اِلٰهِیْ هَدَیْتَنِیْ فَلَهَوْتُ
1
اے میرے معبود! تو نے میری رہنمائی کی مگر میں غافل رہا
1
تو نے پند و نصیحت کی مگر میں سخت دلی کے باعث متاثر نہ ہوا
2
وَاَبْلَیْتَ الْجَمِیْلَ فَعَصَیْتُ
3
تو نے مجھے عمدہ نعمتیں بخشیں مگر میں نے نافرمانی کی
3
ثُمَّ عَرَفْتُ مَاۤ اَصْدَرْتَ اِذْ عَرَّفْتَنِیْهِ
4
پھر یہ کہ جن گناہوں سے تو نے میرا رخ موڑا جبکہ تو نے مجھے اس کی معرفت عطا کی
4
فَاسْتَغْفَرْتُ فَاَقَلْتَ
5
تو میں نے (گناہوں کی برائی کو) پہچان کر توبہ و استغفار کی جس پر تو نے مجھے معاف کر دیا
5
اور پھر گناہوں کا مرتکب ہوا تو تو نے پردہ پوشی سے کام لیا
6
فَلَكَ اِلٰهِیَ الْحَمْدُ
7
اے میرے معبود! تیرے ہی لیے حمد و ثنا ہے
7
تَقَحَّمْتُ اَوْدِیَةَ الْهَلَاكِ
8
میں ہلاکت کی وادیوں میں پھاندا
8
وَحَلَلْتُ شِعَابَ تَلَفٍ
9
اور تباہی و بربادی کی گھاٹیوں میں اترا
9
تَعَرَّضْتُ فِیْهَا لِسَطَوَاتِكَ
10
ان ہلاکت خیز گھاٹیوں میں سامنا کیا تیری قہرمانی سخت گیریوں کا
10
وَبِحُلُولِهَا عُقُوبَاتِكَ۔
11
اور ان میں در آنے سے تیری عقوبتوں کا۔
11
وَوَسِیْلَتِیْۤ اِلَیْكَ التَّوْحِیْدُ
12
تیری بارگاہ میں میرا وسیلہ تیری وحدت و یکتائی کا اقرار ہے
12
وَذَرِیْعَتِیْۤ اَنِّیْ لَمْ اُشْرِكْ بِكَ شَیْئًا
13
اور میرا ذریعہ صرف یہ ہے کہ میں نے کسی چیز کو تیرا شریک نہیں جانا
13
وَلَمْ اَتَّخِذْ مَعَكَ اِلٰهًا
14
اور تیرے ساتھ کسی کو معبود نہیں ٹھہرایا
14
وَقَدْ فَرَرْتُ اِلَیْكَ بِنَفْسِیْ
15
اور میں اپنی جان کو لیے تیری رحمت و مغفرت کی جانب گریزاں ہوں
15
وَاِلَیْكَ مَفَرُّ الْمُسِیْٓءِ
16
اور ایک گنہگار تیری ہی طرف بھاگ کر آتا ہے
16
وَمَفْزَعُ الْمُضَیِّعِ لِحَظِّ نَفْسِهِ الْمُلْتَجِئِ
17
اور ایک التجا کرنے والا جو اپنے حظ و نصیب کو ضائع کر چکا ہو تیرے ہی دامن میں پناہ لیتا ہے۔
17
فَكَمْ مِنْ عَدُوٍّ انْتَضٰى عَلَیَّ سَیْفَ عَدَاوَتِهٖ
18
کتنے ہی ایسے دشمن تھے جنہوں نے شمشیر عداوت کو مجھ پر بے نیام کیا
18
وَشَحَذَ لِیْ ظُبَةَ مُدْیَتِهٖ
19
اور میرے لیے اپنی چھری کی دھار کو باریک کیا
19
وَاَرْهَفَ لِیْ شَبَا حَدِّهٖ
20
اور اپنی تندی و سختی کی باڑ کو تیز کیا
20
وَدَافَ لِیْ قَوَاتِلَ سُمُوْمِهٖ
21
اور پانی میں میرے لیے مہلک زہروں کی آمیزش کی
21
وَسَدَّدَ نَحْوِیْ صَوَآئِبَ سِهَامِهٖ
22
