(۵) وَكَانَ مِنْ دُعَآئِهٖ عَلَیْهِ السَّلَامُ لِنَفْسِهٖ وَ اَهْلِ وَلَایَتِهٖ دُعا (۵) اپنے لئے اور اپنے دوستوں کیلئے حضرتؑ کی دُعا:

یَا مَنْ لَّا تَنْقَضِیْ عَجَآئِبُ عَظَمَتِهٖ
1
اے وہ جس کی بزرگی و عظمت کے عجائب ختم ہونے والے نہیں
1
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
2
تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
2
وَاحْجُبْنَا عَنِ الْاِلْحَادِ فِیْ عَظَمَتِكَ۔
3
اور ہمیں اپنی عظمت کے پردوں میں چھپا کر کج اندیشیوں سے بچا لے۔
3
وَیَا مَنْ لَّا تَنْتَهِیْ مُدَّةُ مُلْكِهٖ
4
اے وہ جس کی شاہی و فرمانروائی کی مدت ختم ہونے والی نہیں
4
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
5
تو رحمت نازل کر محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
5
وَاَعْتِقْ رِقَابَنَا مِنْ نَّقِمَتِكَ۔
6
اور ہماری گردنوں کو اپنے غضب و عذاب (کے بندھنوں) سے آزاد رکھ۔
6
وَیَا مَنْ لَّا تَفْنٰى خَزَآئِنُ رَحْمَتِهٖ
7
اے وہ جس کی رحمت کے خزانے ختم ہونے والے نہیں
7
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
8
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
8
وَاجْعَلْ لَنا نَصِیْبًا فِیْ رَحْمَتِكَ۔
9
اور اپنی رحمت میں ہمارا بھی حصہ قرار دے۔
9
وَیَا مَنْ تَنْقَطِعُ دُوْنَ رُؤْیَتِهِ الْاَبْصَارُ
10
اے وہ جس کے مشاہدہ سے آنکھیں قاصر ہیں
10
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
11
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
11
وَاَدْنِنَاۤ اِلٰى قُرْبِكَ۔
12
اور اپنی بارگاہ سے ہم کو قریب کر لے۔
12
وَیَا مَنْ تَصْغُرُ عِنْدَ خَطَرِهِ الْاَخْطَارُ
13
اے وہ جس کی عظمت کے سامنے تمام عظمتیں پست و حقیر ہیں
13
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
14
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
14
وَكَرِّمْنَا عَلَیْكَ۔
15
اور ہمیں اپنے ہاں عزت عطا کر۔
15
وَیَا مَنْ تَظْهَرُ عِنْدَهٗ بَوَاطِنُ الْاَخْبَارِ
16
اے وہ جس کے سامنے راز ہائے سربستہ ظاہر ہیں
16
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
17
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
17
وَلَا تَفْضَحْنَا لَدَیْكَ۔
18
اور ہمیں اپنے سامنے رسوا نہ کر۔
18
اَللّٰهُمَّ اَغْنِنَا عَنْ هِبَةِ الْوَهَّابِیْنَ بِهِبَتِكَ
19
بار الٰہا! ہمیں اپنی بخشش و عطا کی بدولت بخشش کرنے والوں کی بخشش سے بے نیاز کر دے
19
وَاكْفِنَا وَحْشَةَ الْقَاطِعِیْنَ بِصِلَتِكَ
20
اور اپنی پیوستگی کے ذریعہ قطع تعلق کرنے والوں کی بے تعلقی و دوری کی تلافی کر دے
20
حَتّٰى لَا نَرْغَبَ اِلٰۤى اَحَدٍ مَّعَ بَذْلِكَ
21
تاکہ تیری بخشش و عطا کے ہوتے ہوئے دوسرے سے سوال نہ کریں
21
وَلَا نَسْتَوْحِشَ مِنْ اَحَدٍ مَّعَ فَضْلِكَ۔
22
اور تیرے فضل و احسان کے ہوتے ہوئے کسی سے ہراساں نہ ہوں۔
22
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
23
اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
23
وَكِدْ لَنَا وَلَا تَكِدْ عَلَیْنَا
24
اور ہمارے نفع کی تدبیر کر، اور ہمارے نقصان کی تدبیر نہ کر
24
وَامْكُرْ لَنَا وَلَا تَمْكُرْ بِنَا
25
اور ہم سے مکر کرنے والے دشمنوں کو اپنے مکر کا نشانہ بنا، اور ہمیں اس کی زد پر نہ رکھ
25
وَاَدِلْ لَنَا وَلَا تُدِلْ مِنَّا۔
26
اور ہمیں دشمنوں پر غلبہ دے، دشمنوں کو ہم پر غلبہ نہ دے۔
26
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
27
بار الٰہا! محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
27
وَقِنَا مِنْكَ
28
اور ہمیں اپنی ناراضی سے محفوظ رکھ
28
وَاحْفَظْنَا بِكَ
29
اور اپنے فضل و کرم سے ہماری نگہداشت فرما
29
وَاهْدِنَاۤ اِلَیْكَ
30
اور اپنی جانب ہمیں ہدایت کر
30
وَلَا تُبَاعِدْنَا عَنْكَ
31
اور اپنی رحمت سے دو رنہ کر
31
اِنَّ مَنْ تَقِهٖ یَسْلَمْ
32
کہ جسے تو اپنی ناراضی سے بچائے گا وہی بچے گا
32
وَمَنْ تَهْدِهٖ یَعْلَمْ
33
اور جسے تو ہدایت کرے گا وہی (حقائق پر) مطلع ہو گا
