اَللّٰهُمَّ اِنَّ اَحَدًا لَّا یَبْلُغُ مِنْ شُكْرِكَ غَایَةً
1
بار الٰہا! کوئی شخص تیرے شکر کی کسی منزل تک نہیں پہنچتا
1
اِلَّا حَصَلَ عَلَیْهِ مِنْ اِحْسَانِكَ مَا یُلْزِمُهٗ شُكْرًا
2
مگر یہ کہ تیرے اتنے احسانات مجتمع ہو جاتے ہیں کہ وہ اس پر مزید شکریہ لازم و واجب کر دیتے ہیں
2
وَلَا یَبْلُغُ مَبْلَغًا مِّنْ طَاعَتِكَ وَاِنِ اجْتَهَدَ
3
اور کوئی شخص تیری اطاعت کے کسی درجہ پر چاہے وہ کتنی ہی سرگرمی دکھائے نہیں پہنچ سکتا
3
اِلَّا كَانَ مُقَصِّرًا دُوْنَ اسْتِحْقَاقِكَ بِفَضْلِكَ
4
بلکہ تیرے اس استحقاق کے مقابلہ میں جو بر بنائے فضل و احسان ہے قاصر ہی رہتا ہے۔
4
فَاَشْكَرُ عِبَادِكَ عَاجِزٌ عَنْ شُكْرِكَ
5
جب یہ صورت ہے تو تیرے سب سے زیادہ شکر گزار بندے بھی ادائے شکر سے عاجز
5
وَاَعْبَدُهُمْ مُقَصِّرٌ عَنْ طَاعَتِكَ
6
اور سب سے زیادہ عبادت گزار بھی درماندہ ثابت ہوں گے
6
لَا یَجِبُ لِاَحَدٍ اَنْ تَغْفِرَ لَهٗ بِاسْتِحْقَاقِهٖ
7
کوئی استحقاق ہی نہیں رکھتا کہ تو اس کے استحقاق کی بنا پر بخش دے
7
وَلَاۤ اَنْ تَرْضٰى عَنْهُ بِاسْتِیْجَابِهٖ
8
یا اس کے حق کی وجہ سے اس سے خوش ہو۔
8
فَمَنْ غَفَرْتَ لَهٗ فَبِطَوْلِكَ
9
جسے تو نے بخش دیا تو یہ تیرا انعام ہے
9
وَمَنْ رَّضِیْتَ عَنْهُ فَبِفَضْلِكَ۔
10
اور جس سے تو راضی ہو گیا تو یہ تیرا تفضل ہے۔
10
تَشْكُرُ یَسِیْرَ مَا شَكَرْتَهٗ
11
جس عمل قلیل کو تو قبول فرماتا ہے اس کی جزا فراواں دیتا ہے
11
وَتُثِیْبُ عَلٰى قَلِیْلِ مَا تُطَاعُ فِیْهِ
12
اور مختصر عبادت پر بھی ثواب مرحمت فرماتا ہے
12
حَتّٰى كَاَنَّ شُكْرَ عِبَادِكَ
13
یہاں تک کہ گویا بندوں کا وہ شکر بجا لانا
13
الَّذِیْۤ اَوْجَبْتَ عَلَیْهِ ثَوَابَهُمْ
14
جس کے مقابلہ میں تو نے اجر و ثواب کو ضروری قرار دیا
14
وَاَعْظَمْتَ عَنْهُ جَزَآءَهُمْ
15
اور جس کے عوض ان کو اجر عظیم عطا کیا
15
اَمْرٌ مَّلَكُوا اسْتِطَاعَةَ الْاِمْتِنَاعِ مِنْهُ دُوْنَكَ فَكَافَیْتَهُمْ
16
کیا اس لحاظ سے تو نے اجر دیا کہ اس شکر سے دست بردار ہونا ان کے اختیار میں تھا؟ (کہ انہوں نے باختیارِ خود شکر ادا کیا)
16
اَوْ لَمْ یَكُنْ سَبَبُهٗ بِیَدِكَ فَجَازَیْتَهُمْ
17
یا یہ کہ ادائے شکر کے اسباب تیرے قبضۂ قدرت میں نہ تھے (اور انہوں نے خود اسباب شکر مہیا کئے) جس پر تو نے انہیں جزا مرحمت فرمائی؟
17
بَلْ مَلَكْتَ یَاۤ اِلٰهِیْۤ اَمْرَهُمْ
18