اور کمانوں میں تیروں کو جوڑ کر مجھے نشانہ کی زد پر رکھ لیا
22
وَلَمْ تَنَمْ عَنِّیْ عَیْنُ حِرَاسَتِهٖ
23
اور ان کی تعاقب کرنے والی نگاہیں مجھ سے ذرا غافل نہ ہوئیں
23
وَاَضْمَرَ اَنْ یَسُوْمَنِی الْمَكْرُوْهَ
24
اور دل میں میری ایذارسانی کے منصوبے باندھتے
24
وَیُجَرِّعَنِیْ زُعَاقَ مَرَارَتِهٖ۔
25
اور تلخ جرعوں کی تلخی سے مجھے پیہم تلخ کام بناتے رہے۔
25
فَنَظَرْتَ یَاۤ اِلٰهِیْۤ اِلٰى ضَعْفِیْ عَنِ احْتِمَالِ الْفَوَادِحِ
26
تو اے میرے معبود! تیری نظر میں تھی ان رنج و آلام کی برداشت سے میری کمزوری
26
وَعَجْزِیْ عَنِ الْاِنْتِصَارِ مِمَّنْ قَصَدَنِیْ بِمُحَارَبَتِهٖ
27
اور مجھ سے آمادہ پیکار ہونے والوں کے مقابلہ میں انتقام سے میری عاجزی
27
وَوَحْدَتِیْ فِیْ كَثِیْرِ عَدَدِ مَنْ نَاوَانِیْ وَاَرْصَدَ لِیْ بِالْبَلَآءِ
28
اور کثیر التعداد دشمنوں اور ایذا رسانی کیلئے گھات لگانے والوں کے مقابلہ میں میری تنہائی
28
فِیْمَا لَمْ اُعْمِلْ فِیْهِ فِكْرِیْ
29
جس کی طرف سے میں غافل اور بے فکر تھا
29
فَابْتَدَاْتَنِیْ بِنَصْرِكَ
30
کہ تو نے میری مدد میں پہل کی
30
وَشَدَدْتَّ اَزْرِیْ بِقُوَّتِكَ
31
اور اپنی قوت اور طاقت سے میری کمر مضبوط کی
31
ثُمَّ فَلَلْتَ لِیْ حَدَّهٗ
32
پھر یہ کہ اس کی تیزی کو توڑ دیا
32
وَصَیَّرْتَهٗ مِن بَعْدِ جَمْعٍ عَدِیْدٍ وَّحْدَهٗ
33
اور اس کے کثیر ساتھیوں (کو منتشر کرنے) کے بعد اسے یکہ و تنہا کر دیا
33
وَاَعْلَیْتَ كَعْبِیْ عَلَیْهِ
34
اور مجھے اس پر غلبہ و سربلندی عطا کی
34
وَجَعَلْتَ مَا سَدَّدَهٗ مَرْدُوْدًا عَلَیْهِ
35
اور جو تیر اس نے اپنی کمان میں جوڑے تھے وہ اسی کی طرف پلٹا دیئے
35
فَرَدَدْتَّهٗ لَمْ یَشْفِ غَیْظَهٗ
36
چنانچہ اس حالت میں تو نے اسے پلٹا دیا کہ نہ تو وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کر سکا
36
وَلَمْ یَسْكُنْ غَلِیْلُهٗ
37
اور نہ اس کے دل کی تپش فرو ہو سکی
37
قَدْ عَضَّ عَلٰى شَوَاهُ، وَاَدْبَرَ مُوَلِّیًا
38
اس نے اپنی بوٹیاں کاٹیں اور پیٹھ پھرا کر چلا گیا
38
قَدْ اَخْلَفَتْ سَرَایَاهُ۔
39
اور اس کے لشکر والوں نے بھی اسے دغا دی۔
39
وَكَمْ مِّن بَاغٍ بَغَانِیْ بِمَكَآئِدِهٖ
40
اور کتنے ہی ایسے ستمگر تھے جنہوں نے اپنے مکر و فریب سے مجھ پر ظلم و تعدی کی
40
وَنَصَبَ لِیْ شَرَكَ مَصَآئِدِهٖ
41
اور اپنے شکار کے جال میرے لیے بچھائے
