اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
1
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
1
وَاَلْبِسْنِیْ عَافِیَتَكَ
2
اور مجھے اپنی عافیت کا لباس پہنا
2
وَجَلِّلْنِیْ عَافِیَتَكَ
3
اپنی عافیت کی ردا اوڑھا
3
وَحَصِّنِّیْ بِعَافِیَتِكَ
4
اپنی عافیت کے ذریعہ محفوظ رکھ
4
وَاَكْرِمْنِیْ بِعَافِیَتِكَ
5
اپنی عافیت کے ذریعہ عزت و وقار دے
5
وَاَغْنِنِیْ بِعَافِیَتِكَ
6
اپنی عافیت کے ذریعہ بے نیاز کر دے
6
وَتَصَدَّقْ عَلَیَّ بِعَافِیَتِكَ
7
اپنی عافیت کی بھیک میری جھولی میں ڈال دے
7
وَهَبْ لِیْ عَافِیَتَكَ
8
اپنی عافیت مجھے مرحمت فرما
8
وَاَفْرِشْنِیْ عَافِیَتَكَ
9
اپنی عافیت کو میرا اوڑھنا بچھونا قرار دے
9
وَاَصْلِحْ لِیْ عَافِیَتَكَ
10
اپنی عافیت کی میرے لئے اصلاح و درستی فرما
10
وَلَا تُفَرِّقْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ عَافِیَتِكَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ۔
11
اور دنیا و آخرت میں میرے اور اپنی عافیت کے درمیان جدائی نہ ڈال۔
11
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
12
اے میرے معبود! رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
12
وَعَافِنِیْ عَافِیَةً كَافِیَةً
13
اور مجھے ایسی عافیت دے جو بے نیاز کرنے والی،
13
شَافِیَةً عَالِیَةً نَّامِیَةً
14
شفا بخشنے والی، (امراض کے دسترس سے) بالا اور روز افزوں ہو
14
عَافِیَةً تُوَلِّدُ فِیْ بَدَنِی الْعَافِیَةَ
15
ایسی عافیت جو میرے جسم میں عافیت کو جنم دے
15
عَافِیَةَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ
16
دنیا و آخرت کی عافیت کو
16
وَامْنُنْ عَلَیَّ بِالصِّحَّةِ وَالْاَمْنِ
17
اور مجھ پر احسان فرما صحت و امن بخش کر
17
وَالسَّلَامَةِ فِیْ دِیْنِیْ وَبَدَنِیْ
18
اور جسم و ایمان کی سلامتی،
18
وَالْبَصِیْرَةِ فِیْ قَلْبِیْ
19
وَالنَّفَاذِ فِیْۤ اُمُوْرِیْ
20
وَالْخَشْیَةِ لَكَ، وَالْخَوْفِ مِنْكَ
21
وَالْقُوَّةِ عَلٰۤى مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖ مِنْ طَاعَتِكَ
22
اور جس اطاعت کا حکم دیا ہے اس کے بجا لانے کی قوت،
22
وَالِاجْتِنَابِ لِمَا نَهَیْتَنِیْ عَنْهُ مِنْ مَّعْصِیَتِكَ۔
23
اور جن گناہوں سے منع کیا ہے ان سے اجتناب کی توفیق بخش ۔
23
اَللّٰهُمَّ وَامْنُنْ عَلَیَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ
24
بارالٰہا! مجھ پر یہ احسان بھی فرما کہ حج و عمرہ بجا لاتا رہوں
24
وَزِیَارَةِ قَبْرِ رَسُوْلِكَ
25
اور قبر رسولؐ کی زیارت کرتا رہوں
25
صَلَوَاتُكَ عَلَیْهِ وَرَحْمَتُكَ وَبَرَكَاتُكَ عَلَیْهِ وَعَلٰۤى اٰلِهٖ
26
[اُن پر اور اُن کی آل پر تیرا درود اور رحمتیں و برکتیں ہوں]
26
وَاٰلِ رَسُولِكَ عَلَیْهِمُ السَّلَامُ
27
اور قبور آل رسول علیہم السلام کی
27
اَبَدًا مَّاۤ اَبْقَیْتَنِیْ
28
جب تک تو مجھے زندہ رکھے
28
فِیْ عَامِیْ هٰذَا وَفِیْ كُلِّ عَامٍ
29
ہمیشہ اس سال بھی اور ہر سال
29
وَاجْعَلْ ذٰلِكَ مَقْبُوْلًا مَّشْكُوْرًا
30
اور ان عبادات کو قرار دے مقبول و پسندیدہ
30
مَذْكُورًا لَّدَیْكَ، مَذْخُوْرًا عِنْدَكَ
31
قابل التفات اور اپنے ہاں ذخیرہ
31
وَاَنْطِقْ بِحَمْدِكَ وَشُكْرِكَ وَذِكْرِكَ
32
اور گویا رکھ حمد و شکر و ذکر سے
32
وَحُسْنِ الثَّنَآءِ عَلَیْكَ لِسَانِیْ