(ایسا تو نہیں ہے) بلکہ اے میرے معبود! تو ان کے جملہ امور کا مالک تھا
18
قَبْلَ اَنْ یَّمْلِكُوْا عِبَادَتَكَ
19
قبل اس کے کہ وہ تیری عبادت پر قادر و توانا ہوں
19
وَاَعْدَدْتَّ ثَوَابَهُمْ قَبْلَ اَنْ یُّفِیْضُوْا فِیْ طَاعَتِكَ
20
اور تو نے ان کیلئے اجر و ثواب کو مہیا کر دیا تھا قبل اس کے کہ وہ تیری اطاعت میں داخل ہوں
20
وَذٰلِكَ اَنَّ سُنَّتَكَ الْاِفْضَالُ
21
اور یہ اس لیے کہ تیرا طریقہ انعام و اکرام
21
وَعَادَتَكَ الْاِحْسَانُ
22
تیری عادت تفضل و احسان
22
وَسَبِیْلَكَ الْعَفْوُ۔
23
اور تیری روش عفو و درگزر ہے۔
23
فَكُلُّ الْبَرِیَّةِ مُعْتَرِفَةٌ
24
چنانچہ تمام کائنات اس کی معترف ہے
24
بِاَنَّكَ غَیْرُ ظَالِمٍ لِّمَنْ عَاقَبْتَ
25
کہ تو جس پر عذاب کرے اس پر کوئی ظلم نہیں کرتا
25
وَشَاهِدَةٌ بِاَنَّكَ مُتَفَضِّلٌ عَلٰى مَنْ عَافَیْتَ
26
اور گواہ ہے اس بات کی کہ جس کو تو معاف کر دے اس پر تفضل و احسان کرتا ہے
26
وَكُلٌّ مُقِرٌّ عَلٰى نَفْسِهٖ
27
اور ہر شخص اقرار کرے گا اپنے نفس کی کوتاہی کا
27
بِالتَّقْصِیْرِ عَمَّا اسْتَوْجَبْتَ
28
اس (اطاعت) کے بجا لانے میں جس کا تو مستحق ہے
28
فَلَوْ لَاۤ اَنَّ الشَّیْطٰنَ یَخْتَدِعُهُمْ عَنْ طَاعَتِكَ مَا عَصَاكَ عَاصٍ
29
اگر شیطان انہیں تیری عبادت سے نہ بہکاتا تو پھر کوئی شخص تیری نافرمانی نہ کرتا
29
وَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ صَوَّرَ لَهُمُ الْبَاطِلَ فِیْ مِثَالِ الْحَقِّ
30
اور اگر باطل کو حق کے لباس میں ان کے سامنے پیش نہ کرتا
30
مَا ضَلَّ عَنْ طَرِیْقِكَ ضَالٌّ۔
31
تو تیرے راستہ سے کوئی گمراہ نہ ہوتا۔
31
فَسُبْحَانَكَ، مَاۤ اَبْیَنَ كَرَمَكَ
32
پاک ہے تیری ذات! کس قدر آشکارا ہے تیرا لطف و کرم
32
فِیْ مُعَامَلَةِ مَنْ اَطَاعَكَ اَوْ عَصَاكَ
33
فرمانبردار ہو یا گنہگار، ہر ایک کے معاملہ میں
33
تَشْكُرُ لِلْمُطِیْعِ مَاۤ اَنْتَ تَوَلَّیْتَهٗ لَهٗ
34
یوں کہ اطاعت گزار کو اس عمل خیر پر جس کے اسباب تو نے خود فراہم کئے ہیں جزا دیتا ہے
34
وَتُمْلِیْ لِلْعَاصِیْ فِیْمَا تَمْلِكُ مُعَاجَلَتَهٗ فِیْهِ
35
اور گنہگار کو فوری سزا دینے کا اختیار رکھتے ہوئے پھر مہلت دیتا ہے
35
اَعْطَیْتَ كُلًّا مِّنْهُمَا مَا لَمْ یَجِبْ لَهٗ
36
تو نے فرمانبردار و نافرمان دونوں کو وہ چیزیں دی ہیں جن کا انہیں استحقاق نہ تھا
36
وَتَفَضَّلْتَ عَلٰى كُلٍّ مِّنْهُمَا
37
اور ان میں سے ہر ایک پر تو نے وہ فضل و احسان کیا ہے
37
