رَبِّ اَفْحَمَتْنِیْ ذُنُوْبِیْ
1
اے میرے پروردگار! میرے گناہوں نے مجھے (عذر خواہی سے) چپ کر دیا ہے
1
وَانْقَطَعَتْ مَقَالَتِیْ
2
میری گفتگو بھی دم توڑ چکی ہے
2
تو اب میں کوئی عذر و حجت نہیں رکھتا
3
فَاَنَا الْاَسِیْرُ بِبَلِیَّتِیْ
4
اس طرح میں اپنے رنج و مصیبت میں گرفتار
4
الْمُرْتَهَنُ بِعَمَلِیْ
5
اپنے اعمال کے ہاتھوں میں گروی
5
الْمُتَرَدِّدُ فِیْ خَطِیْٓئَتِیْ
6
اپنے گناہوں میں حیران و پریشان
6
الْمُتَحَیِّرُ عَنْ قَصْدِیْ
7
اور منزل سے دور افتادہ ہوں
8
قَدْ اَوْقَفْتُ نَفْسِیْ مَوْقِفَ الْاَذِلَّآءِ الْمُذْنِبِیْنَ
9
میں نے اپنے کو ذلیل گنہگاروں کے موقف پر لا کھڑا کیا ہے
9
مَوْقِفَ الْاَشْقِیَآءِ الْمُتَجَرِّیْنَ عَلَیْكَ
10
ان بدبختوں کے موقف پر جو تیرے مقابلہ میں جرأت دکھانے والے
10
الْمُسْتَخِفِّیْنَ بِوَعْدِكَ۔
11
اور تیرے وعدہ کو سرسری سمجھنے والے ہیں۔
11
سُبْحَانَكَ، اَیَّ جُرْاَةٍ اجْتَرَاْتُ عَلَیْكَ
12
پاک ہے تیری ذات! میں نے کس جرأت و دلیری کے ساتھ تیرے مقابلہ میں جرأت کی ہے
12
وَاَیَّ تَغْرِیْرٍ غَرَّرْتُ بِنَفْسِیْ۔
13
اور کس تباہی و بربادی کے ساتھ اپنی ہلاکت کا سامان کیا ہے۔
13
مَوْلَایَ ارْحَمْ كَبْوَتِیْ لِحُرِّ وَجْهِیْ
14
اے میرے مالک! رحم فرما میرے منہ کے بل گرنے پر
14
اور قدموں کے ٹھوکر کھانے پر
15
وَعُدْ بِحِلْمِكَ عَلٰى جَهْلِیْ
16
اور بخش دے اپنے حلم سے میری جہالت و نادانی کو
16
وَبِاِحْسَانِكَ عَلٰۤى اِسَآءَتِیْ
17
اور اپنے احسان سے میری خطا و بداعمالی کو
17
فَاَنَا الْمُقِرُّ بِذَنبِیْ
18
اس لیے کہ میں اپنے گناہوں کا مقر
18
الْمُعْتَرِفُ بِخَطِیْٓئَتِیْ
19
اور اپنی خطاؤں کا معترف ہوں
19
وَهٰذِهٖ یَدِیْ وَنَاصِیَتِیْ
20
یہ میرا ہاتھ اور یہ میری پیشانی کے بال (تیرے قبضۂ قدرت میں) ہیں
20
اَسْتَكِیْنُ بِالْقَوَدِ مِنْ نَّفْسِیْ
21
میں نے عجز و سرافگندگی کے ساتھ اپنے کو قصاص کیلئے پیش کر دیا ہے
21
بار الٰہا! رحم فرما میرے بڑھاپے،
22
زندگی کے دنوں کے بیت جانے،
23
موت کے سر پر منڈ لانے،
24
وَضَعْفِیْ وَمَسْكَنَتِیْ
25
اور میری ناتوانی، عاجزی پر
25
مَوْلَایَ وَارْحَمْنِیْ اِذَا انْقَطَعَ مِنَ الدُّنْیَاۤ اَثَرِیْ
27
اے میرے مالک! مجھ پر رحم فرمانا جب دنیا سے میرا نام و نشان مٹ جائے
27
وَامَّحٰى مِنَ الْمَخْلُوْقِیْنَ ذِكْرِیْ
28
اور لوگوں (کے دلوں) سے میری یاد محو ہو جائے
28
وَكُنْتُ فِی الْمَنْسِیِّیْنَ كَمَنْ قَدْ نُسِیَ۔
29
اور ان لوگوں کی طرح جنہیں بھلا دیا جاتا ہے میں بھی بھلا دیئے جانے والوں میں سے ہو جاؤں۔
29
مَوْلَایَ وَارْحَمْنِیْ عِنْدَ تَغَیُّرِ صُوْرَتِیْ وَحَالِیْۤ
30
اے میرے مالک! مجھ پر ترس کھانا میری صورت و حالت کے بدل جانے کے وقت
30
وَتَفَرَّقَتْ اَعْضَآئِیْ
32
وَتَقَطَّعَتْ اَوْصَالِیْ۔
33
اور جوڑ و بند الگ الگ ہو جائیں۔
33
یَا غَفْلَتِیْ عَمَّا یُرَادُ بِیْ۔
34
ہائے میری غفلت و بے خبری اس سے جو اب میرے لیے چاہا جا رہا ہے۔
34
مَوْلَایَ وَارْحَمْنِیْ فِیْ حَشْرِیْ وَنَشْرِیْ
35
اے میرے مولا! حشر و نشر کے ہنگام مجھ پر رحم کرنا