41
وَوَكَّلَ بِیْ تَفَقُّدَ رِعَایَتِهٖ
42
اور اپنی نگاہ جستجو کا مجھ پر پہرا لگا دیا
42
وَاَضْبَاَ اِلَیَّ اِضْبَآءَ السَّبُعِ لِطَرِیْدَتِهٖ
43
اور اس طرح گھات لگا کر بیٹھ گئے
43
انْتِظَارًا لِّانْتِهَازِ الْفُرْصَةِ لِفَرِیْسَتِهٖ
44
جس طرح درندہ اپنے شکار کے انتظار میں موقع کی تاک میں گھات لگا کر بیٹھتا ہے
44
وَهُوَ یُظْهِرُ لِیْ بَشَاشَةَ الْمَلَقِ
45
درآنحالیکہ وہ میرے سامنے خوشامدانہ طور پر خندہ پیشانی سے پیش آتے
45
وَیَنْظُرُنِیْ عَلٰى شِدَّةِ الْحَنَقِ
46
اور (در پردہ) انتہائی کینہ توز نظروں سے مجھے دیکھتے
46
فَلَمَّا رَاَیْتَ یَاۤ اِلٰهِیْ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَیْتَ
47
تو جب اے خدائے بزرگ و برتر تو نے دیکھا
47
دَغَلَ سَرِیْرَتِهٖ وَقُبْحَ مَا انْطَوٰى عَلَیْهِ
48
ان کی بد باطنی و بدسرشتی کو
48
اَرْكَسْتَهٗ لِاُمِّ رَاْسِهٖ فِیْ زُبْیَتِهٖ
49
تو انہیں سر کے بل انہی کے گڑھے میں الٹ دیا
49
وَرَدَدْتَّهٗ فِیْ مَهْوٰى حُفْرَتِهٖ
50
اور انہیں انہی کے غار کے گہراؤ میں پھینک دیا
50
فَانْقَمَعَ بَعْدَ اسْتِطَالَتِهٖ ذَلِیْلًا فِیْ رِبَقِ حِبَالَتِهِ
51
اور خود ہی غرور و سربلندی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ذلیل ہو کر اس جال کے پھندوں میں جا پڑے
51
الَّتِیْ كَانَ یُقَدِّرُ اَنْ یَّرَانِیْ فِیْهَا
52
جس جال میں مجھے گرفتار دیکھنا چاہتے تھے
52
وَقَدْ كَادَ اَنْ یَّحُلَّ بِیْ
53
اور سچ تو یہ ہے کہ کیا بعید تھا کہ مجھ پر ٹوٹ پڑتی
53
لَوْ لَا رَحْمَتُكَ مَا حَلَّ بِسَاحَتِهٖ۔
54
وہ بلا و مصیبت جو ان پر ٹوٹ پڑی ہے، اگر تیری رحمت شریک حال نہ ہوتی تو ۔
54
وَكَمْ مِّنْ حَاسِدٍ قَدْ شَرِقَ بِیْ بِغُصَّتِهٖ
55
اور کتنے ہی ایسے حاسد تھے جنہیں میری وجہ سے غم و غصہ کے اچھو لگے
55
وَشَجِیَ مِنِّیْ بِغَیْظِهٖ
56
اور غیظ و غضب کے گلو گیر پھندے لگے
56
وَسَلَقَنِیْ بِحَدِّ لِسَانِهٖ
57
اور اپنی تیز زبانی سے مجھے اذیت دیتے رہے
57
وَوَحَرَنِیْ بِقَرْفِ عُیُوْبِهٖ
58
اور اپنے عیوب کے ساتھ مجھے متہم کر کے طیش دلاتے رہے
58
وَجَعَلَ عِرْضِیْ غَرَضًا لِّمَرَامِیْهِ
59
اور میری آبرو کو اپنے تیروں کا نشانہ بنایا
59
وَقَلَّدَنِیْ خِلَالًا لَّمْ تَزَلْ فِیْهِ
60
اور جن بری عادتوں میں وہ خود ہمیشہ مبتلا رہے وہ میرے سر منڈھ دیں