بِمَا یَقْصُرُ عَمَلُهٗ عَنْهُ۔
38
جس کے مقابلہ میں ان کا عمل بہت کم تھا۔
38
وَلَوْ كَافَاْتَ الْمُطِیْعَ عَلٰى مَاۤ اَنْتَ تَوَلَّیْتَهٗ
39
اور اگر تو اطاعت گزار کو صرف ان اعمال پر جن کا سر و سامان تو نے مہیا کیا ہے جزا دیتا
39
لَاَوْشَكَ اَنْ یَّفْقِدَ ثَوَابَكَ
40
تو قریب تھا کہ وہ ثواب کو اپنے ہاتھ سے کھو دیتا
40
وَاَنْ تَزُوْلَ عَنْهُ نِعْمَتُكَ
41
اور تیری نعمتیں اس سے زائل ہو جاتیں
41
وَلٰكِنَّكَ بِكَرَمِكَ جَازَیْتَهٗ عَلَى الْمُدَّةِ الْقَصِیْرَةِ الْفَانِیَةِ
42
لیکن تو نے اپنے جود و کرم سے فانی و کوتاہ مدت کے اعمال کے عوض
42
بِالْمُدَّةِ الطَّوِیْلَةِ الْخَالِدَةِ
43
طولانی و جاویدانی مدت کا اجر و ثواب بخشا
43
وَعَلَى الْغَایَةِ الْقَرِیْبَةِ الزَّآئِلَةِ
44
اور قلیل و زوال پذیر اعمال کے مقابلہ میں
44
بِالْغَایَةِ الْمَدِیْدَةِ الْبَاقِیَةِ۔
45
دائمی و سرمدی جزا مرحمت فرمائی۔
45
ثُمَّ لَمْ تَسُمْهُ الْقِصَاصَ فِیْمَاۤ اَکَلَ مِنْ رِّزْقِكَ
46
پھر یہ کہ تو نے کوئی عوض نہیں چاہا تیرے خوان نعمت سے اس رزق کے کھانے کا
46
الَّذِیْ یَقْوٰى بِهٖ عَلٰى طَاعَتِكَ
47
جس سے اس نے تیری اطاعت پر قوت حاصل کی
47
وَلَمْ تَحْمِلْهُ عَلَى الْمُنَاقَشَاتِ فِی الْاٰلَاتِ
48
اور سختی سے کوئی محاسبہ نہیں کیا ان اعضاء و جوارح کا
48
الَّتِیْ تَسَبَّبَ بِاسْتِعْمَالِهَاۤ اِلٰى مَغْفِرَتِكَ
49
جن سے کام لے کر تیری مغفرت تک راہ پیدا کی
49
وَلَوْ فَعَلْتَ ذٰلِكَ بِهٖ لَذَهَبَ بِجَمِیْعِ مَا كَدَحَ لَهٗ
50
اور اگر تو ایسا کرتا تو ختم ہو جاتا اس کی تمام محنتوں کا حاصل
50
وَجُمْلَةِ مَا سَعٰى فِیْهِ
51
اور سب کوششوں کا نتیجہ
51
جَزَآءً لِّلصُّغْرٰى مِنْ اَیَادِیْكَ وَمِنَنِكَ
52
تیری نعمتوں اور احسانوں میں سے ایک ادنیٰ و معمولی قسم کی نعمت کے مقابلہ میں
52
وَلَبَقِیَ رَهِیْنًا بَیْنَ یَدَیْكَ بِسَآئِرِ نِعَمِكَ
53
اور بقیہ نعمتوں کیلئے تیری بارگاہ میں گروی ہو کر رہ جاتا ( یعنی اس کے پاس کچھ نہ ہوتا کہ اپنے کو چھڑاتا)
53
فَمَتٰى كَانَ یَسْتَحِقُّ شَیْئًا مِّنْ ثَوَابِكَ
54
تو ایسی صورت میں وہ کہاں تیرے کسی ثواب کا مستحق ہو سکتا تھا؟
54
نہیں! وہ کب مستحق ہو سکتا تھا؟
55
هٰذَا یَاۤ اِلٰهِیْ حَالُ مَنْ اَطَاعَكَ
56
اے میرے معبود! یہ تو تیری اطاعت کرنے والے کا حال
56
وَسَبِیْلُ مَنْ تَعَبَّدَ لَكَ
57
اور تیری عبادت کرنے والے کی سرگزشت ہے
57
