اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُوْلِكَ
1
اے اللہ! رحمت نازل فرما اپنے عبد خاص اور رسول محمدؐ
1
وَاَهْلِ بَیْتِهِ الطَّاهِرِیْنَ
2
اور ان کے پاک و پاکیزہ اہل بیت علیہم السلام پر
2
وَاخْصُصْهُمْ بِاَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ
3
اور انہیں خصوصی امتیاز بخش بہترین رحمت کے ساتھ
3
وَرَحْمَتِكَ وَبَرَكَاتِكَ وَسَلَامِكَ
4
اور برکت اور درود و سلام کے ساتھ
4
وَاخْصُصِ اللّٰهُمَّ وَالِدَیَّ بِالْكَرَامَةِ لَدَیْكَ وَالصَّلٰوةِ مِنْكَ
5
اور اے معبود! میرے ماں باپ کو بھی اپنے نزدیک عزت و کرامت اور اپنی رحمت سے مخصوص فرما
5
یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
6
اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔
6
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
7
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
7
وَاَلْهِمْنِیْ عِلْمَ مَا یَجِبُ لَهُمَا عَلَیَّ اِلْهَامًا
8
اور ان کے جو حقوق مجھ پر واجب ہیں ان کا علم بذریعۂ الہام عطا کر
8
وَاجْمَعْ لِیْ عِلْمَ ذٰلِكَ كُلِّهٖ تَمَامًا
9
اور ان تمام واجبات کا علم بے کم و کاست میرے لیے مہیا فرما دے
9
ثُمَّ اسْتَعْمِلْنِیْ بِمَا تُلْهِمُنِیْ مِنْهُ
10
پھر جو مجھے بذریعہ الہام بتائے اس پر کاربند رکھ
10
وَوَفِّقْنِیْ لِلنُّفُوْذِ فِیْمَا تُبَصِّرُنِیْ مِنْ عِلْمِهٖ
11
اور اس سلسلہ میں جو بصیرت علمی عطا کرے اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے
11
حَتّٰى لَا یَفُوْتَنِی اسْتِعْمَالُ شَیْءٍ عَلَّمْتَنِیْهِ
12
تاکہ ان باتوں میں سے جو تو نے مجھے تعلیم کی ہیں کوئی بات عمل میں آئے بغیر نہ رہ جائے
12
وَلَا تَثْقُلَ اَرْكَانِیْ عَنِ الْحَفُوْفِ فِیْمَاۤ اَلْهَمْتَنِیْهِ۔
13
اور اس خدمت گزاری سے جو تو نے مجھے بتلائی ہے میرے ہاتھ پیر تھکن محسوس نہ کریں۔
13
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ كَمَا شَرَّفْتَنَا بِهٖ
14
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما کیونکہ تو نے ان کی طرف انتساب سے ہمیں شرف بخشا ہے
14
وَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
15
محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
15
كَمَاۤ اَوْجَبْتَ لَنا الْحَقَّ عَلَى الْخَلْقِ بِسَبَبِهٖ۔
16
کیونکہ تو نے ان کی وجہ سے ہمارا حق مخلوقات پر قائم کیا ہے۔
16
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِیْۤ اَهَابُهُمَا هَیْبَةَ السُّلْطَانِ الْعَسُوْفِ
17
اے اللہ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں ان دونوں سے اس طرح ڈروں جس طرح کسی جابر بادشاہ سے ڈرا جاتا ہے
17
وَاَبَرُّهُمَا بِرَّ الْاُمِّ الرَّءُوْفِ
18
اور اس طرح ان کے حال پر شفیق و مہربان رہوں جس طرح شفیق ماں (اپنی اولاد پر) شفقت کرتی ہے
18
وَاجْعَلْ طَاعَتِیْ لِوَالِدَیَّ وَبِرِّیْ بِهِمَاۤ