60
وَوَحَرَنِیْ بِكَیْدِهٖ
61
اور اپنی فریب کاریوں سے مجھے مشتعل کرتے
61
وَقَصَدَنِیْ بِمَكِیْدَتِهٖ
62
اور اپنی دغا بازیوں کے ساتھ میری طرف پر تولتے رہے
62
فَنَادَیْتُكَ یَاۤ اِلٰهِیْ مُسْتَغِیْثًا بِكَ
63
تو میں نے اے میرے اللہ تجھے پکارا تجھ سے فریاد رسی چاہتے ہوئے
63
وَاثِقًا بِسُرْعَةِ اِجَابَتِكَ
64
اور تیری جلد حاجت روائی پر بھروسا کرتے ہوئے
64
عَالِمًاۤ اَنَّهٗ لَا یُضْطَهَدُ مَنْ اَوٰى اِلٰى ظِلِّ كَنَفِكَ
65
درآنحالیکہ یہ جانتا تھا کہ جو تیرے سایۂ حمایت میں پناہ لے گا وہ شکست خوردہ نہیں ہو گا
65
وَلَا یَفْزَعُ مَنْ لَّجَاَ اِلٰى مَعْقِلِ انْتِصَارِكَ
66
اور جو تیرے انتقام کی پناہ گاہ محکم میں پناہ گزیں ہو گا وہ ہراساں نہیں ہو گا
66
فَحَصَّنْتَنِیْ مِن بَاْسِهٖ بِقُدْرَتِكَ۔
67
چنانچہ تو نے اپنی قدرت سے ان کی شدت و شرانگیزی سے مجھے محفوظ کر دیا۔
67
وَكَمْ مِّنْ سَحَآئِبِ مَكْرُوْهٍ جَلَّیْتَهَا عَنِّیْ
68
اور کتنے ہی مصیبتوں کے ابر (جو میرے افق زندگی پر چھائے ہوئے) تھے تو نے چھانٹ دیئے
68
وَسَحَآئِبِ نِعَمٍ اَمْطَرْتَهَا عَلَیَّ
69
اور کتنے ہی نعمتوں کے بادل برسا دیئے
69
وَجَدَاوِلِ رَحْمَةٍ نَشَرْتَهَا
70
اور کتنی ہی رحمت کی نہریں بہا دیں
70
وَعَافِیَةٍ اَلْبَسْتَهَا
71
اور کتنے ہی صحت و عافیت کے جامے پہنا دیئے
71
وَاَعْیُنِ اَحْدَاثٍ طَمَسْتَهَا
72
اور کتنی ہی آلام و حوادث کی آنکھیں (جو میری طرف نگران تھیں) تو نے بے نور کر دیں
72
وَغَوَاشِیْ كُرُبَاتٍ كَشَفْتَهَا
73
اور کتنے ہی غموں کے تاریک پردے (میرے دل پر سے) اٹھا دیئے
73
وَكَمْ مِّنْ ظَنٍّ حَسَنٍ حَقَّقْتَ
74
اور کتنے ہی اچھے گمانوں کو تو نے سچ کر دیا
74
اور کتنی ہی تہی دستیوں کا تو نے چارہ کیا
75
اور کتنی ہی ٹھوکروں کو تو نے سنبھالا
76
وَمَسْكَنَةٍ حَوَّلْتَ
77
اور کتنی ہی ناداریوں کو تو نے (ثروت سے) بدل دیا۔
77
كُلُّ ذٰلِكَ اِنْعَامًا وَّتَطَوُّلًا مِّنْكَ
78
(بار الٰہا!) یہ سب تیری طرف سے انعام و احسان ہے
78
وَفِیْ جَمِیْعِهِ انْهِمَاكًا مِّنِّیْ عَلٰى مَعَاصِیْكَ
79
اور میں ان تمام واقعات کے باوجود تیری معصیتوں میں ہمہ تن منہمک رہا
79
لَمْ تَمْنَعْكَ اِسَآءَتِیْ عَنْ اِتْمَامِ اِحْسَانِكَ
80
(لیکن) میری بداعمالیوں نے تجھے اپنے احسانات کی تکمیل سے روکا نہیں
80
وَلَا حَجَرَنِیْ ذٰلِكَ عَنِ ارْتِكَابِ مَسَاخِطِكَ