فَاَمَّا الْعَاصِیْۤ اَمْرَكَ وَالْمُوَاقِعُ نَهْیَكَ
58
اور وہ جس نے تیرے احکام کی خلاف ورزی کی اور تیرے منہیات کا مرتکب ہوا
58
فَلَمْ تُعَاجِلْهُ بِنَقِمَتِكَ
59
اسے بھی سزا دینے میں تو نے جلدی نہیں کی
59
لِكَیْ یَسْتَبْدِلَ بِحَالِهٖ فِیْ مَعْصِیَتِكَ حَالَ الْاِنَابَةِ اِلٰى طَاعَتِكَ
60
تاکہ وہ معصیت و نافرمانی کی حالت کو چھوڑ کر تیری اطاعت کی طرف رجوع ہو سکے۔
60
وَلَقَدْ كَانَ یَسْتَحِقُّ فِیْۤ اَوَّلِ مَا هَمَّ بِعِصْیَانِكَ
61
سچ تو یہ ہے کہ جب پہلے پہل اس نے تیری نافرمانی کا قصد کیا تھا
61
كُلَّ مَاۤ اَعْدَدْتَّ لِجَمِیْعِ خَلْقِكَ مِنْ عُقُوْبَتِكَ
62
جب ہی وہ ہر اس سزا کا جسے تو نے تمام خلق کیلئے مہیا کیا ہے مستحق ہو چکا تھا
62
فَجَمِیْعُ مَاۤ اَخَّرْتَ عَنْهُ مِنَ الْعَذَابِ
63
تو ہر وہ عذاب جسے تو نے اس سے روک لیا
63
وَاَبْطَاْتَ بِهٖ عَلَیْهِ مِنْ سَطَوَاتِ النَّقِمَةِ وَالْعِقَابِ
64
اور سزا و عقوبت کا ہر وہ جملہ جو اس سے تاخیر میں ڈال دیا
64
یہ تیرا اپنے حق سے چشم پوشی کرنا
65
وَرِضًى بِدُوْنِ وَاجِبِكَ۔
66
اور استحقاق سے کم پر راضی ہونا ہے۔
66
فَمَنْ اَكْرَمُ مِنْكَ یَاۤ اِلٰهِیْ
67
اے میرے معبود! ایسی حالت میں تجھ سے بڑھ کے کون کریم ہو سکتا ہے؟
67
وَمَنْ اَشْقٰى مِمَّنْ هَلَكَ عَلَیْكَ؟ لَا، مَنْ؟
68
اور اس سے بڑھ کے جو تیری مرضی کے خلاف تباہ و برباد ہو کون بدبخت ہو سکتا ہے؟ نہیں! کون ہے جو اس سے زیادہ بدبخت ہو؟
68
فَتَبَارَكْتَ اَنْ تُوْصَفَ اِلَّا بِالْاِحْسَانِ
69
تو مبارک ہے کہ تیری توصیف لطف و احسان ہی کے ساتھ ہو سکتی ہے
69
وَكَرُمْتَ اَنْ یُّخَافَ مِنْكَ اِلَّا الْعَدْلُ
70
اور تو بلند تر ہے اس سے کہ تجھ سے عدل و انصاف کے خلاف کا اندیشہ ہو
70
لَا یُخْشٰى جَوْرُكَ عَلٰى مَنْ عَصَاكَ
71
جو شخص تیری نافرمانی کرے تجھ سے یہ اندیشہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو اس پر ظلم و جور کرے گا
71
وَلَا یُخَافُ اِغْفَالُكَ ثَوَابَ مَنْ اَرْضَاكَ۔
72
اور نہ اس شخص کے بارے میں جو تیری رضا و خوشنودی کو ملحوظ رکھے تجھ سے حق تلفی کا خوف ہو سکتا ہے۔
72
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
73
تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
73
اور میری آرزوؤں کو برلا
74
وَزِدْنِیْ مِنْ هُدَاكَ
75
اور میرے لیے ہدایت اور رہنمائی میں اتنا اضافہ فرما
75
مَاۤ اَصِلُ بِهٖ اِلَى التَّوْفِیْقِ فِیْ عَمَلِیْ