19
اور ان کی فرمانبرداری اور ان سے حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کو میری آنکھوں کیلئے قرار دے
19
اَقَرَّ لِعَیْنِیْ مِنْ رَّقْدَةِ الْوَسْنَانِ
20
اس سے زیادہ کیف افزا جتنا چشم خواب آلود میں نیند کا خمار
20
وَاَثْلَجَ لِصَدْرِیْ مِنْ شَرْبَةِ الظَّمْاٰنِ
21
اور میرے قلب و روح کیلئے اس سے بڑھ کر مسرت انگیز قرار دے جتنا پیاسے کیلئے جرعۂ آب
21
حَتّٰۤى اُوْثِرَ عَلٰى هَوَایَ هَوَاهُمَا
22
تاکہ میں اپنی خواہش پر ان کی خواہش کو ترجیح دوں
22
وَاُقَدِّمَ عَلٰى رِضَایَ رِضَاهُمَا
23
اور اپنی خوشی پر ان کی خوشی کو مقدم رکھوں
23
وَاَسْتَكْثِرَ بِرَّهُمَا بِیْ وَاِنْ قَلَّ
24
اور ان کے تھوڑے احسان کو بھی جو مجھ پر کریں زیادہ سمجھوں
24
وَاَسْتَقِلَّ بِرِّیْ بِهِمَا وَاِنْ كَثُرَ۔
25
اور میں جو نیکی ان کے ساتھ کروں وہ زیادہ بھی ہو تو اسے کم تصور کروں۔
25
اَللّٰهُمَّ خَفِّضْ لَهُمَا صَوْتِیْ
26
اے اللہ! میری آواز کو ان کے سامنے آہستہ
26
وَاَطِبْ لَهُمَا كَلَامِیْ
27
میرے کلام کو ان کیلئے خوشگوار
27
وَاَلِنْ لَّهُمَا عَرِیْكَتِیْ
28
وَاعْطِفْ عَلَیْهِمَا قَلْبِیْ
29
اور میرے دل کو مہربان بنا دے
29
وَصَیِّرْنِیْ بِهِمَا رَفِیْقًا
30
اور قرار دے مجھے ان کے ساتھ نرمی کرنے والا
30
وَعَلَیْهِمَا شَفِیْقًا۔
31
اور شفقت سے پیش آنے والا ۔
31
اَللّٰهُمَّ اشْكُرْ لَهُمَا تَرْبِیَتِیْ
32
اے اللہ! انہیں میری پرورش کی جزائے خیر دے
32
وَاَثِبْهُمَا عَلٰى تَكْرِمَتِیْ
33
اور میری حسن نگہداشت پر اجر و ثواب عطا کر
33
وَاحْفَظْ لَهُمَا مَا حَفِظَاهُ مِنِّیْ فِیْ صِغَرِیْ۔
34
اور کم سنی میں میری خبر گیری کا انہیں صلہ دے۔
34
اَللّٰهُمَّ وَمَا مَسَّهُمَا مِنِّیْ مِنْ اَذًى
35
اے اللہ! انہیں میری طرف سے کوئی تکلیف پہنچی ہو
35
اَوْ خَلَصَ اِلَیْهِمَا عَنِّیْ مِنْ مَّكْرُوْهٍ
36
یا میری جانب سے کوئی ناگوار صورت پیش آئی ہو
36
اَوْ ضَاعَ قِبَلِیْ لَهُمَا مِنْ حَقٍّ
37
یا ان کی حق تلفی ہوئی ہو
37
فَاجْعَلْهُ حِطَّةً لِّذُنُوْبِهِمَا
38
تو اسے ان کے گناہوں کا کفارہ
38
وَعُلُوًّا فِیْ دَرَجَاتِهِمَا
39
وَزِیَادَةً فِیْ حَسَنَاتِهِمَا
40
اور نیکیوں میں اضافہ کا سبب قرار دے
40
یَا مُبَدِّلَ السَّیِّئَاتِ بِاَضْعَافِهَا مِنَ الْحَسَنَاتِ۔
41
اے برائیوں کو کئی گنا نیکیوں سے بدل دینے والے۔
41
اَللّٰهُمَّ وَمَا تَعَدَّیَا عَلَیَّ فِیْهِ مِنْ قَوْلٍ
42
بار الٰہا! اگر انہوں نے میرے ساتھ گفتگو میں سختی
42
اَوْ اَسْرَفَا عَلَیَّ فِیْهِ مِنْ فِعْلٍ
43
اَوْ ضَیَّعَاهُ لِیْ مِنْ حَقٍّ
44
یا میرے کسی حق میں فرو گذاشت
44
اَوْ قَصَّرَا بِیْ عَنْهُ مِنْ وَّاجِبٍ
45
یا اپنے فرض منصبی میں کوتاہی کی ہو
45
فَقَدْ وَهَبْتُهٗ لَهُمَا
46
تو میں ان کو بخشتا ہوں
46
وَجُدْتُّ بِهٖ عَلَیْهِمَا
47
اور اسے نیکی و احسان کا وسیلہ قرار دیتا ہوں