81
اور نہ تیرا فضل و احسان مجھے ان کاموں سے جو تیری ناراضگی کا باعث ہیں باز رکھ سکا
81
لَا تُسْئَلُ عَمَّا تَفْعَلُ۔
82
اور جو کچھ تو کرے اس کی بابت تجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔
82
وَلَقَدْ سُئِلْتَ فَاَعْطَیْتَ
83
تیری ذات کی قسم! جب بھی تجھ سے مانگا گیا تو نے عطا کیا
83
وَلَمْ تُسْئَلْ فَابْتَدَاْتَ
84
اور جب نہ مانگا گیا تو تو نے ازخود دیا
84
وَاسْتُمِیْحَ فَضْلُكَ فَمَاۤ اَكْدَیْتَ
85
اور جب تیرے فضل و کرم کیلئے جھولی پھیلائی گئی تو تو نے بخل سے کام نہیں لیا
85
اَبَیْتَ یَا مَوْلَایَ اِلَّاۤ اِحْسَانًا
86
اے میرے مولا و آقا! تو نے کبھی احسان سے دریغ نہیں کیا
86
وَّامْتِنَانًا وَّتَطَوُّلًا وَّاِنْعَامًا
87
اور نہ بخشش اور تفضّل و انعام سے
87
وَاَبَیْتُ اِلَّا تَقَحُّمًا لِّحُرُمَاتِكَ
88
اور میں تیرے محرمات میں پھاندتا
88
وَتَعَدِّیًا لِّحُدُوْدِكَ
89
تیرے حدود و احکام سے متجاوز ہوتا
89
وَغَفْلَةً عَنْ وَّعِیْدِكَ۔
90
اور تیری تہدید و سرزنش سے ہمیشہ غفلت کرتا رہا۔
90
فَلَكَ الْحَمْدُ اِلٰهِیْ مِنْ مُّقْتَدِرٍ لَّا یُغْلَبُ
91
اے میرے معبود! تیرے ہی لیے حمد و ستائش ہے جو ایسا صاحب اقتدار ہے جو مغلوب نہیں ہو سکتا
91
وَذِیْۤ اَنَاةٍ لَّا یَعْجَلُ۔
92
اور ایسا بردبار ہے جو جلدی نہیں کرتا۔
92
هٰذَا مَقَامُ مَنِ اعْتَرَفَ بِسُبُوْغِ النِّعَمِ
93
یہ اس شخص کا موقف ہے جس نے تیری نعمتوں کی فراوانی کا اعتراف کیا ہے
93
وَقَابَلَهَا بِالتَّقْصِیْرِ
94
اور ان نعمتوں کے مقابلہ میں کوتاہی کی ہے
94
وَشَهِدَ عَلٰى نَفْسِهٖ بِالتَّضْیِیْعِ۔
95
اور اپنے خلاف اپنی زیاں کاری کی گواہی دی ہے۔
95
اَللّٰهُمَّ فَاِنِّیْۤ اَتَقَرَّبُ اِلَیْكَ
96
اے میرے معبود! میں تجھ سے تقرب کا خواستگار ہوں
96
بِالْمُحَمَّدِیَّةِ الرَّفِیْعَةِ
97
محمدؐ کی منزلت بلند پایہ کے واسطہ سے
97
وَالْعَلَوِیَّةِ الْبَیْضَآءِ
98
اور علی علیہ السلام کے مرتبۂ روشن و درخشاں کے واسطہ سے
98
وَاَتَوَجَّهٗۤ اِلَیْكَ بِهِمَاۤ
99
اور ان دونوں کے وسیلہ سے تیری طرف متوجہ ہوں
99
اَنْ تُعِیْذَنِیْ مِنْ شَرِّ كَذَا وَكَذَا
100
تاکہ مجھے ان چیزوں کی برائی سے پناہ دے جن سے پناہ طلب کی جاتی ہے
100
فَاِنَّ ذٰلِكَ لَا یَضِیْقُ عَلَیْكَ فِیْ وُجْدِكَ
101
