھی جنبہ داری اور دوستی کی رو میں بہ جانے سے مایوسی ہو جائے
90
وَاجْعَلْنِیْ مِمَّنْ یَّدْعُوْكَ مُخْلِصًا فِی الرَّخَآءِ
91
اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو راحت و آسائش کے زمانہ میں پورے اخلاص کے ساتھ دعا مانگتے ہیں
91
دُعَآءَ الْمُخْلِصِیْنَ الْمُضْطَرِّیْنَ لَكَ فِی الدُّعَآءِ
92
ان مخلصین کی طرح جو اضطرار و بیچارگی کے عالم میں دست بہ دعا رہتے ہیں
92
اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
93
بے شک تو قابل ستائش اور بزرگ و برتر ہے۔
93
دنیا کی مصیبت و ابتلا اور زمانے کی شدت و سختی سے کم و بیش ہر شخص کو دو چار ہونا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں ضابط سے ضابط انسان بھی بے صبری کا مظاہرہ کر بیٹھتا ہے اور مصیبتوں سے گھبرا کر کبھی مقدر کا گلہ کرتا ہے، کبھی فلک کج رفتار کا، کبھی زمانہ کا شکوہ کرتا ہے اور کبھی اہل زمانہ کا۔ اور بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو زمانہ کی اونچ نیچ میں اپنی سطح کو ہموار رکھ سکیں اور یہ طبیعت بشری کا خاصہ ہے کہ وہ مصیبت سے متاثر ہو۔ اور مصیبت کو مصیبت نہ سمجھنا تو فطرت کے خلاف ہے، لیکن اس تاثر پر صبر و ضبط سے قابو پا لینا مصیبت کے احساس کو کم کر دیتا ہے اور بے صبری سے اس کی تلخی بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے رنج و اندوہ کے موقع پر صبرو ضبط سے کام لے اور دوسرے مصیبت زدہ لوگوں کو دیکھ کر اپنے لئے تسلی کا سامان مہیا کرے۔
یہ مصائب وآلام جہاں تلخ کامی کا باعث ہوتے ہیں وہاں ایسے تعلیمی اسباق بھی ان سے حاصل ہوتے ہیں جو زندگی کی پر پیچ راہوں میں سعادت و کامرانی کی راہ دکھاتے ہیں۔ چنانچہ ان مصیبت ہی کے لمحوں سے آرام و راحت کی قدر و قیمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ کیونکہ جب تک دریا کی طغیانیوں اور سمندر کی طوفانی موجوں سے واسطہ نہ پڑے، ساحل کی پرسکون و بے خطر فضا کی قدر نہیں ہوتی۔ اور انہی مصائب و شدائد کے جھیل لے جانے سے صبر و استقامت کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جو آئندہ کٹھن موقعوں پر کام آتی اور اضطراب و پریشانی سے بچا لے جاتی ہے اور مصیبت ہی کے موقع پر دوستوں، عزیزوں کی آزمائش ہوتی ہے جو انسان کو محتاط بنا دیتی ہے۔
اور ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے نخوت و رعونت کے جذبات کو ٹھیس لگتی ہے اور عجز و بے بسی کا احساس شکستگی و انکسار کی کیفیت پیدا کر دیتا ہے۔ اگر زندگی کے لمحات سکون و اطمینان ہی کا گہوارہ بنے رہیں اور راحت و آسائش کے تمام سامان مہیا اور تمنائیں اور آرزوئیں کامیابی سے ہمکنار رہیں تو لازماً دنیا سے وابستگی کا جذبہ زیادہ ہو گا اور اس سے رخ موڑنا انتہائی رنج و الم اور حسرت و اندوہ کا باعث ہو گا۔ اس کے بر عکس اگر زندگی مصائب و آلام کی گود میں کروٹیں لے تو دنیا سے دلچسپی و وابستگی کا احساس کم ہو گا اور جوں جوں مصیبتیں بڑھیں گی دل زیادہ اُچاٹ ہو گا اور دنیا ایک قید خانہ معلوم دے گی اور دنیا کو چھوڑنے اور اس تنگنائے دہر سے نکلنے کا صدمہ چندان محسوس نہ ہو گا۔ جب ان مصائب کے نتیجہ میں دنیا سے رغبت کم ہو گی تو آخرت سے وابستگی لازماً بڑھے گی اور وہ دنیا کے آرام و سکون کو عارضی اور اس کے عیش کو ڈھلتی چھاؤں سمجھ کر ابدی سکون کیلئے اللہ تعالیٰ سے اپنا رشتہ جوڑے گا۔