47
وَرَغِبْتُ اِلَیْكَ فِیْ وَضْعِ تَبِعَتِهٖ عَنْهُمَا
48
اور پالنے والے! تجھ سے خواہش کرتا ہوں کہ اس کا مؤاخذہ ان سے نہ کرنا
48
فَاِنِّیْ لَاۤ اَتَّهِمُهُمَا عَلٰى نَفْسِیْ
49
اس لیے کہ میں اپنی نسبت ان سے کوئی بدگمانی نہیں رکھتا
49
وَلَاۤ اَسْتَبْطِئُهُمَا فِیْ بِرِّیْ
50
اور نہ تربیت کے سلسلہ میں انہیں سہل انگار سمجھتا ہوں
50
وَلَاۤ اَكْرَهٗ مَا تَوَلَّیَاهُ مِنْ اَمْرِیْ یَا رَبِّ
51
اور نہ ان کی دیکھ بھال کو ناپسند کرتا ہوں
51
فَهُمَاۤ اَوْجَبُ حَقًّا عَلَیَّ
52
اس لیے کہ ان کے حقوق مجھ پر لازم و واجب
52
وَاَقْدَمُ اِحْسَانًاۤ اِلَیَّ
53
وَاَعْظَمُ مِنَّةً لَدَیَّ
54
اور ان کے انعامات عظیم ہیں
54
مِنْ اَنْ اُقَاصَّهُمَا بِعَدْلٍ
55
وہ اس سے بالاتر ہیں کہ میں ان کو برابر کا بدلہ
55
اَوْ اُجَازِیَهُمَا عَلٰى مِثْلٍ
56
یا ویسا ہی عوض دے سکوں
56
اَیْنَ اِذًا یَّاۤ اِلٰهِیْ، طُوْلُ شُغْلِهِمَا بِتَرْبِیَتِیْ؟
57
اگر ایسا کر سکوں تو اے میرے معبود! وہ ان کا ہمہ وقت میری تربیت میں مشغول رہنا
57
وَاَیْنَ شِدَّةُ تَعَبِهِمَا فِیْ حِرَاسَتِیْ؟
58
میری خبر گیری میں رنج و تعب اٹھانا
58
وَاَیْنَ اِقْتَارُهُمَا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمَا لِلتَّوْسِعَةِ عَلَیَّ؟
59
اور خود عسرت و تنگی میں رہ کر میری آسودگی کا سامان کرنا کہاں جائے گا
59
هَیْهَاتَ مَا یَسْتَوْفِیَانِ مِنِّیْ حَقَّهُمَا
60
بھلا کہاں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا صلہ مجھ سے پا سکیں
60
وَلَاۤ اُدْرِكُ مَا یَجِبُ عَلَیَّ لَهُمَا
61
اور نہ میں خود ہی ان کے حقوق سے سبکدوش ہو سکتا ہوں
61
وَلَاۤ اَنَا بِقَاضٍ وَّظِیْفَةَ خِدْمَتِهِمَا
62
اور نہ ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکتا ہوں
62
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
63
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
63
وَاَعِنِّیْ یَا خَیْرَ مَنِ اسْتُعِیْنَ بِهٖ
64
اور میری مدد فرما اے بہتر ان سب سے جن سے مدد مانگی جاتی ہے
64
وَوَفِّقْنِیْ یَاۤ اَهْدٰى مَنْ رُّغِبَ اِلَیْهِ
65
اور مجھے توفیق دے اے زیادہ رہنمائی کرنے والے ان سب سے جن کی طرف (ہدایت کیلئے) توجہ کی جاتی ہے
65
وَلَا تَجْعَلْنِیْ فِیْۤ اَهْلِ الْعُقُوْقِ لِلْاٰبَآءِ وَالْاُمَّهَاتِ
66
اور مجھے ان لوگوں میں سے قرار نہ دینا جو ماں باپ کے عاق و نافرمان بردار ہوں
66
یَوْمَ تُجْزٰى ﴿كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴾۔
67
اس دن جبکہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر زیادتی نہ ہو گی۔
67
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَذُرِّیَّتِهٖ
68
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ و اولاد پر رحمت نازل فرما
68
وَاخْصُصْ اَبَوَیَّ بِاَفْضَلِ مَا خَصَصْتَ بِهٖ
69