33
وَمَنْ تُقَرِّبْهُ اِلَیْكَ یَغْنَمْ۔
34
اور جسے تو (اپنی رحمت سے) قریب کرے گا وہی فائدہ میں رہے گا۔
34
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
35
اے معبود! تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
35
وَاكْفِنَا حَدَّ نَوَآئِبِ الزَّمَانِ
36
اور ہمیں اپنی پناہ میں رکھ زمانہ کے حوادث کی سختی
36
وَشَرَّ مَصَآئِدِ الشَّیْطٰنِ
37
اور شیطان کے ہتھکنڈوں کی فتنہ انگیزی
37
وَمَرَارَةَ صَوْلَةِ السُّلْطَانِ۔
38
اور سلطان کے قہر و غلبہ کی تلخ کلامی سے۔
38
اَللّٰهُمَّ اِنَّمَا یَكْتَفِی الْمُكْتَفُوْنَ بِفَضْلِ قُوَّتِكَ
39
بار الٰہا! بے نیاز ہونے والے تیرے ہی کمالِ قوت و اقتدار کے سہارے بے نیاز ہوتے ہیں
39
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَاكْفِنَا
40
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر اور ہمیں بے نیاز کر دے
40
وَاِنَّمَا یُعْطِی الْمُعْطُوْنَ مِنْ فَضْلِ جِدَتِكَ
41
اور عطا کرنے والے تیری ہی عطا وبخشش کے حصۂ وافر میں سے عطا کرتے ہیں
41
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَاَعْطِنَا
42
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر اور ہمیں بھی (اپنے خزانۂ رحمت سے) عطا فرما
42
وَاِنَّمَا یَهْتَدِی الْمُهْتَدُوْنَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ
43
اور ہدایت پانے والے تیری ہی ذات کی درخشندگیوں سے ہدایت پاتے ہیں
43
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَاهْدِنَا۔
44
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر اور ہمیں ہدایت فرما۔
44
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ مَنْ وَّالَیْتَ
45
بار الٰہا! جس کی تو نے مدد کی
45
لَمْ یَضْرُرْهُ خِذْلَانُ الْخَاذِلِیْنَ
46
اسے مدد نہ کرنے والوں کا مدد سے محروم رکھنا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا
46
وَمَنْ اَعْطَیْتَ لَمْ یَنْقُصْهُ مَنْعُ الْمَانِعِیْنَ
47
اور جسے تو عطا کرے اس کے ہاں روکنے والوں کے روکنے سے کچھ کمی نہیں ہو جاتی
47
وَمَنْ هَدَیْتَ لَمْ یُغْوِهٖ اِضْلَالُ الْمُضِلِّیْنَ
48
اور جس کی تو خصوصی ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والوں کا گمراہ کرنا بے راہ نہیں کر سکتا
48
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
49
رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
49
وَامْنَعْنَا بِعِزِّكَ مِنْ عِبَادِكَ
50
اور اپنے غلبہ و قوت کے ذریعہ بندوں (کے شر) سے ہمیں بچائے رکھ
50
وَاَغْنِنَا عَنْ غَیْرِكَ بِاِرْفَادِكَ
51
اور اپنی عطا و بخشش کے ذریعہ دوسروں سے بے نیاز کر دے
51
وَاسْلُكْ بِنَا سَبِیْلَ الْحَقِّ بِاِرْشَادِكَ۔
52
اور اپنی رہنمائی سے ہمیں راہ حق پر چلا۔
52
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
53
اے معبود! تو محمدؐ اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما
53
وَاجْعَلْ سَلَامَةَ قُلُوْبِنَا فِیْ ذِكْرِ عَظَمَتِكَ
54
اور ہمارے دلوں کی سلامتی اپنی عظمت کی یاد میں قرار دے
54
وَفَرَاغَ اَبْدَانِنَا فِیْ شُكْرِ نِعْمَتِكَ
55
اور ہماری جسمانی فراغت (کے لمحوں) کو اپنی نعمت کے شکریہ میں صرف کر دے
55
وَانْطِلَاقَ اَلْسِنَتِنَا فِیْ وَصْفِ مِنَّتِكَ۔
56
اور ہماری زبانوں کی گویائی کو اپنے احسان کی توصیف کیلئے وقف کر دے۔
56
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ
57
اے اللہ! تو رحمت نازل فرما محمدؐ اور ان کی آلؑ پر
57
وَاجْعَلْنَا مِنْ دُعَاتِكَ الدَّاعِیْنَ اِلَیْكَ
58
اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیری طرف دعوت دینے والے
58
وَهُدَاتِكَ الدَّالِّیْنَ عَلَیْكَ
59
اور تیری طرف کا راستہ بتانے والے ہیں
59
وَمِنْ خَاصَّتِكَ الْخَاصِّیْنَ لَدَیْكَ
60
اور اپنے خاص الخاص مقربین میں سے قرار دے
60
یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
61
اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔
61