76
کہ میں اپنے کاموں میں توفیق سے ہمکنار رہوں۔
76
اِنَّكَ مَنَّانٌ كَرِیْمٌ۔
77
اس لیے کہ تو نعمتوں کا بخشنے والا اور لطف و کرم کرنے والا ہے۔
77
یہ دعا ادائے شکر میں اعتراف تقصیر کے سلسلہ میں ہے۔ یہ امر کسی دلیل کا محتاج نہیں ہے کہ خداوند عالم کی نعمتوں کا شکر ممکن ہی نہیں ہے۔ اولاً یہ کہ اس کی نعمتوں کا شمار نہیں ہو سکتا، جیسا کہ ارشاد باری ہے وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوْہَا اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کا احصاء نہیں کر سکتے ۱۔ اور دوسرے یہ کہ شکرِ نعمت خود ایک نعمت ہے، اس طرح کہ اس نے نعمت کا احساس پیدا کر کے شکر نعمت کی توفیق عطا کی، لہٰذا اس نعمت پر بھی شکر واجب ہو گا اور یہ سلسلہ سوائے اعترافِ عجز کے کہیں ختم نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ خداوند عالم نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ: ”اے موسیٰؑ! میرا شکر بجا لاؤ، ایسا کہ میرے شکر کا حق ادا ہو جائے“۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں کیونکر تیرے شکر کا حق ادا کر سکتا ہوں، جبکہ ادائے شکر خود ایک نعمت ہے تو قدرت کی طرف سے ارشاد ہوا يَا مُوْسٰى! الْاٰنَ شَكَرْتَنِیْ حِيْنَ عَلِمْتَ اَنَّ ذٰلِكَ مِنِّیْ ”اے موسیٰ! اب تم نے میرا شکر ادا کیا، جبکہ یہ جان لیا کہ ادائے شکر بھی میری ایک نعمت ہے“۔۲
شکر کے چند ارکان و اجزاء ہیں اور جس طرح ان اجزاء کے مجموعہ پر ”شکر“ کا اطلاق ہوتا ہے، اسی طرح اس کے ہر جزء پر بھی شکر کا اطلاق ہوتا ہے اور انہی اجزا کے بقدر اجر و ثواب کا استحقاق پیدا ہوتا ہے۔
٭ پہلا جزء یہ ہے کہ انسان یہ علم و یقین پیدا کرے کہ اللہ تعالیٰ ہی تمام نعمتوں کا سرچشمہ اور وہی منعم حقیقی و ولی نعمت ہے اور جو کچھ بالواسطہ یا بلا واسطہ ملتا ہے اسی کی طرف سے ملتا ہے۔ جب وہ اس حقیقت کو سمجھ لیتا ہے اور اس پر یقین کر لیتا ہے تو وہ شکر کے ایک درجہ سے عہدہ برآ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ مروی ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے بارگاہ ایزدی میں عرض کیا کہ: اے میرے پروردگار! میں کیونکر تیرے شکر سے عہدہ برآ ہو سکتا ہوں جبکہ شکر بھی تیری ایک نعمت ہے جس پر شکر واجب ہے تو خداوند عالم نے ان پر وحی کی کہ اِذَا عَرَفْتَ اَنَّ النِّعَمَ مِنِّیْ رَضِيْتُ مِنْكَ بِذٰلِكَ شُكْرًا ”میں مقام شکر میں اس بات پر تم سے خوش ہوں کہ تم نے یہ جان لیا کہ تمام نعمتیں میری جانب سے ہیں“۔۳