چنانچہ یہ دعا شدت و سختی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی قوت و قدرت کی طرف متوجہ کر کے اس سے وابستگی کا درس دیتی ہے کہ انسان اپنی کارگزاری پر غرہ نہ کرے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و بالادستی کو نظر میں رکھے کہ وہ نفوس انسانی پر اتنا اختیار اور اقتدار رکھتا ہے کہ وہ خود اتنا اختیار نہیں رکھتے اور جتنا وہ ان کی درستی و اصلاح پر قادر ہے وہ خود اتنے قادر نہیں ہیں۔ کیونکہ ہر قوت و طاقت کا وہی سرچشمہ ہے اور کوئی قوت اس سے بالاتر متصور نہیں ہو سکتی۔ اگرچہ انسان فاعل مختار ہے مگر جب تک قدرت کی طرف سے اسباب و ذرائع مہیا نہ ہوں وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ یہ ہاتھ پاؤں میں سکت، آنکھوں میں بینائی، کانوں میں شنوائی اسی کی بخشی ہوئی ہے اور اسی نے حواس کے چراغ روشن کئے اور عقل و شعور کی قوتیں دی ہیں۔ لہٰذا جو قدم اٹھے گا اسی کی دی ہوئی قوت سے اور جو کام سرانجام پائے گا اسی کی دی ہوئی صحت اور توانائی سے۔ خود انسان نہ اپنے مصالح کو سمجھ سکتا ہے نہ اپنے سود و زیاں پر اختیار رکھتا ہے۔ نہ ابتلا و مصیبت کے دھارے کو موڑ سکتا ہے نہ فقر و احتیاج کو دور کر سکتا ہے۔
اسی لئے حضرتؑ شدت و مصیبت اور فقر و بیچارگی کے مقابلہ میں اپنے عجز کا اظہار کرتے ہوئے اسی سے اپنے حوائج و مقاصد وابستہ کرتے ہیں۔ اس طرح کہ نہ کوئی واسطہ گوارا کیا ہے اور نہ کوئی سہارا ڈھونڈا ہے۔ اس لئے کہ جو حاجتیں دوسروں کے ذریعے پوری ہوتی ہیں ان میں احسان کی آمیزش ہوتی ہے اور جو بے منتِ خلق ملتا ہے وہ ہر کدورت سے پاک ہوتا ہے۔ اور فرائض و واجبات کی ادائیگی میں بھی اسی سے توفیق طلب کرتے ہیں۔ کیونکہ جب تک اس کی توفیق شامل حال نہ ہو ایک شمہ بھی اس کے حقوق کا ادا نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالی کے حقوق کے پہلو بہ پہلو حقوق الناس کا بھی ذکر کیا ہے۔ کیونکہ وہ حقوق اللہ سے اہمیت میں کم نہیں ہیں۔ بلکہ خداوند عالم اپنے حقوق کو تو معاف کر سکتا ہے مگر حقوق الناس کو نظر انداز نہیں کرتا۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص کسی کی برائی کرتا ہے تو اس وقت تک معاف نہیں کرتا جب تک صاحب حق خود معاف نہ کر دے۔ اور اگر معاف نہ کرے تو یہ گناہ اس سے برطرف نہیں ہو سکتا اور اس کی نیکیوں کو کم کر کے جس کی غیبت کی ہے اس کے نامۂ اعمال میں درج کر دے گا۔
حضرتؑ نے اللہ تعالیٰ کے حقوق کو صرف دو لفظوں میں بیان کر دیا ہے۔ ایک ”اطاعت“ اور دوسرے ”رضا“۔ ”اطاعت“ یہ ہے کہ اس کے احکام کی پابندی کرے اور ”رضا“ یہ ہے کہ ہر خوشگوار و ناگوار کو حکمت و مصلحت الٰہی کے زیر اثر سمجھے اور اس پر خوش و خوشنود رہے، جس کے بعد نہ کسی چوکھٹ پر سر نیاز خم کرے گا نہ دنیا کی تلخیوں سے متاثر ہو گا اور اس طرح اپنی عبودیت کو کمال کی منزل تک پہنچا دے گا۔
اور آخر میں انسان کو غفلت سے ہوشیار رہنے کی تعلیم دی ہے کہ وہ عیش و تنعم کی راحتوں میں کھو کر مصیبت کی گھڑیوں کو فراموش نہ کرے، بلکہ راحت و آسائش کے دنوں میں بھی فقر و احتیاج اور مصیبت و ابتلا سے پناہ مانگتا رہے۔ کیونکہ امن و اطمینان کے موقع پر جو دعا مانگی جاتی ہے وہ برے وقت میں ہر مصیبت و افتاد سے سپر بن جایا کرتی ہے۔ چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے: اِنَّ الدُّعَآءَ فِی الرَّخَآءِ يَسْتَخْرِجُ الْحَوَآئِجَ فِی الْبَلَآءِ۔ ”وسعت و کشائش کے موقع پر دُعا مصیبت کے موقع پر مقصد برآری کا ذریعہ ہوتی ہے“۔۱