33
اور ثنائے جمیل کے نغموں سے میری زبان کو
33
وَاشْرَحْ لِمَرَاشِدِ دِیْنِكَ قَلْبِیْ
34
اور دینی ہدایتوں کیلئے میرے دل کی گرہیں کھول دے
34
وَاَعِذْنِیْ وَذُرِّیَّتِیْ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
35
اور مجھے اور میری اولاد کو پناہ دے شیطان مردود سے
35
وَمِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْهَامَّةِ وَالْعَامَّةِ وَاللَّامَّةِ
36
اور زہریلے جانوروں، ہلاک کرنے والے حیوانوں اور دوسرے جانوروں کے گزند اور چشم بد سے
36
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍ
37
اور محفوظ رکھ ہر سرکش شیطان کے شر سے
37
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ سُلْطَانٍ عَنِیْدٍ
38
ہر ظالم حکمران کے شر سے
38
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ مُتْرَفٍ حَفِیْدٍ
39
ہر جمع جتھے والے مغرور کے شر سے
39
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ ضَعِیْفٍ وَّشَدِیْدٍ
40
ہر کمزور اور طاقتور کے شر سے
40
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ شَرِیْفٍ وَّوَضِیْعٍ
41
ہر اعلیٰ و ادنیٰ کے شر سے
41
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ صَغِیْرٍ وَكَبِیْرٍ
42
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ قَرِیْبٍ وَّبَعِیْدٍ
43
اور ہر نزدیک اور دور والے کے شر سے
43
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ مَنْ نَّصَبَ لِرَسُوْلِكَ وَلِاَهْلِ بَیْتِهٖ حَرْبًا
44
اور تیرے پیغمبرؐ اور ان کے اہل بیت علیہم السلام سے برسر پیکار ہونے والے کے شر سے
44
مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
45
وَمِنْ شَرِّ كُلِّ دَآبَّةٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِیَتِهَا
46
اور ہر حیوان کے شر سے جن پر تجھے تسلط حاصل ہے
46
اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیمٍ۔
47
اس لئے کہ تو حق و عدل کی راہ پر ہے۔
47
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
48
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
48
وَمَنْ اَرَادَنِیْ بِسُوْٓءٍ فَاصْرِفْهُ عَنِّیْ
49
اور جو مجھ سے برائی کرنا چاہے اسے مجھ سے روگردان کر دے
49
وَادْحَرْ عَنِّیْ مَكْرَهٗ
50
وَادْرَاْ عَنِّیْ شَرَّهٗ
51
اس کا اثر مجھ سے دفع کر دے
51
وَرُدَّ كَیْدَهٗ فِیْ نَحْرِهٖ
52
اور اس کے مکر و فریب (کے تیر) اسی کے سینے کی طرف پلٹا دے
52
وَاجْعَلْ بَیْنَ یَدَیْهِ سُدًّا
53
اور اس کے سامنے ایک دیوار کھڑی کر دے
53
حَتّٰى تُعْمِیَ عَنِّیْ بَصَرَهٗ
54
یہاں تک کہ اس کی آنکھوں کو مجھے دیکھنے سے نابینا
54
وَتُصِمَّ عَنْ ذِكْرِیْ سَمْعَهٗ
55
اور اس کے کانوں کو میرا ذکر سننے سے بہرا کر دے
55
وَتُقْفِلَ دُوْنَ اِخْطَارِیْ قَلْبَهٗ
56
اور اس کے دل پر قفل چڑھا دے تاکہ میرا اسے خیال نہ آئے
56
وَتُخْرِسَ عَنِّیْ لِسَانَهٗ
57
اور میرے بارے میں کچھ کہنے سننے سے اس کی زبان کو گنگ کر دے
57
وَتَكْسِرَ جَبَرُوْتَهٗ
60
اس کی گردن میں ذلت کا طوق ڈال دے
61
وَتُؤْمِنَنِیْ مِنْ جَمِیْعِ ضَرِّهٖ وَشَرِّهٖ
63
اور مجھے اپنے حفظ و امان میں رکھ اس کی ضرر رسانی، شر پسندی سے
63
وَغَمْزِهٖ وَهَمْزِهٖ وَلَمْزِهٖ
64
اس کی طعنہ زنی، غیبت، عیب جوئی سے
64