٭ دوسرا جزء یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر خوش و خوشنود رہے۔ نہ اس لحاظ سے کہ یہ نعمتیں دنیوی لذت و کامرانی کا ذریعہ ہیں، بلکہ اس اعتبار سے کہ وہ ان کے ذریعہ خدا کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے، اس طرح کہ صدقہ و خیرات دے، فرائض مالی ادا کرے، عزیزوں، رشتہ داروں، محتاجوں کو امداد دے کر انہیں احتیاج کی سطح سے بلند کر دے، دینی و مذہبی اور رفاہ عامہ کے کاموں میں حصہ لے۔ ان دونوں حالتوں میں اس طرح امتیاز کیا جا سکتا ہے کہ اگر امور خیر میں صرف کرنے سے دل میں مسرت پیدا ہو تو یہ نعمتوں پر خوشنودی اللہ تعالیٰ کیلئے ہے۔ اور اگر امور خیر میں صرف کرنے پر دل آمادہ نہ ہو یا ان میں صرف کرنے سے دل میں اطمینان و مسرت کی کیفیت پیدا نہ ہو تو یہ خوشنودی صرف دنیوی حظ اندوزی کیلئے ہے جو شکر الٰہی میں محسوب نہ ہو گی۔
٭ تیسرا جزء یہ ہے کہ دل اور زبان سے اللہ تعالیٰ کی تعریف و ستائش کرے۔ دل سے ستائش یہ ہے کہ اس کے عظمت و جلال اور ہیبت و اجلال سے متاثر ہو، اس کے افعال و آثار میں غور و تفکر کرے اور خلق خدا کیلئے نیک خیالات و جذبات کو دل میں جگہ دے اور ان سے نیکی و احسان کا ارادہ رکھے۔ اور زبان سے ستائش یہ ہے کہ حمد و ثنا کے الفاظ اپنی زبان سے ادا کرے۔ چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے: شُكْرُ كُلِّ نِعْمَةٍ وَّاِنْ عَظُمَتْ اَنْ تَحْمَدَ اللّٰهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهَا۔ نعمت خواہ کتنی بڑی ہو اس پر ادائے شکر کا طریقہ یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرو۔۴
٭ چوتھا جزء یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو صرف ان چیزوں میں صرف کرے جن سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضا وابستہ ہو اور انہیں حرام اور ناپسندیدہ کاموں میں صرف نہ کرے۔ چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے: شُكْرُ النِّعْمَةِ اجْتِنَابُ الْمَحَارِمِ۔ شکر نعمت یہ ہے کہ محرمات سے کنارہ کشی کرو۔ ۵
جو شخص ان تمام امور کو ملحوظ رکھتا ہے وہ اپنے پروردگار کا شکر گزار بندہ کہلاتا ہے، مگر ایسے شکر گزار بندے بہت کم ہیں جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے وَقَلِيْلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُوْرُ میرے بندوں میں شکر گزار بندے بہت تھوڑے ہیں۔ ۶