اس لیے کہ یہ تیری تونگری و وسعت کے مقابلہ میں دشوار نہیں
101
وَلَا یَتَكَاَّدُكَ فِیْ قُدْرَتِكَ
102
اور تیری قدرت کے آگے کوئی مشکل کام نہیں ہے
102
وَاَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
103
اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔
103
فَهَبْ لِیْ یَاۤ اِلٰهِیْ مِنْ رَّحْمَتِكَ وَدَوَامِ تَوْفِیْقِكَ
104
لہٰذا تو اپنی رحمت اور دائمی توفیق سے مجھے بہرہ مند فرما
104
مَاۤ اَتَّخِذُهٗ سُلَّمًاۤ اَعْرُجُ بِهٖ اِلٰى رِضْوَانِكَ
105
کہ جسے زینہ قرار دے کہ تیری رضا مندی کی سطح پر بلند ہو سکوں
105
وَاٰمَنُ بِهٖ مِنْ عِقَابِكَ
106
اور اس کے ذریعہ تیرے عذاب سے محفوظ رہوں
106
یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
107
اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے!
107
یہ دعا ”دعائے جوشن صغیر“ کے نام سے موسوم ہے جو دشمن کی ایذا رسانیوں اور اذیت کوشیوں سے محفوظ رہنے کیلئے پڑھی جاتی ہے۔ دنیا میں ہر شخص کے خیرخواہ بھی ہوتے ہیں بدخواہ بھی، دوست بھی ہوتے ہیں اور دشمن بھی اور وہ فطرةً دشمن کی چیرہ دستیوں سے بچنے کیلئے چارہ جوئی کرتا اور طبیعت میں غیظ و غضب کی آگ سلگتی ہے تو انتقام کا جذبہ بھڑک اٹھتا ہے۔ مگر خاصان خدا صرف اللہ تعالیٰ سے التجا کرتے اور اس کے دامن حفظ و حمایت میں پناہ ڈھونڈتے ہیں۔ اور جب دشمنوں کی کثرت اور دوستوں کی قلت اور انتہائی قلت ہو تو اس کے سوا چارہ کار ہی کیا ہے۔
امام علیہ السلام کا دور حیات کچھ ایسا ہی دور تھا جس میں عفریت بلا منہ کھولے بیٹھا تھا اور مصائب و آلام کے سیلاب امڈے چلے آ رہے تھے۔ ایک طرف فتنۂ ابن زبیر سر اٹھائے ہوئے تھا جس میں بنی ہاشم ہی اس کے ظلم و تشدد کا نشانہ تھے اور دوسری طرف اموی اقتدار محیط تھا جس کے مظالم کا نشانہ عام رعایا تو تھی ہی مگر اہل بیت نبوت علیہم السلام خصوصی ہدف تھے اور حکومت کی اس روش کی وجہ سے ایک ایسا ماحول بن گیا تھا جہاں دوست بھی کھل کر دوستی کا اظہار نہ کر سکتے تھے اور آمد و رفت اور ملنے جلنے سے ہچکچاتے تھے۔ حالانکہ سانحۂ کربلا کے بعد امام علیہ السلام کی زندگی ایک خاموش زندگی تھی۔ نہ عمال حکومت سے ربط و ضبط، نہ ملکی معاملات سے سرو کار۔ دنیا سے بس اتنا لگاؤ جتنا زندگی کے لمحات گزارنے کیلئے ضروری تھا۔ سعید ابن مسیب کہتے ہیں کہ مَا رَاَیْتُہٗ ضَاحِکًا یَوْمًا قَطُّ۔ میں نے کسی دن بھی ان کو مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا ۱۔ آپؑ کی ایک کنیز سے آپؑ کے متعلق دریافت کیا گیا تو اس نے کہا