وَحَسَدِهٖ وَعَدَاوَتِهٖ وَحَبَآئِلِهٖ
65
اس کے حسد، دشمنی اور اس کے پھندوں سے،
65
وَمَصَآئِدِهٖ وَرَجِلِهٖ وَخَیْلِهٖ
66
اسے کے ہتھکنڈوں، پیادوں اور سواروں سے
66
اِنَّكَ عَزِیْزٌ قَدِیْرٌ۔
67
یقیناً تو غلبہ و اقتدار کا مالک ہے۔
67
یہ دعا طلب عافیت کے سلسلہ میں ہے۔ ”عافیت“ دین و دنیا کے تمام انواع خیر کو شامل ہے۔ وہ جسم سے متعلق ہو جیسے صحت و تندرستی، یا روح سے جیسے سیرت و کردار کی پاکیزگی، وہ دنیا کی کامرانی سے متعلق ہو، یا آخرت کی فلاح سے، غرض ظاہر و باطن اور دنیا و آخرت کی ہر فلاح و بہبود اس کے ضمن میں آ جاتی ہے۔ اسی جامعیت کے لحاظ سے پیغمبر اکرمؐ کو طلب عافیت سے بڑھ کر کوئی دعا مطلوب و مرغوب نہ تھی۔ چنانچہ وارد ہوا ہے کہ: مَا سَئَلَ اللّٰهُ شَيْئًا اَحَبَّ اِلَيْهِ مِنْ اَنْ يَّسْئَلَ اللهَ الْعَافِيَةَ۔ ”پیغمبر اکرمؐ نے اللہ تعالیٰ سے کوئی ایسی چیز طلب نہیں کی جو انہیں طلب عافیت سے زیادہ پسند ہو“۔۱
اس دُعا میں لفظ ”عافیت“ کا تکرار اس کے متعدد معانی کے اعتبار سے ہے۔ چنانچہ ہر جملہ میں لفظ عافیت کے الگ الگ معنی ہیں اور وہ معنی بالترتیب یہ ہیں:
(۱)جسمانی صحت (۲)ذلت اور رسوائی سے نجات (۳)دشمن سے بچاؤ (۴)عیوب و رذائل سے علیحدگی (۵)فقر و احتیاج سے دوری (۶)عزت نفس (۷)استغناء (۸)بے خوفی (۹)ازالۂ نقاہت (۱۰)امور دنیا و آخرت کی اصلاح۔
ان تمام انواعِ عافیت کے سوال کے بعد حج، عمرہ، زیارت قبر رسولؐ اور زیارت قبور آئمہؑ کیلئے دعا فرمائی ہے اور ان اعمال پر دعائے عافیت کو اس لئے مقدم کیا ہے کہ یہ تمام اعمال صحت، عافیت اور وسعت مال سے وابستہ ہیں۔
”حج“ کے لغوی معنی قصد و ارادہ کے ہیں اور ”عمرہ“ اعتمار سے ہے جس کے معنی زیارت کے ہیں اور شرعاً مکہ مکرمہ میں مخصوص دنوں میں مخصوص اعمال و ارکان کے بجا لانے کا نام ہے۔ ان لوگوں کیلئے جو مکہ سے ۱۲ میل دور کے رہنے والے ہیں ”حج تمتع“ ہے جس میں دو مرتبہ احرام باندھا جاتا ہے۔ پہلی مرتبہ عمرہ کی نیت سے جس کے بعد عمرہ کے مخصوص اعمال بجا لائے جاتے ہیں اور دوسری مرتبہ آٹھ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھا جاتا ہے جس کے بعد حج کے مخصوص اعمال ادا کئے جاتے ہیں۔ حج کے بعد یا حج سے پہلے مدینہ میں زیارت قبر رسولؐ مستحب مؤکد اور ثواب عظیم کی حامل ہے۔ چنانچہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے: مَنْ زَارَ قَبْرِیْ بَعْدَ مَوْتِیْ كَانَ كَمَنْ هَاجَرَ اِلَیَّ فِیْ حَيَاتِیْ۔ ”جو شخص میری رحلت کے بعد میری قبر کی زیارت کرے وہ اس شخص کے مانند ہے جس نے میری زندگی میں میری طرف ہجرت کی ہو“۔۲۔ یہ زیارت حج ہی کا ایک تتمہ ہے اور امام شافعی نے اسے ”حج اصغر“ سے تعبیر کیا ہے۔ اسے ترک کرنا حقِ پیغمبرؐ کو نظر انداز کرنا اور احسان ناشناسی کا مظاہرہ ہے۔ اسی طرح آئمہ اطہار علیہ السلام کے مشاہد کی زیارت مستحب مؤکد اور ان کے حقوق کے اعتراف کی دلیل ہے۔ چنانچہ امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے:\n اِنَّ لِكُلِّ اِمَامٍ عَهْدًا فِیْ عُنُقِ اَوْلِيَآئِهٖ وَشِيْعَتِهٖ، وَاِنَّ مِنْ تَمَامِ الْوَفَآءِ بِالْعَهْدِ وَحُسْنِ الْاَدَآءِ زِيَارَةَ قُبُوْرِهِمْ۔
”ہر امامؑ کیلئے اس کے دوستوں اور شیعوں کے ذمہ ایک عہد و پیمان ہے اور وفائے عہد و حسن ادائیگی کی تکمیل یہ ہے کہ ان کی قبروں کی زیارت کی جائے“۔۳