35
وَاجْعَلْ فِیْ ذٰلِكَ الْیَوْمِ مَعَ اَوْلِیَآئِكَ مَوْقِفِیْ
36
اور اس دن میرا قیام اپنے دوستوں کے ساتھ
36
وَفِی اَحِبَّآئِكَ مَصْدَرِیْ
37
اور (موقف حساب سے محل جزا کی طرف) میری واپسی اپنے دوستداروں کے ہمراہ
37
وَفِیْ جِوَارِكَ مَسْكَنِیْ
38
اور میری منزل اپنی ہمسائیگی میں قرار دینا
38
یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ۔
39
اے تمام جہانوں کے پروردگار۔
39
یہ دعا اللہ تعالیٰ کے حضور تذلل و فروتنی کے سلسلہ میں ہے۔ ”تذلل“ کے معنی اظہارِ عجز و بیچارگی اور انتہائے تضرع و خضوع کے ہیں۔ یہ تذلل و فروتنی عبادت و عبودیت کی اصل روح و حقیقت ہے اور عبادت کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ انسان میں کبر و نخوت اور غرور و خود پسندی کے بجائے عجز و فروتنی اور بندگی و نیازمندی کی روح نشو و نما پائے۔ چنانچہ نماز میں قیام و قعود، رکوع و سجود سب اسی تذلل کے مظاہرے ہیں۔ اور حج کے موقعہ پر دو سیدھے سادے کپڑے لپیٹ کر کبھی طواف اور کبھی سر برہنہ چلچلاتی دھوپ میں سعی عجز و تذلل ہی کا مظاہرہ ہے۔ اور روزہ سے بھی یہی مقصد ہے کہ ایک محدود عرصہ تک خواہشات پر قابو اور ضبطِ نفس کے ذریعہ طغیانی و سرکشی کے جذبات کو دبایا جائے۔ اور زکوٰۃ سے بھی یہی مقصد ہے کہ ایک طرف صرفِ مال کی صورت پیدا کرکے سرمایہ اندوزی سے روکا جائے کیونکہ مال و دولت کی فراوانی انسان کو فرعون صفت بنا دیا کرتی ہے اور دوسری طرف فقراء و مساکین کی معاشی حالت کو بلند کرکے ذہنیتوں کو ایک متوازن سطح پر لایا جائے تا کہ دولت کی وجہ سے پیدا ہونے والی نخوت اور دوسروں کے مقابلہ میں مالی لحاظ سے احساسِ برتری کا انسداد ہو جائے۔
اس تذلل کا تعلق کبھی دل سے ہوتا ہے کبھی اعضاء سے اور کبھی زبان سے۔ دل سے تذلل یہ ہے کہ بندہ اپنے دل و دماغ کو غرور و تمکنت کے جذبات سے خالی کر دے اور واقعاً اپنے کو حقیر و پست مرتبہ تصور کرے۔ اور اعضاء سے یہ ہے کہ سرِ نیاز خم کرے خاک پر رخسار رکھے، زمین پر لیٹے بیٹھے اور اپنے کسی عمل سے تفوق و برتری کا اظہار نہ ہونے دے۔ اور زبان سے یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑائے، تضرع و زاری کرے، گناہوں کا اقرار اور توبہ و استغفار اور دعا و مناجات کرے۔
حضرتؑ کی یہ دعا تذلل کی اسی قسم سے تعلق رکھتی ہے۔ اور چونکہ اس دعا کا بنیادی موضوع تذلل و تواضع ہے اس لیے حضرتؑ نے عام افرادِ انسانی کے ایک فرد کی حیثیت سے اپنے کو پیش کیا ہے اور انہی چیزوں کو بیان کیا ہے جو عام افراد سے متعلق ہیں۔ چنانچہ اس دعا میں حضرتؑ کا یہ ارشاد کہ ”جب میرا جسم کہنہ، اعضاء درہم و برہم اور جوڑ بند الگ الگ ہو جائیں“، ایک عمومی حالت کا بیان ہے جس میں مستثنیات ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ آئمۂ اہل بیت علیہم السلام کے متعلق وارد ہوا ہے کہ بعد مرگ ان کے اجساد مقدسہ کہنہ و بوسیدہ نہیں ہوتے، جیسا کہ پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد ہے:
ہم میں سے جو مرجاتا ہے وہ مردہ نہیں ہے اور ہم میں سے (جو بظاہر مر کر) بوسیدہ ہو جاتا ہے وہ حقیقت میں بوسیدہ نہیں ہوتا۔ ۱