یہ دُعا جس کی ابتدا عظمت الٰہی کے تذکرے سے ہے، بندوں کو اللہ کی عظمت و رفعت کے آگے جھکنے اور صرف اسی سے سوال کرنے کی تعلیم دیتی ہے۔ اگر انسان ہر دروازے سے اپنی حاجتیں وابستہ کرے گا تو یہ چیز عزتِ نفس و خودداری کے منافی ہونے کے علاوہ ذہنی انتشار کا باعث بن کر اسے ہمیشہ پریشانیوں اور اُلجھنوں میں مبتلا رکھے گی۔ اور جو شخص قدم قدم پر دوسروں کا سہارا ڈھونڈتا ہے اور ہر وقت یہ آس لگائے رہتا ہے کہ یہ مقصد فلاں سے پورا ہو گا اور یہ کام فلاں شخص کے ذریعہ انجام پائے گا تو کبھی کسی کی چوکھٹ پر جھکے گا اور کبھی کسی کے آستانہ پر سرنیاز خم کرے گا، کبھی کسی سے توقع رکھے گا اور کبھی کسی سے اُمید باندھے گا، کہیں مایوسی کا سامنا ہو گا کہیں ذلّت کا اور نتیجہ میں ذہن منتشر اور خیالات پراگندہ ہو جائیں گے۔ نہ سکونِ قلب نصیب ہو گا نہ ذہنی یکسوئی حاصل ہو گی۔

اور اگر اس کی تمام امیدوں، آرزؤوں اور حاجتوں کا ایک ہی محور ہو تو وہ اپنے کو انتشارِ ذہنی سے بچا لے جا سکتا ہے۔ اسے یوں سمجھنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص چھوٹی چھوٹی رقموں کا بہت سے آدمیوں کا مقروض ہو اور صبح سے شام تک اُسے مختلف قرض خواہوں سے نپٹنا پڑتا ہو تو وہ یہ چاہے گا کہ متعدد آدمیوں کا مقروض ہونے کے بجائے ایک ہی آدمی کا مقروض ہو۔ اگرچہ اس سے قرضہ کی مقدار میں کمی واقع نہیں ہو گی مگر متعدد قرض خواہوں کے تقاضوں سے تو بچ جائے گا۔ اب تقاضا ہو گا تو ایک کا اور زیرباری ہو گی تو ایک کی۔ اور اگر یہ معلوم ہو کہ وہ قرض خواہ زیادہ تقاضا کرنے والا نہیں ہے اور نہ ہونے کی صورت میں درگزر کرنے والا بھی ہے تو اس سے ذہنی بار اور ہلکا ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی اپنی حاجتوں اور طلب گاریوں کا ایک ہی مرکز قرار دے لے اور صرف اسی سے اپنے توقعات وابستہ کرے اور تمام متفرق و پاشاں اور ناقابل اطمینان مرکزوں سے رُخ موڑ لے تو اس کے نتیجہ میں ذہنی آسودگی حاصل کر سکتا ہے اور دل و دماغ کو پریشان خیالی سے بچا لے جا سکتا ہے۔ گویا کہ وہ متعدد قرض خواہوں کے چنگل سے چھوٹ کر اب صرف ایک کا زیربار اور حلقہ بگوش ہے:

اک در پہ بیٹھ گر ہے توکل کریم پر

اللہ کے فقیر کو پھیرا نہ چاہیے

اس دعا میں ہر جملہ کے بعد درود کا تکرار استجابتِ دعا کیلئے ہے، کیونکہ دعا میں محمد و آل محمد علیہم السلام پر درود بھیجنا استجابتِ دعا کا ذمہ دار اور اس کی قبولیت کا ضامن ہے اور وہ دعا جس کا تکملہ درود نہ ہو وہ بابِ قبولیت تک نہیں پہنچتی۔ چنانچہ امام جعفرصادق علیہ السلام کا ارشاد ہے:\n لَا يَزَالُ الدُّعَآءُ مَحْجُوْبًا حَتّٰى يُصَلّٰى عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ.

دُعا اس وقت تک رُکی رہتی ہے جب تک محمدؐ اور اُن کی آل علیہم السلام پر دُرود نہ بھیجا جائے۔۱

الکافی، ج ۲، ص ۴۹۱