اور میرے ماں باپ کو اس سے بڑھ کر امتیاز دے
69
اٰبَآءَ عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَاُمَّهَاتِهِمْ
70
جو مومن بندوں کے ماں باپ کو تو نے بخشا ہے
70
یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
71
اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔
71
اَللّٰهُمَّ لَا تُنْسِنِیْ ذِكْرَهُمَا فِیْۤ اَدْبَارِ صَلَوَاتِیْ
72
اے اللہ! ان کی یاد کو کسی وقت فراموش نہ ہونے دے، نمازوں کے بعد،
72
وَفِیْ اِنًى مِّنْ اٰنَآءِ لَیْلِیْ
73
وَفِیْ كُلِّ سَاعَةٍ مِّنْ سَاعَاتِ نَهَارِیْ۔
74
اور دن کے تمام لمحوں میں۔
74
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
75
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
75
وَاغْفِرْ لِیْ بِدُعَآئِیْ لَهُمَا
76
اور مجھے ان کے حق میں دعا کرنے کی وجہ سے بخش دے
76
وَاغْفِرْ لَهُمَا بِبِرِّهِمَا بِیْ مَغْفِرَةً حَتْمًا
77
اور انہیں میرے ساتھ نیکی کرنے کی وجہ سے لازمی طور پر بخش دے
77
وَارْضَ عَنْهُمَا بِشَفَاعَتِیْ لَهُمَا رِضًى عَزْمًا
78
اور میری سفارش کی وجہ سے ان سے قطعی طور پر راضی و خوشنود ہو
78
وَبَلِّغْهُمَا بِالْكَرَامَةِ مَوَاطِنَ السَّلَامَةِ۔
79
اور انہیں عزّت و آبرو کے ساتھ سلامتی کی منزلوں تک پہنچا دے۔
79
اَللّٰهُمَّ وَاِنْ سَبَقَتْ مَغْفِرَتُكَ لَهُمَا فَشَفِّعْهُمَا فِیَّ
80
اے اللہ! اگر تو نے انہیں مجھ سے پہلے بخش دیا تو انہیں میرا شفیع بنا
80
وَاِنْ سَبَقَتْ مَغْفِرَتُكَ لِیْ فَشَفِّعْنِیْ فِیْهِمَا
81
اور اگر مجھے پہلے بخش دیا تو مجھے ان کا شفیع قرار دے
81
حَتّٰى نَجْتَمِعَ بِرَاْفَتِكَ فِیْ دَارِ كَرَامَتِكَ
82
تاکہ ہم سب ایک ساتھ جمع ہو سکیں تیرے لطف و کرم کی بدولت تیرے بزرگی کے گھر
82
و مَحَلِّ مَغْفِرَتِكَ وَرَحْمَتِكَ
83
اور بخشش و رحمت کی منزل میں
83
اِنَّكَ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
84
یقیناً تو بڑے فضل والا
84
وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ
85
وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ۔
86
اور سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
86
خداوند عالم کے عظیم احسانات کے بعد ماں باپ کے احسانات کا درجہ ہے جن کی پرورش و تربیت میں ربوبیت الٰہی کی جھلک نظر آتی ہے اور وہ بغیر کسی طمع، غرض اور عوض کے پیہم تربیت کا اہتمام کرتے اور شفقت و مہربانی کے سایوں میں پروان چڑھاتے ہیں۔ چنانچہ وہ بچہ جو گوشت و پوست کا ایک لوتھڑا ہوتا ہے، جس کا شعور ناتمام، حواس کمزور، قویٰ ناقص، نفع نقصان کے سمجھنے سے قاصر، نہ اپنی کسی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے نہ بغیر سہارے کروٹ بدل سکتا ہے، نہ بیٹھ سکتا ہے، نہ کھڑا ہو سکتا ہے، ہر لمحہ ایک نگرانی کرنے والے کا محتاج، ہر مرحلہ پر دوسروں کا دست نگر۔ کون ہے جو اسے اپنے آرام و راحت کی قربانی کر کے پالتا ہے؟ وہ ”ماں“ ہے جو ایسی حالت میں تربیت اور دیکھ بھال کا بیڑہ اٹھاتی ہے اور راتوں کی نیند اور دن کا سکون اس کیلئے قربان کر دیتی ہے۔ جب اس میں اٹھنے بیٹھنے کی سکت نہیں ہوتی، اسے گود میں اٹھائے پھرتی ہے۔جب کچھ توانائی آتی ہے تو ہاتھ کا سہارا دے کر چلنا سکھاتی ہے اور جب ہوش سنبھالتا ہے تو باپ اس کی تعلیم و اخلاقی تربیت کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور اس کی خاطر طرح طرح کی مشقتیں برداشت کرتا ہے اور اپنے خون پسینہ کی کمائی سے اسے علم و ہنر سے آراستہ کرتا ہے۔ اگر شریعتِ اسلام کا یہ حکم نہ بھی ہوتا کہ ان کے ساتھ خوش رفتاری سے پیش آیا جائے، جب بھی حق شناسی و شکر گزاری کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے پیہم احسانات کے بدلہ میں ان کے حقوق کا اعتراف کیا جائے اور ان کا احترام ملحوظ رکھا جائے چہ جائیکہ شریعت نے بھی ان کے ساتھ نیکی کا تاکیدی حکم دیا ہے۔ چنانچہ ارشاد الٰہی ہے:
تمہارے پرودگار کا حکم ہے کہ اس کے سوا کسی کی پرستش نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچیں تو انہیں (کسی ناگوار بات پر) اُف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے نرمی کے ساتھ بات کرو اور شفقت و مہربانی سے ان کے سامنے عاجزی کا اظہار کرو اور کہو کہ: اے میرے پروردگار! جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری پرورش کی ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔۱
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اپنی عبادت کا بلا شرکت غیرے حکم دیا ہے اور اس کے پہلو بہ پہلو ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا بھی ذکر کیا ہے۔ تا کہ ربوبیت حقیقی کے ساتھ ربوبیت مجازی نظر انداز نہ ہونے پائے اور دونوں کے تقاضے یکساں پورے ہوں۔ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ کی پرستش کرے اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرے۔ اس نیکی کو صرف ان کی زندگی تک محدود نہ سمجھنا چاہیے، بلکہ ان کے مرنے کے بعد بھی ان کے حقوق برقرار رہتے ہیں۔ چنانچہ ان کے حقوق میں سے یہ ہے کہ ان کا قرضہ ادا کرے، ان کی وصیت کی تعمیل کرے اور جو واجبات ان کے ذمہ ہوں انہیں ادا کرے، جیسے نماز، روزہ، حج وغیرہ۔ اور ان کیلئے ہمیشہ دعائے مغفرت کرے۔ ارشادات معصومینؑ سے مستفاد ہوتا ہے کہ اگر ان کی زندگی میں ان کے حقوق سے فرو گذاشت کی گئی ہو تو ان کے جوارِ رحمت میں پہنچنے کے بعد ان کے حق میں دعائے مغفرت کرنے اور ان کے دوسرے حقوق ادا کرنے سے اس کی تلافی ہو جاتی ہے۔ اور اگر عاق بھی ہو تو اہل عقوق کی فہرست سے خارج کر دیا جاتا ہے اور در صورتے کہ نہ زندگی میں ان کا کچھ خیال کیا ہو اور نہ مرنے کے بعد ان کے حقوق کی طرف توجہ کی ہو تو اس کے نتیجہ میں عمر کم اور زندگی تلخ ہو جاتی ہے اور فقر و پریشانی اور جان کنی کی انتہائی شدت میں مبتلا ہو کر مرتا ہے۔