میں نے کبھی ان کے سامنے دن کو کھانا پیش نہیں کیا اور رات کو کبھی بستر نہیں بچھایا ۲۔ مگر اس کے باوجود ہر طرح کی تحقیر و تذلیل اور تشدد آمیز برتاؤ روا رکھا جاتا تھا۔ مَاۤ اَتَيْتُهٗ بِطَعَامٍ نَّهَارًاً قَطُّ، وَمَا فَرَشْتُ لَهُ فِرَاشًا بِلَيْلٍ قَطُّ۔ چنانچہ متعدد مؤرخین نے لکھا ہے کہ عبدالملک نے حکم دے دیا کہ آپؑ کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر شام پہنچا دیا جائے۔ جس پر آپؑ کو زنجیروں میں جکڑ لیا گیا۔ زہری کا بیان ہے کہ جب میں نے حضرتؑ کو اس عالم میں دیکھا کہ آپؑ کے ہاتھ پاؤں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اور عبدالملک کے آدمیوں کا پہرا گرد ہے تو بے ساختہ میرے آنسو نکل آئے اور فوراً عبد الملک کے پاس روانہ ہو گیا اور اس سے کہا کہ لَيْسَ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَيْنِ حَيْثُ تَظُنُّ، اِنَّهٗ مَشْغُوْلٌۢ بِربِّہٖ۔ اے امیر! علی ابن الحسین علیہ السلام کے متعلق تمہارا گمان درست نہیں ہے۔ وہ تو ہر وقت اپنے پروردگار کی عبادت و اطاعت میں مصروف رہتے ہیں ۳۔ اس واقعہ کے بعد آپؑ کو امان حاصل ہوئی۔
یونہی اگر کوئی عقیدت کی بنا پر زبان کھولتا تو وہ مورد عتاب قرار پا جاتا۔ چنانچہ فرزدق کا واقعہ ہے کہ جب اس نے ہشام ابن عبد الملک کے تجاہل عارفانہ کے موقعہ پر اپنا وہ قصیدہ پڑھا جس کا پہلا شعر یہ ہے:
”یہ وہ ہے جس کے قدموں کی چاپ کو سرزمین مکہ پہچانتی ہےm اور جسے خانہ کعبہ اور حل و حرم بخوبی جانتے ہیں“۔۴
تو اس کا نام درباری شعراء کی فہرست سے کاٹ دیا گیا اور مقررہ وظیفہ بند کرنے کے بعد قید میں ڈال دیا گیا۔
اسی طرح ہشام ابن اسماعیل نے جو عبد الملک کے دور میں حاکم مدینہ اور بڑا ظالم و سفاک تھا، امام علیہ السلام کو طرح طرح کی اذیتیں پہنچائیں۔ چنانچہ تاریخ طبری میں ہے کہ: لَقِیَ مِنْہُ عَلِیُّ ابْنُ الْحُسَیْنُ اَذًی شَدِیْدًا۔ علی ابن حسین علیہ السلام نے اس کے ہاتھوں سخت اذیتیں اٹھائیں ۵۔
مگر اس ظلم و تشدد کے باوجود حضرتؑ نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور شکوہ کیا تو اس سے جو شکوہ و فریاد کو سنتا اور رنج و کرب کو دور کرتا ہے اور وہی ایک مظلوم و ستم رسیدہ کی آخری پناہ گاہ ہے۔